ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور
مذہبی شخصیت صاحبزادہ اسحاق قادری سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے
میں گزشتہ روز وہاڑی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
محمد طیب خان اور معروف سماجی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ اسحاق قادری صاحب سے ملاقات
کی۔
معلوات کے مطابق دورانِ ملاقات ملتان ڈویژن ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد فدا علی
عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں شخصیات کو بتایا اور
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز امیرِ اہلِ سنت کے کُتُب
و رسائل تحفے میں دیئے ۔
لودہراں میں شخصیات سے ملاقات، شیخ افتخار الدین
تاری کو عمرہ کی مبارکباد
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن
خان کانجو، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات کی۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ
دار فدا علی عطاری نے شیخ افتخار الدین تاری کو عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر
مبارکباد پیش کی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز سیالکوٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت DPO حسن اقبال، SP انویسٹی
گیشن ملک نوید، DSP ہیڈکوارٹر رانا جمیل، DSP صدر
صابر چھٹہ، DSP سٹی طارق ڈھڈی، DSP ٹریفک
محمد شاہد، انچارج پولیس خدمت مرکز انسپکٹر فخر زمان خان، انچارج ڈسٹرکٹ IT خرم
اصغر، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ شاہ میر اقبال، ایڈیشنل، ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال،
ڈسٹرکٹ انچارج اکاؤنٹ نوید انجم اور ریڈر DSPٹریفک
توصیف سے
ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات گجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار شعبہ
رابطہ برائے شخصیات محمد سفیان عطاری نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاکھوں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے اور
انہیں دینِ متین کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت پاکستان کے شہر پسرورمیں ذمہ داران کی مختلف آفیسرز سے ملاقات ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات گجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ
دارمحمد سفیان عطاری نے تمام آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے
آگاہ کیا اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر جو شخصیات موجود تھیں ان کے نام یہ
ہیں: پسرور
اسسٹنٹ کمشنر قمر منج٭ سیالکوٹ ڈی ایس پی سی آئی اے محمود الحسن٭ ایس ایچ او تھانہ
مراد پورہ میاں رزاق٭ ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ میاں شہباز٭ایس ایج او تھانہ
کوتوالی شہباز احمد٭ لیگل انسپکٹر محمد اشرف بریار٭ ڈپٹی کمشنر رنیویو محمد اقبال۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات
پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران
کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس تربیتی سیشن میں تفتیش آفس ذمہ دار حافظ
رمضان عطاری نےٹیم ورک کی اہمیت اورمختلف کاموں میں تعاون کی افادیت کےتعلق سے پی
پی ٹی کےذریعےپریزینٹ کرتے ہوئے ورک کی اہمیت کو سمجھنے کا ذہن دیا جس پرحاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران
کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس تربیتی سیشن میں تعلیم وتفتیش کےرکن مجلس
عرفان عطاری مدنی اور سید انس عطاری نےپاکستان بھرکے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی
مختلف امور پر تربیت کی۔بالخصوص LMS سافٹ وئیراور ٹیمزکےتعلق سے اپڈیٹ ورکنگ پربریفنگ
دی۔
دوسری جانب تعلیم وتفتیش کےتعلق سے تفصیلی مدنی مشورہ کیا گیا۔اس
موقع پررکن مجلس علی ہاشمی عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نےاپنے ڈویژنزکی تعلیمی
کیفیت پہ پی پی ٹی کےذریعےآگاہی فراہم کی اور ٹریننگ کےتعلق سے بھی پی پی ٹی کےذریعےمعلومات
فراہم کی گئیں۔مزید اہداف طےکیےگئے۔جس پر شرکاءنےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن
لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار شان
حسنین عطاری لاہور ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے 22
نومبر 2023ء لاہور ڈسٹرکٹ میں مختلف سیاسی
شخصیات((1)بزنس
ٹائیکون، حیدر سلطان چیمہ (2)سابقہ ایم این اےچوہدری عامر سلطان چیمہ کے بیٹے(3)
فیڈرل سیکرٹری چوہدری شاہد احمد سندھو(4) ڈی پی او قصورمحمد طارق عزیز سندھو(5)سی
او ایس پلاننگ/ڈویلپمنٹ پنجاب محمد طارق مسعود فروکہ(6)سابقہ اپوزیشن لیڈر/ایم این
اےڈاکٹر ملک محمد افضل ڈھانڈلہ(7) سابقہ منسٹر پنجاب ملک غضنفر عباس چھینہ(8)
سابقہ منسٹر لیبر پنجاب محمد عنصر مجید خان نیازی(9) سابقہ منسٹر اسپورٹس پنجاب
رائے تیمور حیات بھٹی(10) اونر شالیمار گروپ آف کمپنیز ملک خضر حیات اعوان(11)
سابقہ منسٹر اوقاف پنجاب مہر تیمور امجد لالی(12) سابقہ ایم پی اے سردار عامر عنایت
شہانی(13) سابقہ ایم پی اے علی اصغر خان لاہڑی(14) مال اف سرگودھا چوہدری ذوالفقار
احمد مارتھ(15)صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا چوہدری ساجد حسین تارڑ(16)امیدوار ایم پی
اے سید گل محمد شاہ(17) سابقہ چئیرمین بلدیہ شاہپور سٹی
سید ماجد علی شاہ(18) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ چوہدری خالد
محمود
سمیت دیگر کثیر اہم افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف
دینی کاموں کی ترغیب دلائی ۔(
رپورٹ: شہزاد عطاری رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام21 نومبر 2023ء عزیز بھٹی ٹاون لاہور
میں شاندار ٹیچرز اجتماع ہوا جس میں یونیورسٹی
کے پروفیسرز، گورنمنٹ ا سکول کے پرنسپل،sstٹیچرز،
پرائیویٹ ا سکول اور اکیڈمی اونر سمیت ٹیچرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ٹیچرز
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ اجتماع کے آخر میں دعا، ملاقات اور تحائف کا بھی سلسلہ ہوا۔(
رپورٹ: شہزاد عطاری لاہور شمالی ڈسٹرکٹ آفس ،کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
24
نومبر2023ء بروز جمعہ پتوکی کے اطراف گاؤں ھلہ Hallah
میں ایک پرائیویٹ سکول (The Savvy School) میں شعبہ کورسز کے
تحت اسٹوڈنٹس کے درمیان 07 دن کا فیضان
نماز کورس کا اہتمام ہوا ۔
فیضان
نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی ساجد
عطاری نے حاضرین کو نماز کے احکام سیکھاتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ (پریکٹیکل) بھی
سکھایا اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت (قصور) محمد
منہال عطاری نے بھی طلباء کی تربیت فرمائی اور کورس کرنے والے طلباء میں اسناد بھی
پیش کیں ۔آخر میں ا سکول کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے کورس مکمل ہونے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مدنی خبروں
کو اپنے بھلےتاثرات بھی پیش کیے۔( رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
بےشمار لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے
بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک علمی
نشست منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے۔
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21-11-2023کو کراچی چنیسر ٹاؤن جامع مسجد ستار
میں غسل میت اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کے متعلق اجتماع ہوا جس میں جامع مسجد ستار کے نمازی ،مدنی
قافلے کے شرکاء اور امام صاحب سمیت علاقے کے دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے حاضریں کو غسل میت
کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ اور مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت کے
متعلق آگاہ کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن
کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21-11-2023کو کراچی چنیسر ٹاؤن عالیہ مسجد میں غسل میت اور کفن کاٹنے
اور پہنانے کا عملی طریقہ کے متعلق اجتماع
ہوا جس میں عالیہ مسجد کے نمازی اسلامی
بھائیوں سمیت علاقے کے دیگر عاشقان رسول
نے شرکت کی ۔
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے حاضریں کو غسل میت
کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ اور مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت کے
متعلق آگاہ کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن
کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
Dawateislami