11 دسمبر 2022ء
بروز اتوار پاکستان کی تحصیل عمر کوٹ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نئے پرانے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ میرپور خاص ڈویژن
حافظ زین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے
ہوئے انہیں بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں۔ یہ معاشرے کو تعلیم یافتہ
،مہذب اور تحمل مزاج بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ان کی بدولت اسلاف کے افکار
اور ان کے کارناموں سے واقفیت پیدا ہوتی ہے۔
دورِ جدید میں اگرچہ مطالعہ کے نئے ذرائع متعارف ہو چکے ہیں مگر کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ دنیا بھر میں کُتُب بینی کی اہمیت
اور اس کا ذوق پروان چڑھانے کے لئے کُتُب میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روزکراچی عالمی کُتُب میلے )کراچی انٹرنیشنل بک فیئر)
کا انعقاد ہوا، جس میں ڈیڑھ سو سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے، ان
اسٹالز میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس اور مکتبۃ المدینہ کے
اسٹالز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
دارالمدینہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری،نگران شرعی ایڈوائزر
مولانا کفیل عطاری مدنی،دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش
گوڈیل، ڈائریکٹراوورسیزاینڈ اسٹرٹیجک بورڈ ممبرعرفان حسن، نگرانِ پنجاب زبیر عطاری مدنی اور نگرانِ سندھ مدنی
رضا عطاری نے خصوصی طور پر دارالمدینہ کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں دارالمدینہ انٹرنیشنل
یونیورسٹی پریس کے ڈائریکٹر سیّد فاروق شاہ صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس کتاب میلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی سو سے زائد پری
پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کی کتابیں موجود تھیں جن میں ”اسلامیات کا راہ
اسلام سلسلہ“، ”روشن سفر اردو سلسلہ“، ”ڈائنامک انگلش“، ”یونیک
پرائمری Mathematics“ شامل تھیں۔
واضح رہے کہ
دارالمدینہ نےطلبہ کی اردو اور انگریزی لکھائی بہتر بنانے کے لئے پیاری اردو خوش
خطی اور انگلش کرسیو رائٹنگ بھی ترتیب دی ہیں۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ڈویژن
ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ بسم ِاللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو 72نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح
کے ذیلی شعبہ جات (ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ اور خود کفالت
ڈیپارٹمنٹ) کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ
انوارالحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنے نگران سے رابطے میں رہنے، خود کفالت
اور مینٹیننس سمیت دیگر شعبہ جات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے نیز شیڈول کے
مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر2022ء کو ضلع
مظفرگڑھ سٹی علی پور میں سحری اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کےطلبہ ا ور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سحری
اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دارغلام عباس عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے
ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن
دیا ۔
اذانِ
فجر کے بعد مسجد سے باہر جاکر اسلامی بھائیوں نے صدائے مدینہ لگاتے ہوئے اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔بعد نمازِ فجرتفسیر کاحلقہ،شجرہ شریف کے اوراداور اشراق
وچاشت کی نماز ادا کی گئی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران کا گوجرانوالہ میں ڈی سی آفس کا دورہ
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ
میں ڈی سی آفس کا دورہ کیا جہاں مذکورہ شخصیات(ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر جنرل شبیر بٹ،پی اے محمد رضوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس خرم شہزاد بھٹی،پی
اے اور دیگر عملے) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار ِمسرت
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت ایم پی اے چودھری
بصیرت چشتی نے اپنی ٹیم ممبران اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ والا کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی جس
پر چودھری بصیرت نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ: ضلع گوجرانوالہ کوآرڈینیٹر، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 دسمبر
2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِشوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش
کئے۔
مزید رکن
ِشوریٰ نے محارم کے مدنی حلقے لگانے، گلی گلی مدرسۃُ المدینہ اور فرض علوم کورسز کے سلسلے میں بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
حیدر
آباد فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں 8 دسمبر 2022ء
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کےذمہ داران کا رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ اور ڈویژن سطح کےذمہ
داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے دورانِ مدنی
مشورہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانےکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول پر کلام کیا نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا فالو
اپ لیااور محارم خواتین کو دینی کام سمجھانے کے متعلق نکات بتائے۔ (رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
آئمہ مساجد ذمہ داران کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
10
دسمبر2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ آئمہ
مساجد کے سٹی،ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی
مشورہ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والی مساجد میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مدنی
کورسز کروانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئےنیز شرکا کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بلدیہ ٹاؤن میں محمد رفیق عطاری کی ہمشیرہ اور فرید
عطاری کی زوجہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی۔
رکنِ
شوریٰ نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں عوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز آخر میں مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے اِ ن کے لئے دعا ئے مغفرت کروائی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بلدیہ ٹاؤن میں
محمد ارشد عطاری کے انتقال پر تعزیت و
ملاقات کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئےدعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
11
دسمبر ٫2022 بروز اتوار شعبہ عطیات بکس کی پنجاب کے شہر لیہ میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ڈویژن ڈی جی
خان کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔
میٹنگ
کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہوا۔
اس کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور ذمہ داران کو12 دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب
دلائی جس میں بالخصوص ایک ماہ کے مدنی
قافلوں کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس پر 6
ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کے لئےپیش کیا ۔
آخر
میں صوبائی ذمہ دار نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔اس مدنی
مشورے میں ڈویژن ڈی جی خان کے نگران محمد اقبال عطاری نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن
بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami