شعبہ مزارات اولیا دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گجرات کے علاقےڈھوڈا شریف میں بزرگان ڈھوڈا شریف رحمۃُاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مدرسۃُالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کی۔

بعدازاں شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کرتے ہوئے صاحبِ مزار کے لئے ترقی درجات کی دعا کروائی۔ (رپورٹ:ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون مجلس مزاراتِ اولیا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کےتحت  ذیلی شعبہ مدرسۃالمدینہ آن لائن لاہور ڈویژن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد انس عطاری نے شعبے کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شرکا کو شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا محمد عامر سلیم عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ مولانا مبارک عطاری مدنی  موجود تھے۔(رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 دسمبر2022ء بروز  اتوار گوجرانوالہ ڈویژن کے نگران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے وزیرآباد میں گوجرانوالہ ڈویژن کے شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ ،تحصیل اور سٹی نگرانوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز تقرری مکمل کرنے اور ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ :محمد مزمل عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدنی چینل عام کریں گوجرانوالہ ڈویژن،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدر آباد  میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ماہِ دسمبر ماہِ مدنی قافلہ کے عنوان پر مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران نے براہے راست اور آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے صوبائی ذمہ داران کی دینی کام بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں اپڈیٹ مدنی پھولوں سے آگاہی دیتے ہوئے مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھےخیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  1 دسمبر 2022ء کو بسمِ الله رائس مل ننکانہ کے شہر بچیکی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے ’’موسمِ سرما کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو سردی کی راتوں میں قیام کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے نمازِ تہجد ادا کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سمیت مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات (رائس مل اونر حاجی عبدالغفور، ڈسٹرکٹ ہیڈ 1122اکرم پنوار ، SHO بڑا گھر ظفر اقبال ، مشیر سیاست چیف منسٹر پنجاب، پی اے ایم بچیکی رانا جمیل حسن ، کاروباری شخصیت شاہد سولھریا اور متعدد رائس مل مالکان ) نے بھی شرکت کی ۔ ( رپورٹ : رانا ساجد عطاری شعبہ رابطہ برائےشخصیات ڈسٹرکٹ ننکانہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ کرنے، مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شخصیات اور عوام کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے شعبہ مدرسۃ ُ المدینہ کے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو مدارس ُالمدینہ میں 12 دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 2 دسمبر2022ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعت ِرسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا فرمایا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


2 دسمبر 2022ء  کو فیصل آباد میں سید انعام عطاری کی والدہ کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے قبر پر فاتحہ پڑ ھ کر ایصالِ ثواب کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت فرمائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شفٹوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور طلبہ سے رابطہ کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز شعبے کی ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا محمد عامر سلیم عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ سیّد غلام الیاس شاہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کوالٹی انہانسمنٹ ( Quality enhancementپر کلام کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے تعلیمی و تنظیمی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا کے زیرِ اہتمام فاضل پور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت تحصیل نگران، ڈویژن اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر صدر پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعد میں نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مقامی جامعۃ ُالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔جہاں تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ، ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا حضور بخش عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری سے علاقے میں دینی کام بڑھانے کے سلسلے میں مشاورت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )