فیصل یونس ( درجہ سابعہ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ کنز
الایمان رائیونڈ لاہور پاکستان)
ہم میں سے تقریباً ہر ایک چاہتا ہے کہ میری زندگی اچھی
،خوبصورت اور کامل واکمل ہو جائے ۔ ذرا دنیا کی تاریخ پر نظر دوڑائیے ! دنیا میں
سب سے کامل زندگی کس کی ہے ۔ یقیناً ایک مسلمان ہی جواب دے گا کہ اس دنیا میں سب
سے کامل و اکمل زندگی، مصطفی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہے تو حضرت
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: كان خُلُقُه القُرآنَ یعنی آپ کے مبارک اخلاق قراٰن کریم والے تھے ۔ (المعجم
الاوسط ،ص34، حدیث:72)معلوم ہواکہ ہم اپنی زندگی کو خوبصورت اچھی بنانا چاہتے ہیں
تواس کا ایک ہی طریقہ ہے ۔ زندگی گزارنے کے اصول قراٰنِ مجید سے سیکھتے جائیں اور
ان پر عمل کرنے کا انداز سنتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سیکھیں ۔قراٰنِ
مجید کے پانچ حقوق پڑھیئے :۔
(1) تلاوت کرنا: ہمیں دن، رات تلاوتِ قراٰن کرنے کی ترغیب دی
گئی ہے ۔ (1) تلاوت ِقراٰن افضل عبادت ہے۔ (2) جو صبح کو قراٰن ختم کرتا ہے تو شام
تک اور جو شام کو ختم کرتا ہے تو صبح تک فرشتے اس کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ (3)
قراٰن پڑھنے والا عذابِ الہی سے محفوظ رہتا ہے۔(4) قراٰن پڑھنے والا اس کی برکت سے
ترقی کرتا ہے ۔(کنز العمال، ص257 تا 261)) یہ ثوابات اور فائدے اسی وقت حاصل ہوں
گے جب ہم تلاوت کریں گے۔ ہمیں چاہیے کہ تلاوت کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔ جیسے
کھانے کے بغیر ہمارا دن نہیں گزرتا ہے اسی طرح تلاوتِ قراٰن کے بغیر بھی دن نہیں
گزرنا چاہیے۔
(2) قراٰن پر عمل کرنا : قراٰنِ مجید کا یہ حق ہے کہ اس کے
بیان کردہ آداب زندگی کو اپنایا جائے اور اس کے بتائے ہوئے اخلاق کو اپنے کردار کا
حصہ بنایا جائے ۔ الله پاک فرماتا ہے: وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ
اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵) ترجمۂ کنز الایمان : اور یہ برکت والی
کتاب ہم نے اتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو ۔(پ8 ، الانعام
: 155)
قراٰن مجید کتابِ ہدایت ہے۔ بے شک اسے دیکھنا، چھونا، تلاوت
کرنا عبادت ہے۔مگر جب تک عمل نہ کیا جائے، اس وقت تک کما حقہ ہدایت نصیب نہیں ہو
سکتی۔
(3) قراٰنِ کریم کی محبت و تعظیم: الحمد للہ قراٰنِ مجید کے ساتھ محبت کرنا سنت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ہے ۔ ہمارے پیارے نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم قراٰن کریم سے بہت محبت فرمایا کرتے تھے۔ ایک روز
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے
گھر مبارک میں تشریف فرما تھے۔ کسی نے بتایا کہ کوئی شخص خوبصورت آواز میں تلاوت قراٰن
کر رہا ہے ۔ آپ اٹھے باہر تشریف لے گئے ۔ اور دیر تک تلاوت سنتے رہے ۔ پھر واپس
تشریف لائے۔ اور فرمایا: یہ ابوحذیفہ کا غلام سالم ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کیلئے
ہیں۔ جس نے میری امت میں ایسا شخص پیدا فرمایا ۔ (ابن ماجہ ،ص 216 ، حدیث: 1338)
الٰہی رونق اسلام کے سامان
پیر کر
دلوں میں مؤمنوں کے اُلفت قراٰن پیدا کر
(4)قراٰن پر ایمان لانا : حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں قراٰنِ
کریم شفاعت کرنے والا ہے۔ اور اس کی شفاعت قبول بھی کی جائے گی۔ جو قراٰن کو اپنا
امام و پیشوا بنا لے گا ، قراٰن اسے جنت میں لے جائے گا اور جو قراٰن کریم کو پس پشت
ڈال دےگا تو قراٰن اسے جہنم میں دھکیل دے گا۔(مصنف عبد الرزاق ، 3/ 229 ، حدیث:
6030) لہذا قراٰنِ کریم پر ایمان لانے کا یہ تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے، ہر
مسئلے ، ہر مرحلے پر قراٰن کو اپنا امام و پیشوا مانیں ۔
(5) قراٰنِ مجید سیکھنا : قراٰنِ مجید کا ایک حق اس کو سیکھنا
بھی ہے ۔ علامہ قرطبی رحمۃُ اللہِ علیہ
فرماتے ہیں: جو شخص قراٰن سیکھے مگر اس سے غفلت کرے ،قراٰن اس کے خلاف دلیل ہوگا
اور اس سے بڑھ کر اس بندے کے خلاف دلیل ہو گا، جو قراٰن کے حق میں کمی کرے اور اس
سے جاہل رہے۔ (تفسیر قرطبی، 1/ 19)
گر تو می خواہی مسلمان زیستن نیست ممکن جز بقرآن زیستن
ازیک آئین مسلمان زنده است پیکر ملت زِ قراٰن زنده است
ترجمہ :اگر مسلمان بن کر زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بغیر قراٰن
ایسا ہر گز ممکن نہیں ہے۔ اسلام اور مسلمان صرف ایک ہی قانون سے زندہ رہتے ہیں اور
قانون کا نام قراٰن ہے ۔
محمد مبشر رضا عطّاری(درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ
فاروقِ اعظم سادھو کی لاہور پاکستان)
اللہ پاک نے عالَمِ دنیا کو وجود بخشا، اس میں قسم قسم کی
مخلوق پیدا فرمائی۔ حضرت انسان کی تخلیق فرما کر پھر اس کی ہدایت کے لئے انبیائے
کرام علیہم الصلوة والسلام کو مبعوث فرما تا رہا اور ان پر صحیفوں کو نازل فرماتا
رہا تاکہ لوگ انبیائے کرام علیہم الصلوة والسلام کے حکم کی پیروی کر کے اور صحیفوں
کے حقوق کو ادا کر کے حقیقی فلاح و کامیابی (اللہ کی رضا، جنت) حاصل کر سکیں اور
ہمیشہ کی رسوائی (یعنی اللہ کی ناراضگی اور جہنم) سے بچ سکیں۔ اسی طرح اللہ پاک نے
اپنے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر قراٰنِ مجید نازل فرمایا۔ قراٰنِ
مجید مسلمانوں کے لئے رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اسی طرح قراٰنِ پاک کے بھی بہت سے
حقوق ہیں، جن میں سے 5 پیشِ خدمت ہیں۔
(1)قراٰنِ پاک کو سیکھنا: قراٰنِ کریم کے حقوق میں سے ایک یہ
بھی ہے کہ قراٰنِ پاک کو درست تلفظات اور تیم مخارج کے ساتھ سیکھنا جیسا کہ حضورِ
اکر م صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے قراٰنِ مجید سیکھا
اور سکھایا اور جو کچھ قراٰنِ پاک میں ہے اس پر عمل کیا، قراٰن مجید اس کی شفاعت
کرے گا اور جنت میں لے جائے گا۔ (2) قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنا۔ قراٰنِ
پاک کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے۔ چنانچہ حضورِ اکرم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: قراٰن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے
والوں کے لیے شفیع ہو کر آئے گا۔ (مسلم، ص 403، حديث 202)
(3) غور و فکر کرنا : قراٰنِ کریم کی آیات اور معانی میں غور وفکر
کرنا بھی قراٰنِ پاک کا ایک حق ہے۔ جیسا کہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان
عالی شان ہے: جو کچھ قراٰنِ پاک میں ہے اس پر غور وفکر کرو تا کہ تمہیں فلاح ملے ،
اس کے ثواب میں جلدی نہ کرو کیونکہ اس کا ثواب بہت بڑا ہے۔ (شعب الایمان،2/350،
حديث : 2007 ) (4)عمل کرنا :قراٰنِ پاک کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کرنا
بھی قراٰنِ مجید کے حقوق میں سے ایک حق ہے۔ نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جس نے قراٰن پڑھا اور جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کیا، اس
کے والدین کو قیامت کے دن تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج سے اچھی ہے۔ اگر وہ
تمہارے گھروں میں ہوتا ،تو اب خود اس عمل کرنے والے کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے۔(
سنن ابی داؤد ،2/100،حدیث:1453)
(5) اسے دوسروں تک پہنچانا : قراٰنِ کریم کے حقوق میں سے ایک
حق بہ بھی ہے کہ اسے دوسروں تک پہنچایا جائے ، دوسروں کو بھی سکھائے جائے۔ جیسا کہ
حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں سب سے بہترین
شخص وہ ہے جو قراٰن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ ( بخاری، کتاب فضائل القراٰن ، 3/410،حدیث:5027)
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! یہ وہی کتاب ہے جس نے بھٹکی
ہوئی انسانیت کو سیدھے راستے کی طرف رہنمائی دی، مسلمانوں کوبلندیاں عطا کیں۔ مگر
افسوس! آج کا مسلمان اس فانی دنیا میں اپنی دنیوی ترقی و خوشحالی کے لئے نت نئے علوم و فنون سیکھنے سکھانے میں تو ہر
وقت یہ مصروفِ عمل نظر آتا ہے جبکہ رب کریم کے نازل کردہ قراٰنِ پاک کو پڑھنے ،
سیکھنے سکھانے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے میں کوتاہی اور غفلت کا شکار ہے۔ الله
پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں قراٰنِ پاک کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ار یب بن یامین (درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ
کنزالایمان کراچی پاکستان)
دینِ اسلام دینِ فطرت ہے اور یہ تمام انسانوں کے لئے مکمل ضابطۂ
حیات ہے۔ یہیں وہ دین ہے جس نے ہر چیز کے حقوق کو علیحدہ علیحدہ
دو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ اس نے کتابُ اللہ کے حقوق کو بھی بیان کیا ہے۔ جو لوگوں
کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے۔ جس نے لوگوں کو تاریکی سے نکال کر اجالے میں کھڑکیا ہے ۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب جب مسلمانوں نے اس کے حقوق کا لحاظ کیا اور اس کے حقوق کو ادا
کیا ، تب تک وہ دنیا پر غالب رہے اور جب انہوں نے اس کے حقوق کو پامال کرنا شروع
کیا تو ان کا زوال شروع ہو گیا۔ اس کے حقوق کا پاس اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب اس کے
بارے میں معلوم ہو، انہی حقوق میں سے چند پیشِ خدمت ہیں:۔
(1)کتاب اللہ پر ایمان لانا: وَ الْمُؤْمِنُوْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ
اِلَیْكَ ترجَمۂ کنزُالایمان: اور ایمان والے ہیں وہ ایمان لاتے ہیں
اُس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا۔(پ6،النسآء:162)
(2) کتاب الله کو
سیکھنا اور سکھانا : حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : تم میں
بہترین شخص وہ ہے جو قراٰن سیکھے اور سکھائے ۔
(3) کتاب اللہ کو با وضو چھونا : لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹) ترجمۂ کنزالایمان : اسے نہ چھوئیں مگر با وضو۔(پ27،الواقعۃ:79)
(4) ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرنا : وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ(۴) ترجمۂ کنز الایمان: اور قراٰن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔(پ29،المزمل:4)
(5) اچھی آواز میں تلاوت کرنا ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے فرمایا: الله نے اپنے نبی کو جتنا خوش الحانی سے تلاوتِ قراٰن کا
حکم دیا اتنا کسی اور چیز کا نہ دیا۔
اللہ ہمیں کتابُ الله کے حقوق جاننے اور ان کو بجالانے کی
توفیق عطا عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کتاب اللہ یعنی قراٰنِ پاک الله پاک کی زندہ جاوید کتاب ہے۔
اس میں بیان کی گئی تعلیمات قیامت تک کے تمام مسائل کے حل کے لئے کافی بھی ہیں اور
بہتر بھی ہیں۔ قراٰنِ مجید وہ کتاب ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں، یہ بات روزِ
روشن کی طرح واضح ہے کہ یہ کتاب تمام آسمانی کتابوں کی سردار ہے۔ جس طرح اس کا
مرتبہ بلند وبالا ہے اسی طرح کلامُ اللہ یعنی قراٰنِ کریم کے کچھ حقوق بھی ہیں، جس
کا ادا کرنا ہمارے ذمہ لازم ہے۔ قراٰنِ کریم کے حقوق ادا نہ کرنا بھی سنگین جرم
ہوگا۔
علمائے کرام نے احادیث رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی روشنی میں کتاب اللہ کے پانچ حقوق بیان فرمائے ہیں۔ جو درج ذیل ہیں:
(1)کتاب اللہ پر ایمان
لانا: کتاب اللہ کا پہلا حق ہے : اس پر ایمان لانا۔ یہاں یہ بات یاد
رکھئے کہ اللہ پاک نے جتنی بھی کتابیں نازِل فرمائیں ، جتنے صحیفے انبیائے کرام علیہمُ السّلام پر نازِل فرمائے ، ان سب پر
ہی ایمان لانا ایک مسلمان پر لازِم ہے ، اللہ پاک کی نازِل کردہ کسی ایک بھی کتاب
کا انکار کفر ہے۔ اَلْحَمْدُ کی الف سے لے کر
وَ النَّاسُ کی سین تک قراٰنِ کریم کا ایک ایک جملہ ، ایک ایک لفظ ، ایک
ایک حرف حق ہے ، سچ ہے ، اللہ پاک کی طرف سے نازِل کردہ ہے ، اس میں ایک حرف کی بھی
کمی بیشی نہیں ، جو شخص قراٰنِ کریم کے ایک لفظ کا بھی انکار کرے ، وہ کافِر ہے ،
دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ الحمد للہ! ہر مسلمان قراٰنِ پاک کو کتابِ ہدایت تسلیم بھی کرتا ہے۔ مگر اس جگہ ہم نے یہ
غور کرنا ہے کہ ہم قراٰنِ کریم کو کتابِ ہدایت تسلیم تو کرتے ہیں لیکن کیا ہم عملی
طور پر اس سے ہدایت و رہنمائی لیتے بھی ہیں یا نہیں؟ قراٰنِ مجید کو “ کتابِ ہدایت
“ تسلیم تو کریں مگر اسے غلاف میں لپیٹ کر الماری کی زِینت بنا دیں اور تجارت کے
اُصُول قراٰن کے دشمنوں سے سیکھیں عدالت کے اُصُول قراٰن کے دشمنوں سے سیکھیں اپنے
بچوں کو بڑے بڑے فلسفے تو سکھائیں مگر قراٰنِ مجید کی تعلیم نہ دلوائیں زِندگی کے
مسائل کا حل کافِروں کی بڑی بڑی کتابوں سے ڈھونڈتے پھریں۔ کیا جس شخص کی تجوری
سونے ، چاندی ، ہیرے جواہرات سے بھری ہوئی ہو ، وہ بھی کبھی بھیک مانگنے کے لئے
دوسروں کے دروازے پر جاتا ہے؟ لہٰذا قراٰنِ کریم پر ایمان لانے کا یہ تقاضا ہے کہ
ہم اپنی زِندگی کے ہر شعبے میں ، ہر مسئلے میں اور ہر مرحلے پر قراٰنِ کریم کو
اپنا امام اور پیشوا بنائیں۔
گَرْ تُومِی خَواہِی
مُسَلْمَاں زِیْسْتَنْ نَیْسْت مُمْکِنْ جُزْ بَہ قُرْآں زِیْسْتَنْ
ترجمہ:اگر مسلمان بَن کر زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بغیر قراٰن
کے ایسا ہر گز ممکن نہیں ہے۔
(2)کتاب اللہ کی محبت
وتعظیم: کتاب الله کا دوسرا حق ہے : اس سے محبت کرنا اور دِل سے اس
کی تعظیم کرنا۔ الحمد
للہ! کتاب اللہ قراٰنِ مجید سے محبت کرنا ، سُنَّتِ مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم قراٰنِ مجید سے بہت محبت فرماتے تھے ، ایک روز آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم اپنے گھر مبارک میں تشریف فرما تھے ، کسی نے بتایا کہ کوئی شخص بہت
خوبصُورت آواز میں قراٰنِ مجید کی تِلاوت کر رہا ہے ، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اُٹھے ، باہَر تشریف لے گئے اور دیر تک تِلاوت سُنتے رہے ، پھر واپس تشریف
