.jpeg)
7 دسمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب واقع رضوی
بلڈنگ میں ذمہ داران کے درمیان ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
مکی مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے رکن مولانا محمد مراد عطاری مدنی
نے ”حضرت عبداللہ بن سہل تستری“ کی سیرت پر بیان کیا اور ماہانہ شعبہ کارکردگی نیز ٹیلی
تھون مدنی عطیات کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
اس کے علاوہ رکنِ ڈیپارٹمنٹ مولانا محمد مراد
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر آصف عطاری مدنی، اجمل
عطاری اور سیّد رضوان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا محمد رضوان شاہ
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ویسٹ افریقہ ریجن کی میٹنگ،
افریقی ممالک کے ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے

ملک و بیرونِ ملک ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز بذریعہ انٹرنیٹ ویسٹ
افریقہ ریجن کی میٹنگ ہوئی جس میں افریقی ممالک نائجیریا ،گھانا، بینین، سیرالیون، لائبیریا، گیمبیا
اور سینیگال کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگران ویسٹ افریقہ ریجن
مولانا عمیر عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“ اور ”تقویٰ“ کے موضوعات پر
گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا
فالو اپ لیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں
ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔
ابتداءً رکنِ شعبہ مولانا
عرفان عطاری مدنی اور معاونِ تعلیم سیّد انس عطاری نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی
تدریسی صلاحیت بڑھانے کے متعلق پریزنٹیشن دکھائی جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کی جانب سے ہونے
والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
فیضان مدینہ اوکاڑہ برانچ
میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ اوکاڑہ میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ
سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے دینی کاموں کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی
معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ناظمین کو
اپنی اپنی شفٹوں کے اجیر اسلامی بھائیوں کے ذریعے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے
سفر کروانے کا ذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
فیضان مدینہ اوکاڑہ میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد، ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف کی شرکت

6 دسمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف نے شرکت کی۔
قراٰنِ مجید کی تلاوت اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ ساہیوال
ڈویژن مولانا سرفراز عطاری مدنی نے ”شکرِ
الٰہی عزوجل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے شکر کے فضائل بیان کئے نیز حاضرین کو اپنی صلاحتیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے4 دسمبر2022 ءبروز اتوار فیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ملتان اوربہاولپور
ڈویژنز کے شفٹ اور برانچ ناظمین کا مدنی
مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ شعبہ یاسر عطاری مدنی نے شعبے
کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تنظیمی
و انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئےنیز طلبہ کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کرنے کے متعلق رہنمائی کی۔ بعدازاں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے اس موقع پر صوبائی ذمہ دار
محمد عامر سلیم عطاری اور رکن شعبہ سید غلام الیاس عطاری بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ:وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی
جانب سے 4دسمبر2022ء بروز اتوار فیضان آن
لائن اکیڈمی ملتان میں تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی
ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے کوالٹی انہینسمنٹ
(Quality
enhancement)
پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔ آخر میں تعلیمی و تنظیمی اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں
تحائف تقسیم فرمائے۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)

4دسمبر2022
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تحت ملتان میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ملتان اوربہاولپور ڈویژنز برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی
نے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
ان کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔مزید دینی کاموں کے حوالے
سے ذہن سازی کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسلامی بھائیوں کو
ماہِ دسمبر 2022ء میں 30دن اور 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے
کا ہدف دیا۔ اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا محمد عامر سلیم اور رکن شعبہ سید
غلام الیاس عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:وقار
یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

2
دسمبر 2022ء کو عوتِ اسلامی کے تحت
واربرٹن میں قائم جامع مسجد نگینہ المعروف غلہ منڈی والی مسجد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات ، وکلا ، فیکٹری
مالکان سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے سرورِ
کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی
بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اجتماعِ
پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کے
تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی زندگی کو آپ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے گئے طریقے کار کے مطابق
گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بیان کے بعد رکن
شورٰی نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب
جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5 دسمبر2022 ء بروز پیر رضوی بلڈنگ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مبین عطاری مدنی،شاہد عطاری مدنی اور مظہر عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ ایچ آر مدرسۃُ المدینہ کے رکن قاری محمد صابر
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ
شعبہ کارکردگی اور ٹیلی تھون مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی
بھائیوں کو 12دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔( رپورٹ: مولانا محمد رضوان شاہ عطاری
مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گجرات
میں سید ولایت علی شاہ رحمۃُ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر قرآن
خوانی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں واقع پیر سید ولایت
علی شاہ نقشبندی مجددی رحمۃُ اللہ علیہ کے سالانہ
عرس کے موقع پر مدرسۃ ُالمدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قرآن خوانی کی۔
شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ
عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ذیشان عطاری، مدرسۃ ُالمدینہ کے ناظم اور قاری صاحبان
نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جہاں دعا اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔
بعدازاں
شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین پیر سید نذر
حسین شاہ نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہِ
دسمبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شماراپیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور قرآن خوانی
کروانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدنی چینل
عام کریں کراچی سٹی کےذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ
مجلس انجم رضا عطاری نے کراچی سٹی کے سٹی ،ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران کی تربیت
فرمائی اور شعبے کے دینی کام کرنے کے لئے جدید طریقہ اور ذرائع استعمال
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد
آصف عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)