سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ماہ نومبر2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:07

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:126

٭تعویذات عطاریہ کی تعداد:274

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:200

٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56

٭مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46


پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ نومبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

٭دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:01

٭بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:62

٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:121

٭ا ورادِ عطاریہ کی تعداد:51

٭ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:93

٭مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 دسمبر 2022ء بروز بدھ پی آئی بی کالونی فیضانِ صحابیات میں صاحبزادیِ عطار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے لئےایک سیشن کیا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کی ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور قراٰنِ پاک پڑھنے، پڑھانے اور سننے کے فضائل بتائے۔

صاحبزادیِ عطار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے احسن انداز میں جوابات ارشاد فرمائےاور مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار نے سیشن کے اختتام پر دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


8 دسمبر 2022ء بروز بدھ آستانہ ٔمرشد پی آئی بی کالونی فیضان صحابیاتِ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ، قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی اسلامی بہنیں اورکراچی سٹی تا ٹاؤن ذمہ داران جبکہ بیرونِ ملک سے اسلامی بہنیں بذریعہ زوم شریک ہوئیں۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں بے شمار مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں نے شعبوں کے دینی کاموں کے حوالے سے درپیش مسائل بیان کئے نیز مختلف سوالات کا سلسلہ بھی رہا جس پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے انہیں علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں جن میں سے بعض یہ ہیں:

٭مدرسات میں اضافہ٭گھریلو امور اور حقوق العباد کی ادائیگی٭فرائض کے ساتھ ساتھ سنتیں و مستحبات پر عمل٭دینی کاموں میں شرکت٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدرسات و طالبات کی شرکت٭شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 7 دسمبر بروز بدھ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد حورحسین میں شعبے کی مدرسات، ناظمات اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جن کی تعداد کم و بیش 79 تھی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ کریم اورنعت شریف کیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اخلاقِ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی“ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائیں۔

شعبے کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے میں نئی اپڈیٹ کو نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز تعلیمی و اخلاقی تربیت پرکلام کیا گیا۔

بعدازاں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو اہداف دیئے جس پر کئی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت7 دسمبر 2022ء بروز بدھ جمشید روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اعلانات کئے نیز صاحبزایِ عطار سلمھا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

بعدازاں صاحبزایِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ ایک شخصیت اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ صاحبزایِ عطار سلمھا الغفار کو ڈونیشن جمع کروایا۔


07 دسمبر 2022ء کو کراچی سٹی ، ڈسٹرکٹ ملیر02 لنک روڈ کاٹھور میں حضرت سیدنا غلام نبی شاہ کشمیری المعروف سمندری بابا رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت قراٰن خوانی و اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ عطاری نے ”شانِ اولیاء کرام “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز حاضرین کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق پنجگانہ نماز پابندیِ وقت کیساتھ ادا کرنے اور راہِ خدا عزوجل میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اجتماعِ ذکرونعت کے بعد ذمہ داران نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحب مزار کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ کیا گیا ۔

اسکے علاوہ نگران ڈیفنس مشاورت غلام مصطفی ٰ عطاری ، کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری ، نگران ٹاؤن ثناء اللہ عطاری اور عبد المتین عطاری نے مزار ہٰذا کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ : شہزاد احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


قرآنِ کریم اس ربِّ عظیم کا بے مثل کلام ہے جو اکیلا معبود، تنہا خالق اور پوری کائنات کے نظام کو چلانے والا ہے۔ قر آنِ مجید کو دنیا کی فصیح ترین زبان یعنی عربی زبان میں نازل کیا گیا۔ قرآنِ عظیم کے کثیر اسماء ہیں جو کہ اس کتاب کی عظمت و شرف کی دلیل ہیں۔ ان میں سے چھ(6) مشہور نام یہ ہیں: قرآن، برہان فرقان، کتاب،مصحف، نور۔

اولین و آخرین کا علم اس کتاب میں موجود ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت، بشارت، نصیحت اور شفا ہے۔ یہ انتہائی اثر آفرین کتاب ہے جسے سن کر متقی و پرہیزگار لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں اور بدن پر بال کھڑے ہوجاتے ہیں۔ الغرض یہ بہت برکت والی کتاب ہے۔ (صراط الجنان،جلد 01)

یہ خدا کی بنائی ہوئی دنیا ہے۔ یہاں ہمیں خدا کی مرضی کے مطابق رہنا چاہیے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ خدا اُس کو اپنا وفادار بندہ بنا لے تو اسے چاہیے کہ قر آن کو کھولے اور اسے پڑھے اور اس کو اپنی زندگی کا ر ہنما بنائے کیونکہ قرآن ہدایت کا مجموعہ ہے۔ ہم پر قر آنِ مجید کے کئی حقوق ہیں:

(1) ایمان لانا:اس بات پر ایمان ہو کہ یہ کتاب اللہ کی طرف سے بواسطۂ جبرائیل علیہ السلام حضرت محمدﷺ پر نازل ہوئی اور تبدیل ہونے سے پاک ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ اللہ پاک نے خود لیا ہے۔ اس میں جو کچھ ہے سب سچ ہے۔

(2)تلاوت کرنا:قرآن کو پڑھنا باعثِ ثواب ہے اور قرآن کا ہم پر حق بھی ہے۔

(3)سمجھنا:قرآن کے امر و نہی کو سمجھنا یعنی کہ قرآن ہمیں فلاں موقع پر کیا حکم دیتا ہے۔ نیز اس میں کامیاب ہونے والی اقوام کے واقعات سے سبق حاصل کرنا اورتباہ ہونے والی اقوام کے واقعات سے عبرت حاصل کرنا۔

(4) عمل کرنا:قرآن میں جو کچھ ہے اس پر عمل کیا جائے۔

(5)قرآنِ پاک کی دعوت کو عام کرنا: قرآن کی تعلیمات کو لوگوں تک عام کرنا۔( رمضان المبارک کے فضائل ومسائل، ص17)

قرآن کی روشنی میں:ہمیں چاہیے کہ قرآنِ مجید کی آیتوں میں غور و فکر کر کے اس کتاب سے نصیحت حاصل کریں۔رب کریم ارشادفرماتا ہے: كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(۲۹) (پ 23، صٓ: 29)ترجمہ کنز العرفان: ترجمہ كنز العرفان: یہ (قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نےتمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں۔

حدیث کی روشنی میں:قرآنِ مجید کا حق ہے کہ اسے پڑھا جائے اور دوسروں تک بھی پہنچایا جائے۔ حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی اکرم ﷺنے فرمایا:تم میں سے بہتر وہ شخص ہےجو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ (بخاری،حدیث:5527)

ہمیں چاہیے کہ جس طرح الله پاک نے قرآنِ مجید کو نازل کیا ہے اُس طرح پڑھا جائے۔ حدیث میں ہے کہ بے شک الله پاک پسند کرتا ہے کہ قرآن کو اسی طرح پڑھاجائے جیسا اسے نازل کیا گیا۔ (فیضانِ تجويد،ص 10 )

قرآن درست پڑھنے کی ترغیب:قرآنِ مجید کو تجوید کے ساتھ درست پڑھا جائے کہ ایک حدیثِ مبارکہ کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ قرآنِ کریم کو مہارت سے پڑھنے والا بہت معزز و مقرب فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔قرآنِ مجید کو آہستہ پڑھا جائے اور اس کے معانی میں غور و فکر کرے۔ تلاوتِ قرآن کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنا واجب ہے۔ہر آیت کی تلاوت کا حق بجالائے۔ جہاں تک ممکن ہو قرآنِ پاک کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھے۔

الٰہی خوب دیدے شوق قرآن کی تلاوت کا شرف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

قرآن غلط پڑھنے کاوبال:اگر کوئی قرآنِ مجیدغلط پڑھ رہا ہو تو اگر اس کے پاس کوئی سننے والا موجود ہو تو اس پر واجب ہے کہ بتادے مگر بتانے میں یہ شرط ہے کہ بتانے کی وجہ سے کینہ وحسد پیدا نہ ہو۔ جو قرآنِ مجید کو تجوید سے نہ پڑھے وہ گناہ گار ہے۔ اس لیے کہ قرآن کو اللہ پاک نے تجوید کے ساتھ نازل فرمایا ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بہت سے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ (غلط پڑھنے کی وجہ سے)قر آن ان پر لعنت کرتا ہے۔

فرمانِ امیر ِ اہلِ سنت: واقعی وہ مسلمان بڑا بد نصیب ہے جو درست قرآن شریف پڑھنا نہیں سیکھتا۔

تفسیرصراط الجنان کی ترغیب: قرآنِ کریم اہلِ اسلام اور پوری انسانیت کے لیے دنیا و آخرت کے تمام تر امور میں ہدایت و رہنمائی کا سر چشمہ ہے مگر اس کی برکتوں سے فائدہ اسی وقت ممکن ہے جب معلوم ہو کہ قرآنِ مجید میں کیا بیان ہوا ہے ؟ اہلِ عجم کو احکامِ قرآن سمجھانے کے لیے علمائے دین نے بالخصوص اردو زبان میں تفاسیر پیش کیں۔ صراط الجنان فی تفسیر القرآن“ انہی میں سے ایک ہے۔یہ تفسیر کئی خو بیوں سے آراستہ ہے۔ اس کی 10 جلدیں زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں۔ہر جلد 3 پاروں کی تفسیر پر مشتمل ہے۔


8 دسمبر2022ء  بروز جمعرات دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے براہِ راست اور وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں شرعی اُصول کی پاسداری کرنے کا ذہن دیا نیز مزید نئے پلاٹس کی خریداری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہِ دسمبر 2022ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


07 دسمبر 2022ء کو کراچی سٹی ، ڈسٹرکٹ ملیر02 لنک روڈ کاٹھور میں حضرت سیدنا غلام نبی شاہ کشمیری المعروف سمندری بابا رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیاء ، دعوت اسلامی کے تحت مختلف کورسز (طہارت کورس، فیضانِ نماز کورس)کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے مزار پر آنے والے زائرین کو انفرادی کوشش کرکے کورسز میں شرکت کروائی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سمندری بابا کے بھتیجے صاحبزادہ مجید شاہ صاحب سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں جس پر صاحبزادہ مجید شاہ صاحب نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی خدمات اور دعوت اسلامی کی کوششوں کو خوب سراہا اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : شہزاد احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


قرآن کی اہمیت: پارہ 23 سورہ زمر میں ارشاد ہے: اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَﳓ (پ 23، الزمر:23) ترجمہ کنز الایمان: اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی۔

تفسیر خازن میں ہے: قرآنِ پاک احسن الحدیث کی دو صورتیں ہیں:1- لفظ کے اعتبار سے۔ 2 -معنی کے اعتبار سے۔ لفظ کے اعتبار سے اس طرح کہ قرآنِ کریم فصاحت و بلاغت کے سب سے اونچے درجے پرفائز ہے اور معنی کے اعتبار سے یوں کہ قرآنِ مجید میں کسی بھی جگہ تعارض اور اختلاف نہیں۔

حدیثِ مبارک میں ہے:اصدق الحدیث کتاب اللہ یعنی سب سے سچا کلام کتاب اللہ ہے۔ ایک اورحدیثِ مبارکہ میں ہے: خیر الحدیث کتاب اللہ یعنی بہترین کلام کتاب اللہ ہے۔( اسلامی بیانات، جلد:10)

قرآنِ مجید کے حقوق: کتاب اللہ کے کئی حقوق ہیں۔ قرآنِ مجید کا یہ حق ہے کہ ا س کی تعظیم کی جائے۔ اس سے محبت کی جائے۔اس کی تلاوت کی جائے۔اسے سمجھا جائے اور اس پر ایمان رکھا جائے اور اسے دوسروں تک پہنچایا جائے۔

قرآنِ پاک کا پہلا حق:پہلا حق قرآنِ پاک پرایمان لانا ہے۔ یہاں یہ بات یاد رکھیے کہ اللہ پاک کی طرف سے جتنی بھی کتابیں اور صحیفے انبیائے کرام علیہم السلام پر نازل فرمائے گئے ان سب پر ایمان لانا مسلمانوں پر لازم ہے، کسی ایک کا انکار بھی کفر ہے البتہ دیگر آسمانی کتب اور قرآنِ کریم پر ایمان لانے میں ایک فرق یہ ہے کہ اُن سب کتابوں پر اجمالی ایمان لانا فرض ہے اور قرآنِ کریم پر تفصیلی ایمان لانا فرض ہے۔ اجمالی ایمان کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ اللہ پاک نے نازل فرمایا اور جو کچھ ان میں بیان ہے سب حق ہے۔ اور لوگوں نے جو تبدیلیاں کیں وہ باطل ہیں۔ تفصیلی ایمان کا مطلب یہ ہے کہ الحمد کی الف سے والناس کی سین تک قرآن ِکریم کا ایک ایک لفظ اور ہر ہر حرف حق اور سچ ہے۔ اللہ پاک کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ جو قرآنِ کریم کے ایک حرف کا بھی انکار کرے وہ کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ (اسلامی بیانات، 9)

دوسرا حق:اس سے محبت کرنا ہے اور دل سے اس کی تعظیم کرنا ہے۔قرآن سے محبت کرنا سنتِ مصطفیٰ ہے۔ قاضی عیاض مالکی رحمۃ اللہ علیہ نے شفا شریف میں جو عشقِ مصطفیٰ کی علامات کا شمار کیا ہے ان میں ایک محبتِ قرآنِ کریم بھی لکھی ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو یہ جاننا چاہے کہ اس کے دل میں اللہ اور اس کے رسول ﷺکی محبت ہے یا نہیں تو وہ دیکھے کہ اس کے دل میں قرآنِ کریم کی محبت ہے یا نہیں؟ اگر قرآنِ کریم کی محبت اس کے دل میں ہے تو جان لے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے۔ (اسلامی بیانات جلد:9)

