جمشید روڈ میں ہونے والے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار کی آمد
خواتین میں نیکی کی دعوت
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت7 دسمبر 2022ء بروز
بدھ جمشید روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان
کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اعلانات کئے
نیز صاحبزایِ عطار سلمھا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدازاں صاحبزایِ عطار سلمھا
الغفار نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ ایک شخصیت اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ صاحبزایِ عطار سلمھا
الغفار کو
ڈونیشن جمع کروایا۔