5 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ گلی گلی
مدرسۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ
Sat, 10 Dec , 2022
2 years ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 دسمبر 2022ء بروز منگل شعبہ گلی گلی مدرسۃ
المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی پاکستان، صوبہ و
ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور سٹی
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوری پر توجہ
دلائی اور ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو
فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں اسلامی بہنوں کی 9 ماہ کی کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف پر
کلام کیا گیا نیز تقرری مکمل کرنے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