تیسرا حق: اس کے بیان کردہ احکام و آداب کو اپنانا اور اپنے افعال و کردار کا حصہ بنانا ہے۔پارہ 8 سورہ انعام میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ(۱۵۵) (پ 8، الانعام:155) ترجمہ کنزالایمان: یہ برکت والی کتاب ہم نے اتاری تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو۔

قرآنِ کریم کا اہم اور بنیادی حق اس پر عمل کرنا،اس کی اتباع کرنا اور اس کے بتائے ہوئے اندازپر زندگی گزارنا ہے۔ جب تک قرآنِ مجید پر عمل نہ کیا جائے اس وقت تک جیسا ہدایت کا حق ہے اس طرح پوری ہدایت نصیب نہیں ہو سکتی بلکہ اللہ کے آخری نبیﷺنے فرمایا: کتنے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔علمائے کرام نے اس حدیثِ مبارکہ کا ایک معنی یہ بھی لکھا ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو قرآنِ کریم کی تلاوت تو کرتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کرتا۔( اسلامی بیانات، جلد9)

چوتھاحق: اس کی تلاوت کرنا۔ ہمارا بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم تلاوت نہیں کرتیں اور ہم میں سے کئی ایسی ہیں جو صرف رمضان المبارک میں قرآن کریم کھول کر دیکھتی ہیں۔ حالانکہ ہمیں صبح و شام تلاوت کی ترغیب دلائی گئی ہے۔قرآنِ کریم کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ قرآن پڑھنے والے پر رحمت اترتی ہے۔ قرآن پڑھنے والا اسلام کے جھنڈے کو تھامنے والا ہے۔ ( اسلامی بیانات، جلد:9)

پانچواں حق: ا س کو سمجھنا اور دوسروں تک پہنچانا ہے۔حدیثِ مبارکہ میں ہے:قرآنِ کریم یا تو تمہارے حق میں دلیل ہوگا یا تمہارے خلاف دلیل ہوگا۔ علامہ قرطبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:جو شخص قرآن سیکھے مگر اس سے غفلت کرے اس کے خلاف دلیل ہوگا اور اس سے زیادہ اس بندے کے خلاف ہوگا جو اس کے حقوق ادا کرنے میں کمی اور سستی کرےاوراس سے جاہل رہے۔قرآنِ مجید کو سیکھنا، سمجھنا لازمی ہے۔( اسلامی بیانات، جلد:9)

تلاوتِ قرآن کے فضائل: اس ضمن میں 4 فرمانِ آخری نبی ملاحظہ کیجیے:

1- قرآن کی تلاوت کیا کرو کہ یہ قیامت میں اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا۔

2- حدیثِ قدسی ہے کہ جسے تلاوتِ قرآن مجھ سے مانگنے اور سوال کرنے سے مشغول رکھے،میں اسے شکر گزاروں کے ثواب سے فضل عطافرماؤں گا۔

3-حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بہت سےقرآن پڑھنے والے ایسےہیں کہ جن پر قرآن لعنت کرتا ہے۔ (اسلامی بیانات، جلد:10)

صراط الجنان کی ترغیب:قرآن سے محبت کواللہ پاک اور اس کے رسولﷺ سے محبت کی علامت قرار دیا گیا ہے اور قرآن کریم سے محبت کی علامت اس پر عمل کرنابھی ہے۔ الحمدللہ امیرِ اہل ِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ تلاوتِ قرآن کو اپنا معمول بنانے اور اس کی محبت دل میں بڑھانے کے لیےنیک بننے بنانے کے نسخے میں فرماتے ہیں:” کیا آج آپ نے کنزالایمان سے کم از کم تین آیات تلاوت کرنے یا سننے کی سعادت حاصل کی ؟ “ لہٰذا ہمیں بھی اپنی عادت بنانی چاہئے کہ روزانہ کنز الایمان شریف سے مع تفسیرصراط الجنان پڑھ کر غور و فکر کے ساتھ قرآن سمجھ کر تلاوت کریں کہ اس سے عمل کا جذبہ بھی پیدا ہو گا۔اللہ پاک ہمیں محبتِ قرآن نصیب فرمائے۔ آمین


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 8 دسمبر2022ء بروز جمعرات نارتھ کراچی میں واقع فیضِ مدینہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’دوست کیسے بنائیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیک دوست بنانے کا ذہن دیتے ہوئے ماہِ دسمبر 2022ء میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(