گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کے تحت  دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنیں اور رکنِ شعبہ بین الاقوامی امور کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک میں صدقہ بکس رکھوانے پر کلام کیا نیز آن لائن ڈونیشن جمع کروانے کے نظام کے متعلق مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


4 دسمبر 2022ء بروز اتوار شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی و پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں سمیت نگرانِ پاکستان اسلامی بہن شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شخصیات سے ملاقات کرنے اور شعبہ رابطہ برئے شخصیات پاکستان سطح کے شیڈول کو مضبوط بنانے پر کلام کیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ اصلاحِ اعمال پر مقرر رکنِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے نیز اس کا follow up رکھنے کے حوالے سے احسن انداز شرکا کی ذہن سازی کی۔

دورانِ گفتگو رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال اجتماع انگلش میں کروانے اور عاملاتِ نیک اعمال انگلش میں بڑھانے کا ذہن دیاجبکہ اس کی تربیت و تیاری کے طریقے بھی بتائے۔

اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اپنی ماتحتوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مزید عاملات ِنیک اعمال بڑھانے کے لئے اہم نکات بتائے۔بعدازاں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل کا حل بتایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ شعبہ بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق اہم امور پر کلام کیا جبکہ عالمی آفس کی ناظمہ اسلامی بہن نے سوشل میڈیا کے ذریعے دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکائے مدنی مشورہ کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے میڈیا سے متعلق چند اہم نکات بتائے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں) دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی ملک و بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے اور مختلف زبانوں میں آنے والے 63 نیک اعمال رسالے پر کلام کیا۔

اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 63 نیک اعمال سے متعلق کُتُب و رسائل کی مختلف زبانوں میں ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت KDA آفیسر کالونی میں درسِ قراٰن کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر ذمہ داران کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

دورانِ درسِ قراٰن نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نارتھ امریکہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے بیرونِ ملک نارتھ امریکہ میں ہونے والے دینی کاموں میں ترقی بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت  4 دسمبر2022ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

یومِ قفلِ مدینہ اجتماع میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ زبان کی حفاظت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا : سب سے زیادہ گناہ زبان سے ہوتے ہیں اگر اس کو کنٹرول کر لیا جائے تو کئی گناہوں سے بچنا ممکن ہےاور اس کے درست استعمال کا ذہن دیا۔

مزید شرکا کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب گفتگو کے آداب اور فضول باتوں کے نقصانات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے آپ کو فضولیات سے بچانے، نیک بنانے کے لئے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا عطا کر 72 نیک اعمال کے رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


5دسمبر2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت ڈی جی خان کوٹ ادو فیضانِ مدینہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و تنظیمی ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔بعدازاں اصلاحِ اعمال ڈویژن سطح کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نگاہِ جھکا کر چلنے کی مشق کروائی ۔ دعااور صلاۃُ و سلام پر اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ کفن دفن کے تحت 5 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتایا۔ آخر میں شرکا کو موقع ملنے پر غسلِ میت دینے کی نیت کروائی اور نام بھی لکھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


بیرونِ ملک میں ہونےوالے دینی کاموں کے حوالے سے برمنگھم UK میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF اور پبلک ریلیشنز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں UK سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ .UK FGRF اینڈ پبلک ریلیشنز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے بیرونِ ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کو اپڈیٹ کیا اور مزید بہتری کے لئے اہداف دیئے۔

پبلک ریلیشنز UK کے ذمہ داران عتیق عطاری اور وسیم عطاری نےشعبے کے متعلق ایک پریزنٹیشن دکھائی اور بااثر شخصیات کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کے طریقے بتائے جبکہ لندن کے ذمہ دار رضوان عطاری نے برطانیہ میں حکومتی اداروں سے رجوع کرنے کے بارے میں مفید تجربہ اور معلومات فراہم کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے متعلق آگاہی دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات  بخاری پارک الہ آباد روڈ نزد بس اڈا سبی بلوچستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قیامت کی پیشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)