لائے اور فرمایا : یہ ابوحذیفہ کا غُلام سالم ہے ، تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں
کہ جس نے میری اُمَّت میں ایسا شخص پیدا فرمایا۔(ابن ماجہ ، کتاب : اقامۃ الصلاۃ ،
ص216 ، حدیث : 1338)
سلطان محمودغزنوی اور
احترامِ قراٰن: منقول ہے ، سلطان محمود غزنوی رحمۃُ اللہِ علیہ کو وفات کے بعد کسی نے
خواب میں دیکھ کر پوچھا : اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا مُعَامَلہ فرمایا؟ سلطان
محمود غزنوی رحمۃُ اللہِ علیہ نے فرمایا : ایک مرتبہ میں کہیں مہمان تھا ، جس کمرے
میں مجھے ٹھہرایا گیا ، وہاں قدموں کی جانِب طاق میں قراٰنِ مجید رکھا تھا ، میں
نے سوچاکہ قراٰنِ مجید کو باہر بھجوا دوں ، پھر خیال آیا کہ میں اپنے آرام کی خاطر
قراٰنِ مجید کو باہَر کیوں نکالوں؟ بس یہ سوچ کر میں نے قراٰنِ مجید کی تعظیم کی
اور ساری رات بیٹھا رہا اور اس طرف پاؤں نہیں کئے ، بس اسی وجہ سے اللہ پاک نے
مجھے بخش دیا۔(دليل العارفين ، مجلس : 5 ، ص 50)
عشقِ مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی علامت: قاضِی عیاض مالکی
رحمۃُ اللہِ علیہ نے شِفَا شریف میں “ عشقِ مصطفےٰ “ کی علامات کا شُمار کیا تو ان
میں ایک علامت “ محبتِ قراٰن “ لکھی کہ جو شخص قراٰن سے محبت کرتا ہے وہی رسولِ
کائنات ، فخرِ موجودات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بھی محبت کرتا ہے۔(کِتَابُ
الشِّفَا ، جزء : 2 ، ص 24)
اللہ پاک ہمیں قراٰنِ مجید کی بےپناہ محبت عطا فرمائے اور
اس کی عِزَّت کرنے ، اس کی تعظیم کرنے ، ادب سے چومنے ، آنکھوں پر لگانے ، سینے سے
لگانے کی توفیق عطا فرمائے۔
الٰہی! رونقِ اسلام کے سامان
پیدا کر دِلوں میں مؤمنوں کے الفتِ قراٰن پیدا کر
(3): کتاب اللہ پر
عمل کرنا: کتاب الله قراٰنِ مجید کا تیسرا حق ہے : اس پر عمل کرنا۔ اَلتَّاَدُّب
بِآدَابِہٖ وَالتَّخَلُّق بِاَخْلَاقِہٖ یعنی قراٰنِ
مجید کے بیان کردہ آدابِ زِندگی اپنانا اور اس کے بتائے ہوئے اخلاق کو اپنے کردار
کا حصہ بنانا۔
اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا: کتنے قراٰن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قراٰن اُن پر لعنت کرتا ہے۔(المدخل
لابن الحاج ، بیان : فضل تلاوۃ القران ، 1/ 85)
عُلَمائے کرام نے اس حدیثِ پاک کا ایک معنی یہ بھی لکھا ہے
کہ اس سے مُراد وہ شخص ہے جو قراٰنِ کریم کی تلاوت تو کرتا ہے مگر اس پر عمل نہیں
کرتا۔ ہم خود ذرا غور کریں ایک شخص قراٰنِ پاک کی تِلاوت کر رہا ہے ، قراٰن کہتا
ہے : لَّعْنَتَ اللّٰهِ
عَلَى الْكٰذِبِیْنَ(۶۱) ترجمۂ کنز الایمان: تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت۔(پ3 ، اٰل عمرٰن : 61) اگر یہ شخص جھوٹ بولتا
ہے تو یہ لعنت یقیناً اس پر بھی آئے گی ، قراٰن کہتا ہے : وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(۸۶) ترجمۂ کنز الایمان : اور اللہ ظالموں
کو ہدایت نہیں کرتا ۔( پ3 ، اٰل عمرٰن: 86) اگر یہ تلاوت کرنے والا خود ظالم ہے ، دوسروں کے حُقوق
پامال کرنے والا ہے تو یہ وعید اس کی طرف بھی آئے گی ،قراٰنِ مجید بے نمازی کی
سزائیں بیان فرماتا ہے ، اگر یہ تلاوت کرنے والا بھی بے نمازی ہے تو یہ ساری وعیدیں
اس کی طرف بھی تو آئیں گی۔ مَعْلُوم ہوا قراٰنِ مجید پر ایمان رکھنے ، اس سے محبت
کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنا بھی لازِم و ضروری ہے۔
(4)کتاب اللہ کا
چوتھا حق : اس کی تلاوت کرنا: یہ بھی ہمارے مُعَاشرے کا بڑا اَلمیہ ہے
کہ ہم لوگ تِلاوت نہیں کرتے۔حالانکہ ہمیں صبح وشام ، دِن رات تِلاوتِ قراٰن کی ترغیب
دی گئی ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ تلاوتِ قراٰن افضل عِبَادت ہے۔(کنز العمال ، کتاب :
الاذکار ، جزء : 1 ، 1/ 257 ، حدیث : 2261)
جو صبح كو قراٰن ختم کرے تو شام تک اور جو شام کو ختم کرے
تو صبح تک فرشتے اس کے لئے رحمت کی دُعا کرتے ہیں۔(کنز العمال ، کتاب : الاذکار ،
جزء : 1 ، 1/ 261 ، حدیث : 2316)
قاریٔ قراٰن ، قراٰنِ کریم پڑھتا ہوا جنت کے درجات چڑھتا
جائے گا۔(ابو داؤد ، کتاب الوتر ، ص 241 ، حدیث : 1464 ماخوذًا)
ایسے ثوابات ، ایسے فائدے ہیں قراٰنِ مجید کی تِلاوت کرنے
کے ، مگر ہم تِلاوت نہیں کرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تلاوتِ قراٰنِ کو اپنے روز کے
معمولات میں شامِل کریں ، جیسے کھانے کے بغیر ہمارا دِن نہیں گزرتا ، اسی طرح
تِلاوتِ قراٰن بھی رُوح کی غذا ہے ، اس کے بغیر بھی ہمارا دِن نہیں گزرنا چاہئے۔
یہی ہے آرزو تعلیم قراٰن عام
ہو جائے
تلاوت کرنا صبح و شام میرا
کام ہو جائے
(5) کتاب اللہ کو
سمجھنا اور اس کی تبلیغ کرنا: کتاب الله قراٰنِ
مجید کا پانچواں حق ہے : قراٰنِ مجید کو سمجھنا اور سمجھ کر دوسروں تک پہنچانا۔
اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے قراٰنِ
مجید کے بےشُمار اَوْصاف بیان فرمائے ہیں ، اُن میں ایک وَصْف یہ بیان فرمایا کہ اَلْقُرْآنُ
حُجَّۃٌ لَکَ اَوْ عَلَیْکَ قراٰنِ مجید دلیل
ہے ، یہ یا تو تمہارے حق میں دلیل بنے گا یا تمہارے خلاف دلیل ہو گا۔
علّامہ قرطبی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : جو شخص قراٰن سیکھے
مگر اس سے غفلت کرے قراٰن اس کے خِلاف دلیل ہو گا اور اس سے بڑھ کر اس بندے کے
خِلاف دلیل ہو گا جو قراٰنِ مجید کے حق میں کمی کرے اور اس سے جاہِل رہے۔ (تفسیر
قرطبی ، 1/19)
اے عاشقان رسول ! قراٰنِ مجید کو سیکھنا بھی لازمی ہے ، اگر
قراٰنِ مجید سیکھیں گے نہیں ، سمجھیں گے نہیں تو اس پر عمل کیسے کر سکیں گے اور
دوسروں تک کیسے پہنچائیں گے؟
قراٰنِ مجید سیکھنا کیسے ہے؟ اسے سمجھنا کیسے ہے؟ اس کی تعلیمات
عام کیسے کرنی ہیں؟ ان سب سوالوں کا صِرْف ایک ہی جواب ہے : عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں قراٰن پڑھنا بھی سکھاتی ہے ، دعوتِ اسلامی
ہمیں قراٰن سمجھنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے اور قراٰنِ مجید سمجھ کر اس پر عمل
کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
اللہ پاک ہم سب کو قراٰنِ پاک سیکھنے اس کی تلاوت کرنے اس
پر عمل کرنے اس کی تعظیم کرنے اور اسے دوسرے کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین
بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
طاہر علی عطاری قادری(درجہ سابعہ جامعۃُ المدینہ کنز
الایمان رائیونڈ، پاکستان)
حضرت تمیم بِنْ اَوْس داری رضی اللہُ عنہ صحابئ رسول ہیں حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ”مسلم شریف “
میں آپ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے ،
سرکارِ عالی وقار ، ہم بےکسوں کے مددگار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ دِیْن نصیحت ہے۔(مسلم
شریف،حدیث: 55)
عام مُحاورے میں کسی کو اچھی بات کی تلقین کرنے کا نام نصیحت
ہے لیکن اس حدیثِ پاک میں لفظ “ نصیحت “ عربی لغت کے اعتبار سے استعمال ہوا ہے ،
عربی لغت میں “ نصیحت “ کا معنی ہوتا ہے : خالص ہونا یا خالص کرنا۔ یُوں حدیثِ پاک
کا معنی ہو گا : دِین خالص ہونے کا نام ہے۔ صحابۂ کرام علیہم ال نے عرض کیا : یا
رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! کس کے لئے خالِص ہونے کا نام دِیْن ہے؟
اس کے جواب میں نبئ رَحْمت ، شفیعِ اُمَّت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے 5 باتیں
ذِکْر فرمائیں ، ارشاد فرمایا : (1) : لِلّٰہِ یعنی اللہ پاک کے لئے خالص ہونا (2) : وَلِکِتَابِہٖ اور اللہ پاک کی کتاب کے لئے خالص ہونا (3) : وَلِرَسُوْلِہٖ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے
خالِص ہونا (4) : وَلِاَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں کے اَئِمَّہ یعنی علماء کرام و مفتیانِ کرام کے لیے خالص ہونا ۔ (5)
: عَامَّتِہِمْ عام مسلمانوں کے لئے خالِص ہو
جانے کا نام دین ہے۔
اس حدیث پاک میں نبی رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
اللہ پاک و کتاب اللہ وغیرھما کے اجمالاً و مختصر حقوق بیان فرمائے ہیں۔
آج کی ہماری گفتگو قراٰنِ پاک کے حقوق کے متعلق ہے۔ یاد رہے
کہ قراٰنِ کریم فرقانِ حمید برھان رشید کے ہم پر پانچ 5 حقوق ہیں :۔
(1)قراٰنِ پاک پر ایمان
لانا: قراٰنِ پاک کا پہلا حق اس پر ایمان لانا ہے اور یاد رہے
اللہ پاک کی تمام نازل کردہ کتب اور صحیفوں پر ایمان لانا مسلمان پر لازم ہے قراٰنِ
پاک پر ایمان لانے اور بقیہ کتابوں اور صحیفوں پر ایمان لانے میں فرق ہے ۔
وہ یہ کہ پچھلی جتنی بھی آسمانی کتابیں ہیں ، صحیفے ہیں ،
ان سب پر اجمالی ایمان فرض ہے اور قراٰن کریم پر تفصیلی ایمان فرض ہے۔ اجمالی ایمان
کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک نے تورات نازِل فرمائی ، زبور نازِل فرمائی ، انجیل
نازِل فرمائی ، اس کے عِلاوہ انبیائے کرام علیہم السّلام پر جو صحیفے نازِل فرمائے
وہ سب حق ہیں ، سچ ہیں ، ان میں جو کچھ اللہ پاک نے نازِل فرمایا ، وہ سب کاسب سچ
ہے اور لوگوں نے جو اپنی خواہش سے اس میں اضافہ کیا وہ باطل ہے جبکہ قراٰنِ کریم
پر تفصیلی ایمان لازِم ہے ، یعنی اَلْحَمْدُ کی الف سے لے کر وَ النَّاسُ کی سین تک قراٰنِ کریم کا ایک ایک جملہ ، ایک ایک لفظ ، ایک ایک حرف حق ہے ،
سچ ہے ، اللہ پاک کی طرف سے نازِل کردہ ہے ، اس میں ایک حرف کی بھی کمی بیشی نہیں
، جو شخص قراٰنِ کریم کے ایک لفظ کا بھی انکار کرے ، وہ کافِر ہے ۔
(2)قراٰنِ کریم کی
تلاوت کرنا: قراٰنِ پاک کا دوسرا حق ہے اس کی تِلاوت کرنا۔ یہ بھی ہمارے
مُعَاشرے کا بڑا اَلمیہ ہے کہ ہم لوگ تِلاوت نہیں کرتے ، کتنے حُفَّاظ ایسے ہیں جو
صِرْف رمضان ہی میں قراٰنِ مجید کھول کر دیکھتے ہیں ، حالانکہ ہمیں صبح وشام ، دِن
رات تِلاوتِ قراٰن کی ترغیب دی گئی ہے۔ تلاوتِ قراٰن افضل عِبَادت ہے۔ (کنز العمال،1/
257)
قراٰنِ کریم کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔(ترمذی
،حدیث: 2910)
قراٰن پڑھنے سے رَحْمَت اُترتی فرشتے پروں سے سایہ کرتے سکینہ
نازِل ہوتا ہے۔ (مسلم ،حدیث: 2699)
جو نماز میں کھڑے ہو کر قراٰن کی تلاوت کرے اس کے لئے ہر
حرف کے بدلے 100نیکیاں ہیں اور جو نماز میں بیٹھ کر تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے
بدلے میں 50نیکیاں ہیں اور جو نماز کے علاوہ باوضو تلاوت کرے اس کے لئے 25 نیکیاں
ہیں اور جو بغیر وضو تلاوت کرے اس کے لئے10نیکیاں ہیں۔ (احیاء العلوم ،1/ 362)
تو ہمیں چاہیے کہ
ان احادیث میں مذکورہ فضائل حاصل کرنے کے لیے روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت کریں ۔
(3)قراٰنِ پاک کو
سمجھنا:قراٰنِ پاک کا تیسرا حق ہے قراٰنِ مجید کو سمجھنا حضور جانِ
رحمت ، شمع بزمِ ہدایت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے قراٰنِ مجید کے بےشُمار
اَوْصاف بیان فرمائے ہیں ، اُن میں ایک وَصْف یہ بیان فرمایا کہ اَلْقُرْآنُ
حُجَّۃٌ لَکَ اَوْ عَلَیْکَ قراٰنِ مجید دلیل
ہے ، یہ یا تو تمہارے حق میں دلیل بنے گا یا تمہارے خلاف دلیل ہو گا۔
علّامہ قرطبی رحمۃُ
اللہِ علیہ فرماتے ہیں : جو شخص قراٰن سیکھے مگر اس سے غفلت کرے قراٰن اس
کے خِلاف دلیل ہو گا اور اس سے بڑھ کر اس بندے کے خِلاف دلیل ہو گا جو قراٰنِ مجید
کے حق میں کمی کرے اور اس سے جاہِل رہے۔ (تفسیر قرطبی،1/19)
تو ہم پر لازم ہے کہ جہاں قراٰن کی تلاوت کریں ساتھ ساتھ قراٰنِ
پاک کو سمجھیں۔
(4)قراٰنِ پاک پر عمل
کرنا: قراٰنِ مجید کا چوتھا حق ہے: اَلتَّاَدُّب
بِآدَابِہٖ وَالتَّخَلُّق بِاَخْلَاقِہٖ یعنی قراٰنِ
مجید کے بیان کردہ آدابِ زِندگی اپنانا اور اس کے بتائے ہوئے اخلاق کو اپنے کردار
کا حصہ بنانا ۔
پارہ 8 ، سورۂ
اَنْعَام ، آیت : 155 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ
وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵) ترجمۂ کنز الایمان : اور یہ برکت والی
کتاب ہم نے اتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو ۔(پ8 ، الانعام
: 155) معلوم ہوا قراٰنِ مجید کا اَہم اور بنیادی حق اس پر عمل کرنا ، اس کی کامِل
اِتِّباع کرنا ، اس کے بتائے ہوئے انداز پر زِندگی گزارنا ہے۔
حضرت امام زَیْنُ العابدین رضی اللہُ عنہ امامِ حُسَین رضی
اللہُ عنہ کے شہزادے ہیں ، ایک مرتبہ آپ کی کنیز آپ کووُضو کروا رہی تھی۔ پہلے
دَوْر میں لونڈیاں اور غلام باقاعدہ فروخت ہوتے تھے ، ان لونڈیوں سے پردہ فرض نہیں
تھا تو امام زین العابدین رضی اللہُ عنہ کی کنیز آپ کو وُضُو کروا رہی تھی ، اچانک
اس کے ہاتھ سے برتن (لوٹا وغیرہ) چھوٹ کر گِرا اَور امام زین العابدین رضی اللہُ
عنہ کے چہرے پر لگا ، چہرہ زخمی ہو گیا۔ آپ رضی اللہُ عنہ نے سَر اُٹھا کر دیکھا
تو کنیز نے قراٰنِ مجید کی آیت پڑھی : وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ ترجمۂ کنز الایمان : اور غصہ پینے والے۔(پ4 ، اٰل
عمرٰن : 134) امام زین العابدین رضی اللہُ عنہ آیت سُنتے ہی فرمایا : میں نے
اپنا غُصَّہ پی لیا۔ لونڈی نے اسی آیت کا اگلا حصہ پڑھا : وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِؕترجمۂ کنز الایمان : اور لوگوں سے درگزر کرنے والے۔(پ4 ، اٰل عمرٰن : 134) امام
زین العابدین رضی اللہُ عنہ نے فرمایا : میں نے رضائے الٰہی کے لئے تجھے معاف کیا۔
لونڈی نے آیتِ کریمہ کا اس سے اگلا حِصَّہ پڑھا : وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴)ترجمۂ کنز الایمان : اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں۔(پ4 ، اٰل
عمرٰن : 134) امام زین العابدین رضی اللہُ عنہ نے فرمایا : جا! تو اللہ پاک کی رضا
کے لئے آزاد ہے۔ (ابن عساکر ،41/ 387)
سُبْحٰنَ
اللہ! یہ ہے قراٰنِ مجید پر عمل کا انداز! ادھر قراٰن کی تلاوت
ہوئی ، ادھر اس پر عمل کر لیا گیا۔ ہمیں بھی اپنے بڑوں کی اتباع کرتے ہوئے قراٰن
کریم پر عمل کرنا چاہیے ۔
(5)قراٰنِ پاک کی تبلیغ
(دوسروں تک پہنچانا):قراٰنِ پاک کا پانچواں حق ہے
اس کی تبلیغ کرنا یعنی دوسروں تک پہنچانا۔ روایت ہے حضرت عبد اللہ ابن عمرو سے
فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کہ میری طرف سے
لوگوں کو پہنچاؤ اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ (سنن ترمذی ، حدیث: 2669)
آیت کے لغوی معنے ہیں علامت اور نشان، اس لحاظ سے حضور کے
معجزات،احادیث،احکام،قراٰنی آیات سب آیتیں ہیں۔ اصطلاح میں قراٰن کے اس جملے کو آیت
کہا جاتا ہے جس کا مستقل نام نہ ہو، نام والے مضمون کو سورہ کہتے ہیں۔ یہاں آیت سے
لغوی معنے مراد ہیں، یعنی جسے کوئی مسئلہ یا حدیث یا قراٰن شریف کی آیت یاد ہو وہ
دوسرے کو پہنچادے، تبلیغ صرف علما پر فرض نہیں ہر مسلمان بقدرِ علم مبلغ ہے اور ہو
سکتا ہے کہ آیت کی اصطلاحی معنے مراد ہوں اور اس سے آیت کے الفاظ معنےٰ، مطلب،مسائل
سب مراد ہوں یعنی جسے ایک آیت حفظ ہو اس کے متعلق کچھ مسائل معلوم ہوں لوگوں تک
پہنچائے۔ تبلیغ بھی بڑی اہم عبادت ہے ۔
تو ہمیں چاہیے کہ ہم قراٰن کی تلاوت بھی کریں اور ساتھ ساتھ
قراٰن کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ جب ہم سمجھ لیں تو اسے دوسرے مسلمانوں تک بھی
پہنچائیں۔
اس کے لیے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ آپ دعوت اسلامی کے جامعۃُ
المدینہ میں داخلہ لے لیں اور اگر آپ یہ کہیں کہ وقت نہیں ہے تو آپ کے لیے دعوت
اسلامی کا شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان موجود ہے روزانہ آپ 35 سے 45 منٹ اپنا وقت دیں
اور قراٰنِ پاک کو پڑھنا بھی سیکھئے اور سمجھئے بھی ۔
اللہ پاک ہمیں قراٰنِ
پاک کو سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا
فرمائے۔ اٰمین یا رب العالمین
احمد رضا عطاری کاٹھیاواڑی(درجہ سادسہ جامعہ المدینہ
فیضان غوث ِ اعظم کراچی، پاکستان)
قراٰنِ مجید اللہ پاک کی وہ مبارک کتاب ہے جو اس نے اپنے
پیارے محبوب رسول حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل فرمائی۔ قراٰنِ
مجید ہدایت چاہنے والوں کے لیے ہدایت اور اس کے احکام سے روگردانی کرنے والوں کے
لیے جہنم کی وعید بن کر آیا۔ جب قراٰنِ مجید کا براہ راست تعلق ہماری نجات اور
عاقبت سے ہے تو ہم پر سب سے پہلے اس بات کو سمجھنا لازم ہے کہ قراٰنِ پاک کے کونسے
حقوق ہم پر عائد ہوتے ہیں۔
قراٰنِ پاک کے پانچ
حقوق ہیں:۔
(1)اسے ماننا: یعنی اس پر ایمان لانا جیسا کہ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: ترجَمۂ
کنزُالایمان: اے ایمان والو ایمان رکھو اللہ اور اللہ کے رسول پر اور اس کتاب پر
جو اپنے اُن رسول پر اُتاری اور اُس کتاب پر جو پہلے اُتاری اور جو نہ مانے اللہ
اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں اور قیامت کو تو وہ ضرور دور کی گمراہی میں
پڑا ۔(پ5، النسآء: 136)
(2)اسے پڑھنا: یعنی قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنا، چنانچہ حدیث پاک میں ہے کہ رسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اے قراٰن والو!
قراٰن کو تکیہ نہ بناؤ اور دن رات اس کی تلاوت کرو جیسا کہ تلاوت کا حق ہے۔ قراٰن کا
اعلان کرو اسے خوش آوازی سے پڑھو، اس کے معنی میں غور کرو تاکہ تم کامیاب ہو اور اس
کا ثواب جلدی نہ مانگو کہ اس کا بہت ثواب ہے۔(مشکاة المصابیح، 1/ 676)
(3) اس کا دفع کرنا: یعنی اس پر مخالفین کے اعتراضات کا دفع کرنا اور غلط
تاویلوں اور تحریفوں کی تردید کرنا، اس حق کو ادا کرنے والوں کی خود حدیث پاک میں
مدح سرائی فرمائی گئی چنانچہ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد
فرمایا:کہ اس علم (قراٰن و سنت) کو ہر پچھلی جماعت میں سے پرہیز گار لوگ اٹھاتے
رہیں گے، جو غلو کرنے والوں کہ تبدیلیاں اور جھوٹوں کی دروغ بیانیاں اور جاہلوں کی
ہیرپھیر اس سے دور کرتے ہیں۔(مشکاة المصابیح، 1/ 82 مطبوعہ المكتب الإسلامي بيروت)
(4) اس پر عمل کرنا: یعنی اس
میں موجود اوامر کو بجا لانا اور منہیات سے اجتناب کرنا۔ ربّ کریم نے اس حق کی
ادائیگی کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں ہدایت یافتہ ہونے کی نوید سنائی چنانچہ
ارشاد باری ہے: ترجَمۂ کنزُالایمان: جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں
یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہے ۔(پ23، الرمز:18)
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ پاک نے قراٰنِ
پاک کی تلاوت کرنے والے اور اس میں موجود (احکام پر)عمل کرنے والے کو دنیا میں
گمراہ نہ ہونے اور آخرت میں بدبخت نہ ہونے کی ضمانت عطا فرمادی ہے۔(تفسیر قرطبی، 11/258
،مطبوعہ دار الکتب المصریہ القاھرہ)
(5)اس کو سمجھنا: یعنی اس کی آیات میں بقدرِ طاقت غور و فکر کرنا۔ قراٰنِ
مجید کے نزول کا ایک مقصد اس میں غور وفکر کرنا بھی ہے۔ جیسا کہ اللہ پاک نے ارشاد
فرمایا: ترجَمۂ کنزُالایمان: یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی
تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقل مند نصیحت مانیں ۔(پ23، صٓ :29) تابعی بزرگ ابو
عبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ ہم سے ان حضرات (صحابہ)نے بیان کیا کہ جو ہمیں پڑھاتے
تھے کہ یہ حضرات نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے قراٰن پڑھتے تھے تو جب
یہ دس آیات سیکھ لیتے تو مزید آیتیں نہ سیکھتے یہاں تک کہ ان دس آیات میں موجود احکام
پر عمل نہ کر لیتے (فرماتے ہیں )تو یوں ہم نے قراٰن کا علم اور عمل دونوں سیکھ لیا۔(تفسیر
طبری، 1/ 74 )
انہیں مذکورہ پانچ حقوق کو علامہ نووی رحمۃُ اللہ علیہ نے درج
ذیل حدیث کی شرح کرتے ہوئے ذکر فرمایا چنانچہ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا: دین خیر خواہی ہے تین بار (انہیں کلمات کا تکرار) فرمایا،
ہم نے عرض کی : کس کی ؟ فرمایا: اللہ کی ، اس کی کتاب کی ، اس کے رسول کی اور مسلمانوں
کے اماموں کی اور عوام کی۔ (شرح الاربعین النوویۃ، ص 49 )
امام نووی رحمۃُ اللہ علیہ نے اس حدیث میں موجود لفظ کتابُ اللہ
کی شرح کرتے ہوئے انہیں پانچ حقوق کو ذکر فرمایا۔(شرح الاربعین النوویۃ، ص 50)
اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں قراٰن
مجید کے حقوق کی ادائیگی کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
عبدالمعبود (درجہ دورۃ الحدیث جامعۃُ المدینہ فیضانِ
کنزالایمان ممبئی ہند)
قراٰنِ پاک کا پہلا حق یہ ہے کہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم پر ایمان لائیں اور تصدیق بالقلب بھی کریں۔ قراٰنِ کریم کا دوسرا حق
یہ ہے کہ اسے پڑھیں ترتیل کے ساتھ قراٰنِ کریم کا تیسرا حق یہ ہے کہ اسے سمجھیں
اور قراٰنِ کریم کا چوتھا حق یہ ہے کہ اس پر عمل بھی کرے قراٰنِ کریم کا پانچواں
حق یہ ہے کہ اسے دوسروں تک پہنچائے۔
(1) ایمان کا لغوی
معنی ہے تصدیق کرنا ۔ (شرح عقائد، ص 273) ایمان کا دوسرا معنی ہے امن دینا چونکہ مؤمن
اچھے عقیدے اختیار کر کے اپنے آپ کو دائمی یعنی ہمیشہ والے عذاب سے امن دے دیتا ہے
اسی لیے اچھے عقیدوں کے اختیار کرنے کو ایمان کہتے ہیں۔( تفسیر نعیمی، 1/ 8) اصطلاح
: سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضروریات دین میں سے ہے۔ (بہار شریعت، 1/
92 )
اعلی حضرت امام اہل
سنت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ
فرماتے ہیں: محمد رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ہر بات میں سچا
جانیں، حضور کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حقانیت کو صدق دل سے ماننا
ایمان ہے، جو اس کا مقر یعنی (اقرار کرنے والا) ہو اسے مسلمان مانا جائے گا۔ جبکہ
اس کے کسی قول یا فعل یا حال میں اللہ و رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
انکار یا تکذیب(یعنی جھٹلانا) یا توہین نہ پائی جائے ۔( فتاوی رضویہ، 29/ 254)
(2)قراٰنِ کریم کا دوسرا حق اس کی تلاوت ہے۔ یہ ایک بڑی عبادت
ہونے کے ساتھ ساتھ ایمان کو تازہ رکھنے کا ذریعہ بھی ہے۔ قراٰن مجید میں ہے : وَ رَتِّلِ
الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ(۴) ترجمۂ کنز الایمان: اور قراٰن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔(پ29،المزمل:4)
اس کا معنی یہ ہے کہ اطمینان کے ساتھ اس طرح قراٰن پڑھو کہ حروف جدا جدا ہو۔ جن
مقامات پر وقف کرنا ہے ان کا اور تمام حرکات اور مدات کی ادائیگی کا خاص خیال رہے۔
آیت کے آخر میں " تَرْتِیْلًا " فرما کر اس بات کی تائید کی گئی ہے کہ قراٰنِ پاک
کی تلاوت کرنے والوں کے لیے ترتیل کے ساتھ تلاوت کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ ( مدراک
، المزمل، تحت الآیۃ 4 ،ص 1292)
(3) قراٰنِ کریم کا تیسرا حق یہ ہے کہ اسے سمجھا جائے۔ ہم لوگ
زندگی میں مختلف کتابیں پڑھتے ہیں۔ ہم ہر جملہ بڑی توجہ کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اگر
کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پڑھتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ مصنف کیا کہنا چاہ
رہا ہے دوبارہ پڑھنے پر بھی تسلی نہ ہو تو ٹیچر یعنی استاد سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ
بات مکمل طور پر دل و دماغ میں راسخ ہو جائے لیکن جب قراٰنِ کریم پڑھنے کی باری
آئے تو بے توجہی اور جلدی جلدی صحیح یا غلط پڑھ کر جان چھڑا لیتے ہیں کبھی اس بات
پر غور و تحمل کیا کہ اللہ پاک ہم سے کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ اللہ پاک کی قسم اگر
لوگ قراٰن سمجھ کر عمل کرنا شروع کر دیں تو دنیا میں حقیقی امن اور سکون حاصل ہو
جائے۔
(4) قراٰنِ پاک کا چوتھا حق یہ ہے کہ وہ اس پر عمل کریں ،تقویٰ
اختیار کریں۔ شریعت میں تقوی اسے کہتے ہیں کہ انسان ان کاموں سے بچیں جو اس کے لئے
آخرت میں نقصان دہ ہو۔
(5) قراٰنِ پاک کا پانچواں حق یہ ہے کہ اسے دوسروں تک پہنچائیں۔
قراٰن مجید میں : وَ تَوَاصَوْا
بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠(۳) ترجمۂ کنزالایمان: اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک
دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔(پ30،العصر:3) نور العرفان میں ہے کہ اس آیت سے کئی مسئلے
معلوم ہوئے ۔ ایک یہ کہ پہلے خود نیک بنے پھر دوسروں کو ہدایت کرے جیسا کہ آیت میں
ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے یہ کہ کہ ہمیشہ تبلیغ کریں کریں جیسے کہ" وَ تَوَاصَوْا
" کہ اطلاق سے معلوم ہوا۔ تیسرے یہ کہ ہر مسلمان کو
مبلغ ہونا چاہیے ، جسے جو مسئلہ صحیح طور پر معلوم ہو ، وہ لوگوں کو بتا دیں صرف
علما پر تبلیغ نہیں ۔ ( تفسیر صراط الجنان)
امام مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ان تک یہ خبر
پہنچی کہ سرکار اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : میں تمہارے پاس دو
چیزیں چھوڑے جاتا ہوں۔ اگر انہیں تھامے رکھوگے تو گمراہ نہ ہوگے۔ یعنی اللہ کی
کتاب اور اس کے نبی کی سنت۔
اللہ کریم نے قراٰنِ کریم کو ہدایت کا سر چشمہ قرار دیا ہے۔
رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے واضح
ارشاد فرمادیا کہ اگر قراٰن و سنت کو تھامے رکھو گے تو ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔ معاشرہ
کو دیکھیں تو بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج قراٰن کے ساتھ ہمارا ناطہ ٹوٹ چکا
ہے ۔
قراٰنِ کریم کے پانچ
حقوق یہاں بیان کئے جاتے ہیں۔ ان حقوق میں ہی قراٰنِ کریم کا حقیقی مقصد پوشیدہ ہے۔
(1) پہلا حق : قراٰن پر ایمان لانا یعنی یہ یقین رکھنا کہ یہ
اللہ پاک کی آخری کتاب ہے جو اللہ کریم کے آخری رسولِ کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل ہوئی ۔ یہ اللہ کریم کا کلام ہے ۔ اس میں
کوئی شک نہیں ہے ۔ اس میں جو کچھ ہے وہ ہی حق اور سچ ہے۔
(2) دوسرا حق تلاوت کرنا ۔ یعنی قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنا ہے ۔
بدقسمتی سے ہم قراٰنِ کریم کا یہ حق ادا نہیں کرتے ۔ ہم اگر اپنی زندگیوں کا
محاسبہ کریں تو شاید ہم پورے سال میں کل جو بیس گھنٹے بھی قراٰن کی تلاوت نہیں
کرتے بلکہ افسوس کہ ہم میں سے اکثر کو قراٰن پڑھنا بھی نہیں آتا۔ ہم نے انگلیش
پڑھا ہو، تو ہم انگریزوں کو سن سن کر ان کی طرح لہجہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن
افسوس ہم نے کبھی قراٰن کو قراٰن کے لہجے میں پڑھنے کا سوچا بھی نہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسولُ اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قراٰن کو خوش
الحانی سے نہیں بڑھتا ۔
قراٰن کو خوش الحانی سے پڑھنے سے مراد یہ ہے کہ قراٰن کو اس کے صحیح مخارج کے ساتھ پڑھا جائے۔
(3) تیسرا حق: قراٰنِ کریم میں تدبر و تذکر کرنا ۔ یعنی قراٰنِ
کریم کو یاد کرنا، قرآن کریم کا اتنا حصہ جو نماز میں پڑھنا ضروری ہے۔ اس کا حفظ
کرنا۔ ہر مسلمان پر فرضِ عین ہے اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی ۔
(4) چھو تھا حق : قراٰنِ کریم پر عمل کرنا یعنی قراٰنِ کریم
میں جو احکامات درج ہیں ان پر عمل کیا جائے ۔ قراٰن کے نزول کا مقصد ھدی للناس ہے
یعنی لوگوں کے لئے ہدایت ۔ اور ہدایت کے لئے شرط ہے کہ قراٰن کے احکامات پر عمل
کیا جا ئے۔ بغیر عمل کے ہدایت ناممکن ہے۔
(5) پانچواں حق ! قراٰنِ
کریم کا پانچواں حق یہ ہے کہ اس کی تبلیغ کی جائے ۔رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : بَلِّغُوا عَنِّي ولو آيَةً پہنچادو میری طرف سے اگرچہ ایک ہی آیت کیوں نہ ہو ۔ گویا رسولِ
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے ہر امتی کو یہ حکم دے دیا کہ اپنی
اپنی حیثیت میں قراٰنِ کریم کی تبلیغ جاری رکھے۔ گھر کا سربراہ ہے تو بچوں کو قراٰن
کی تعلیم سکھائے ۔ بچوں کو قراٰنِ کریم سے سبق حاصل کرنے کی نصیحت کرے۔
خلاصہ یہ ہے کہ ! ہمیں بحیثیتِ قوم و معاشرہ قراٰن سے ناطہ
جوڑنے کی ضرورت ہے۔ قراٰنِ کریم سے محبت کا تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
اللہ کریم ہمیں قراٰنِ کریم کی محبت نصیب فرمائیں۔ اٰمين بجاه
النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد تنویر عطاری (درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضان
کنز الایمان ممبئی ہند)
اللہ تعالی نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے یہ بےشمار
انعامات و اکرامات فرمائے ہیں ۔ انہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انبیائے کرام علیہم السّلام
کو مبعوث فرمایا اور ان پر کتابیں نازل فرمائیں ۔ امت محمدیہ کی ہدایت و رہنمائی
کے لیے ہمارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر قراٰن شریف جیسی عظیم
الشان کتاب اتاری ۔ اس جتنا بھی الله پاک کا شکر ادا کریں کم ہے۔
دنیا میں ہر چیز کے کچھ نہ کچھ حقوق ہوتے ہیں جن کا ادا
کرنا ہر انسان پر لازمی ہوتا ہے ۔ جس طرح اللہ پاک کے حقوق ہر بندے پر ادا کرنا
فرض ہے۔ اور ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے حقوق بھی آپ صلی اللہ علیہ ہم کی امت پر فرض ہے۔ اسی طرح سے جو کتاب
اللہ نے اپنے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر اتاری اس کے بھی کئی حقوق ہیں
۔ سچ تو یہ ہے کہ قراٰنِ کریم کے حقوق اتنے ہیں کہ کوئی بھی کما حقہ ادا نہیں کر
سکتا ۔ چند حقوق کتابُ الله کے اپنے اس مضمون میں قلم بند کرنے کی کوشش کرتا ہوں
امید ہے قارئین کو کچھ فائدہ ہو اور اس پر عمل کریں۔
قراٰن مقدس کا سب سے بڑا حق تو یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا
جائے۔ جیسا کہ قراٰنِ مجید میں اس پر ایمان لانے کی ترغیب اور ایمان لانے والوں کے
لیے بشارت دی گئی ہے۔ چنانچہ پارہ 26 سورۂ محمد آیت نمبر 2 میں ارشاد باری ہے : وَ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ
وَّ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْۙ-كَفَّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ اَصْلَحَ
بَالَهُمْ(۲) ترجمۂ کنزالایمان : اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے
اور اس پر ایمان لائے جو محمّد پر اتارا گیا اور وہی ان کے رب کے پاس سے حق ہے
اللہ نے ان کی بُرائیاں اُتار دیں اور اُن کی حالتیں سنوار دیں۔
لہذا ہر انسان پر فرضِ عین ہے کہ وہ قراٰنِ کریم پر ایمان
لائے اور نورِ ایمانی سے سرشار ہو۔
قراٰنِ پاک کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اسے درست تلفّظ، صحیح
مخارج و صفات کے ساتھ پڑھا جائے۔ جیسا کہ اس کی تلاوت کرنے کا حق ہے۔ چنانچہ پارہ
1 سورہ بقرہ میں ارشاد باری ہے: اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ
تِلَاوَتِهٖؕ ترجمۂ کنزالایمان : جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہیے اس کی تلاوت کرتے ہیں
۔(پ 1 ، البقرۃ :121) تفسیر جلالین میں اس کے تحت ہے : اَیْ
یَقْرَءُ وْنَہٗ کَمَا اُنْزِلَ یعنی وہ اُسے ایسے
پڑھتے ہیں جس طرح نازل کیا گیا۔
لہذا جو بھی قراٰنِ پاک پڑھے اسے چاہیے کہ پہلے اپنا تلفظ
درست کرے ۔ اس کا بہترین ذریعہ دعوت اسلامی کا مدرسۃ المدینہ بالغان ہے جس میں بڑے
اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ پاک کی درست تعلیم فی سبیل اللہ دی جاتی ہے۔ نیز بچوں کے
لئے بھی مدرستہ المدینہ قائم ہیں جن میں فی سبیل اللہ بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔
قراٰنِ مقدس کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اسے جب بھی چھوئیں یا
تلاوت کریں، تو آپ پاک وصاف ہوں۔ خوب اہتمام کے ساتھ تلاوت کریں اس لیے کہ اسے ناپاکی
کی حالت میں چھونا ناجائز و حرام ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ پاک نے قراٰن مجید
کے پارہ 27 سورہ واقعہ آیت نمبر 79 میں ارشاد فرماتا ہے : لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹) ترجمۂ
کنزالایمان : اسے نہ چھوئیں مگر با وضو۔
یہ تو ضروری ہے ہی کہ تلاوت کرنے والا با وضو ہو لیکن ادب
کا تقاضا یہ ہے کہ تلاوت قراٰن مجید سے پہلے اپنے ظاہر و باطن کو خوب صاف ستھرا کر
لیں۔ اپنے ظاہر پر غور کر لیں اور باطن کو بھی یادِ خدا و ذکرِ مصطفی صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آراستہ کر لیں۔ ان شاء اللہ اس کی برکت سے آپ کے دل و دماغ
میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔
دنیا میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا کہلائے ، لوگ
اسے اچھا کہیں، اسے اچھی نظر سے دیکھیں۔ اس کے لیے آدمی طرح طرح سے کوشش کرتا ہے،
طرح طرح کے علوم و فنون حاصل کرتا ہے لیکن اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نزدیک بہتر وہ ہے جو قراٰنِ پاک سیکھے اور دوسروں کو
سکھائے۔ حدیثِ مبارکہ میں ہے: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ
الْقُرْاٰنَ وَعَلَّمَہٗ یعنی تم میں
سے بہتر وہ ہے جو قراٰن سیکھے اور سکھائے ۔(صحیح البخاری، کتاب فضائل القرآن، باب
خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ، 3/410،حدیث:5027)
یہ قراٰنِ پاک کا ایک حق بھی ہے کہ اسے سیکھا جائے اور دوسروں
کو سکھا یا جائے ۔
جب قراٰنِ پاک کی سورتیں یا آیات پڑھی جاتی ہیں اس وقت بعض
لوگ چُپ تو رہتے ہیں مگر ادھر اُدھر دیکھنے اور دیگر حرکات و اشارات سے باز نہیں آتے۔
ایسوں کی خدمت میں عرض ہے کہ چپ رہنے کے ساتھ ساتھ غور سے سننا بھی لازمی ہے۔ جیسا
کہ فتاوی رضویہ جلد 23 صفحہ 352 پر میرے آقا اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: قراٰنِ مجید
پڑھا جائے اسے کان لگا کر غور سے سننا اور خاموش رہنا فرض ہے۔ اللہ پاک نے ارشاد
فرمایا ہے : وَ اِذَا قُرِئَ
الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(۲۰۴) ترجمۂ کنزالایمان: اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو
کہ تم پر رحم ہو۔
قراٰنِ پاک کے اتنے حقوق ہیں کہ اسے یہاں کر پانا ناممکن
ہیں۔ چند حقوق کا ذکر اس چھوٹے سے مضمون میں ہو سکا ہے ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ
ہمیں قراٰنِ پاک کے حقوق کا پاسدار بنائے اور کثرت سے تلاوتِ قراٰن کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
محمد ربیع الاسلام (درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ
کنز الایمان ممبئی ہند)
جس طرح معاشرے میں پڑوسی، والدین، میاں بیوی اور اساتذہ کے
حقوق ہوتے ہیں اسی طرح کلامُ اللہ یعنی قراٰنِ کریم کے بھی حقوق ہیں، جس کا ادا
کرنا ہمارے ذمے لازم ہے۔ قراٰنِ مجید وہ کتاب ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ
بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ یہ کتاب تمام آسمانی کتابوں کا سردار ہے۔ جس طرح
اس کا مرتبہ بلند و بالا ہے اسی طرح قراٰنِ کریم کے
حقوق ادانہ کرنا بھی سنگین جرم ہوگا۔
قرآن کریم کے پانچ حقوق یہ ہیں:۔
(1) قراٰنِ کریم پر ایمان لانا۔
(2) قراٰنِ پاک کی
تلاوت کرنا۔
(3) قراٰن کو سمجھنا۔
(4) قراٰن مجید پر
عمل کرنا۔
(5) قراٰن کی
تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا۔
قراٰنِ مجید کا پہلا حق یہ کہ اس پر ایمان لانا ۔یہاں یہ
بات یاد رکھنے کی ہے کہ اللہ پاک نے جتنی بھی کتابیں نازل فرمائیں، جتنے صحیفے
انبیائے کرام عليہم السّلام پر نازل فرمائیں، ان سب پر ہی ایمان لانا ایک مسلمان
پر لازم ہے۔ اللہ پاک کی نازل کردہ کسی ایک بھی کتاب کا انکار کفر ہے ۔ البتہ
پچھلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانے میں اور قراٰنِ کریم پر ایمان لانے میں ایک فرق
ہے وہ یہ کہ پچھلی جتنی بھی آسمانی کتابیں ہیں اور صحیفے ہیں ان سب پر اجمالی
ایمان فرض ہے اور قراٰنِ کریم پر تفصیلی ایمان فرض ہے۔ اجمالی ایمان کا مطلب یہ ہے
کہ اللہ پاک نے تورات نازل فرمائی، زبور نازل فرمائی، انجیل نازل فرمائی، اس کے
علاوہ انبیائے کرام عليہم السّلام پر جو صحیفے نازل فرمائے وہ سب حق ہیں، سچ ہیں۔ ان
میں جو کچھ اللہ پاک نے نازل فرمایا وہ سب سچ ہے۔ ہاں لوگوں نے اپنی خواہش سے ان
میں تحریف کر دیا ہے، وہ باطل ہیں۔ جبکہ قراٰنِ کریم پر تفصیلی ایمان لازم ہے یعنی
الحمد کی الف سے لے کر والناس کی سین تک۔ قراٰنِ کریم کا ایک ایک جملہ ایک ایک لفظ
ایک ایک حرف حق ہے سچ ہے۔ اللہ پاک کی طرف سے نازل کردہ ہے اس میں ایک حرف کی بھی
کمی بیشی نہیں۔ جو شخص قراٰنِ کریم کے ایک لفظ کا بھی انکار کرے وہ کافر ہے دائرہ اسلام
سے خارج ۔
پیارے اسلامی بھائیوں اللہ پاک نے ہمیں مسلمان بنایا اور
اپنے حبیب کے امت میں پیدا فرمایا اور ہمیں قراٰنِ مجید عطا فرمایا ۔ جس کا پڑھنا
عبادت، چھونا عبادت، دیکھنا عبادت، چو منا عبادت ، سینے سے لگانا عبادت۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! قراٰنِ مجید کی حفاظت کی ذمہ
داری خود اللہ پاک نے لیا۔ ہمارے نبی پاک پر قراٰنِ مجید نازل فرمانے سے پہلے بہت
سارے کتابیں نازل فرمایا۔ لیکن کسی کتاب کی حفاظت کا ذمہ نہیں لیا لیکن قراٰنِ
مجید کو اپنے ذمہ کرم پر لیا۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ
لَحٰفِظُوْنَ(۹) ترجمۂ کنز الایمان: بےشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بےشک
ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔(پ14،الحجر:9)
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! اللہ پاک نے ہمیں قراٰن دیا۔
ہم پر لازم ہے اس کے حقوق کو ادا کریں۔ قراٰنِ کریم کے پانچ حقوق مندرجہ ذیل ہیں ۔
(1) قراٰنِ مجید پر ایمان لانا ۔
(2) قراٰنِ مجید کو پڑھنا
(3) قراٰنِ مجید کو سمجھنا
(4) قراٰنِ مجید پر عمل کرنا
(5) قراٰنِ مجید کو دوسرے تک پہنچانا
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں! لیکن افسوس صد افسوس ہم کہاں ہیں۔
ہم نے قراٰن کو چھوڑ دیا اس پر عمل کرنا ترک کر دیا۔ ہم نے قراٰن کے حقوق کو بھلا
دیا، ہم نے تو قراٰنِ کریم کو تو الماری میں سجا سجا کر رکھ دیا ہے۔ قراٰن مجید کے
نازل ہوئے چودہ سو سال ہو گئے ہیں اب بھی ویسا ہی ہے جیسا نازل ہو ا تھا۔ ہمارے
اسلاف اس پر ایمان لائے اور اس کو پڑھا اور سمجھا اور اس پر عمل پیرا ہوئے اور ہم
تک پہنچائے۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ! ہمارے اسلاف نے پوری دنیا بپر
راج کیا، ان کے اخلاق ایسے تھے کہ کوئی غیر مسلم دیکھ لیتا، تو ایمان لے آتا ۔ ہم
ان کی تعریف کو سنتے ہیں اور پڑھتے ہیں تو یہی کہنا پرتا ہے:۔
وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں
ہو کر ہم خوار ہوے تاریک قراٰں
ہو کر
پیارے اسلامی بھائیوں ابھی وقت دور نہیں کہ ہم اپنا کھویا
ہوا وقار پا سکتے ہیں شرط ہے کہ قراٰن کے حقوق کو بجا لائیں۔
اسلام میں کلامِ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سے پہلے کلامُ اللہ کا درجہ ہے اور کیوں نہ ہوں کہ روئے زمین پر کلامُ اللہ جیسے
کوئی دوسری کتاب موجود نہیں۔ قراٰن ایک مکمل کتاب جس میں ہر چیز کا واضح بیان ہے ۔
یہ ایسی بلند شان اور عظمت و شرف والی کتاب ہے جس میں کسی طرح کے شک و شبہ کی کوئی
گنجائش نہیں۔ کیونکہ شک اس چیز میں ہوتا ہے جس کی حقانیت پر کوئی دلیل نہ ہو جبکہ
قراٰنِ پاک اپنی حقانیت کی ایسی واضح اور مضبوط دلیلیں رکھتا ہے جو ہر صاحب ِ
انصاف اور عقلمند انسان کو اس بات کا یقین کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ یہ کتاب
حق ہے اور اللہ پاک کی طرف سے نازل ہوئی ہے ،تو جیسے کسی اندھے کے انکار
سے سورج کا وجود مشکوک نہیں ہوتا ایسے ہی کسی بے عقل مخالف کے شک اور انکار کرنے
سے یہ کتاب مشکوک نہیں ہو سکتی۔
جہاں قراٰن کا نور وہاں حدیث کا رنگ ہے قراٰنِ کریم دنیا کی
وہ عظیم الشان کتاب ہے جو انسانوں کے فلاح و رہنمائی کا عظیم مرکز ہے اس کتاب کا
مرتبہ تمام آسمانی کتابوں میں سب سے افضل ترین ہے اس کتاب کو جو خصوصیات حاصل ہے
وہ اللہ پاک کی باقی آسمانی کتابوں میں سے کسی کو بھی حاصل نہیں اور جو شخص قراٰن
کے سوا کسی اور کتاب میں ہدایت کو تلاش کرے گا اللہ پاک اس کو گمراہ کردے گا۔ اس
کے مطابق کہنے والا سچا اور اس پر عمل کرنے والا مستحق اجر ہوتا ہے اور اس کے
موافق حکم دینے والا عادل ہوتا ہے اور اس کی جانب دعوت دینے والا راہِ راست کی طرف
ہدایت پاتا ہے قراٰنِ مجید میں خود رب کریم نے قراٰنِ کریم کی عظمت ظاہر کرتے ہوئے
فرمایا کہ پہاڑ پر اتار دیتے تو وہ اس کی تاب نہ لاتا اور پھٹ جاتا ۔ کتاب اللہ کے
بہت سے حقوق ہیں۔ آیئے! کتاب اللہ کے پانچ حقوق ملاحظہ فرمائیں:
(1) اس پر ایمان رکھا جائے
( 2 ) قراٰنِ کریم سے محبت کی جائے،
( 3 ) قراٰن کا حق یہ ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے،
( 4 ) قراٰنِ مجید کی تلاوت کی جائے، اسے سمجھا جائے
( 5 ) قراٰن مجید پر عمل کیا جائے اور اسے دوسروں تک پہنچایا
جائے۔
ہمیں چاہیے کہ جس
طرح ہمارے حقوق دنیا اور دنیا میں رہنے والوں کے ساتھ ہوتے ہے جنہیں پورا کرنے
کیلئے ہم اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ گزار دیتے ہیں، تو اُس خلاّقِ کائنات کی کتاب
کے ساتھ جو حقوق وابستہ ہم پر ضروری ہے کہ انہیں ادا کریں۔ کیونکہ یہ ایک ایسی
منفرد کتاب ہے جس میں وعدے کے ساتھ وعید ،امر کے ساتھ نہی اور اَخبار کے ساتھ
اَحکام ہیں۔ مدینے والے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: میری
امت کی افضل عبادت تلاوت قراٰنِ پاک ہیں۔ اور احادیث میں بہترین انسان اس آدمی کو
بولا گیا کہ بہتر وہ شخص ہے، جو قراٰن سیکھے اور سکھائے اللہ پاک اس کتاب سے بہت
لوگوں کو بلند کرتا ہے اور بہتوں کو پَست کرتا ہے یعنی اس انسان کیلئے بلندی ہے جو
قراٰن پر ایمان لاتے اور عمل کرتے ہے جس کے جوف میں کچھ قراٰن نہیں ہے، وہ ویرانہ
مکان کی مثل ہے۔ چنانچہ یہ بات تو ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ تلاوتِ قراٰن دین میں ایک
نہایت ہی پسندیدہ اور مطلوب عمل ہے ۔جب دین میں اِس عمل کی حیثیت یہ ہے تو لامحالہ
ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ قراٰنِ کریم کو صحیح معنوں میں سیکھ کے تلاوت کرنے
کا معمول بنا لیجیے یہ ثواب کا باعث بھی ہے ۔چنانچہ تلاوتِ قراٰن میں نیت و ارادہ
اگر خالصتاً فہم قراٰن ،طلب ہدایت اور اللہ پاک کی خوشنودی کا حصول ہے تو پھر یہ
عمل یقیناً مزید باعث اجر ہوگا ۔
Dawateislami