پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی بلوچستان میں شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان اور ڈی جی رینج ذمہ داران کا نگرانِ مجلس پاکستان حاجی محمد سلیم  عطاری نے مدنی مشورہ کیا۔

نگرانِ مجلس نے شعبے کی کارکردگی اور جدول کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے ، رہا شدہ قیدیوں پر مزید انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ یوسی 10 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن نگران میر پور خاص حافظ زین عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر کلام کیا نیز اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن نگران نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران کو دینی کاموں کےحوالے سے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ پاکستان کی تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن میر پور خاص حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ڈویژن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 دسمبر 2022ء بروز پیر تحصیل سامارو ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران میر پور خاص ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈویژن نگران نے سامارو کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلامی بھائی کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی جبکہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔

دورانِ وزٹ شخصیات نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت پاکستان کے ضلع لیہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال کے نگرانِ ڈویژن ڈیرہ غازی خان غلام عباس عطاری نے درود شریف کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور عالمی سطح پر ادارتی شعبہ ذمہ دار  اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح پر مدنی کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے زکوٰۃ کورس کی اہمیت کے متعلق شرکا کو بتایا نیز مختلف جگہوں پر فیضانِ زکٰوۃ کورس کروانے پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


شعبہ فیضانِ اسلام (اسلامی بہنیں) دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے احساسِ ذمہ داری پر کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی نیز کس انداز میں دینی کام کرنا ہے اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی کےاسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح کی تمام شعبہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران کو دینی کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتایاجبکہ بیرونِ ممالک کی نوعیت کے مطابق کون سا شعبہ کس ملک میں ہونا چاہیئے اور کون سے شعبے کی فی الوقت ضرورت نہیں اس پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی سندھ میں واقع فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس اور بیرونِ ملک مجلس کی اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ایسٹ افریقہ میں دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفر کےتجربات کی روشنی میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیرونِ ملک میں دینی کام بڑھانے کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اوبرن، بلیک ٹاؤن ، لیور پول اور لکیمبا ڈویژن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نگران کیسا ہو؟“ کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے آسٹریلیا میں ڈویژن نگران اور مختلف شعبہ جات مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ آسٹریلیا ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔دورانِ مدنی مشورہ جن موضوعات پر کلام کیا گیا اُن میں بعض درج ذیل ہیں:

٭رہائشی کورسز کا انعقاد

٭آسٹریلیا میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

٭انگلش شارٹ کورسز کا انعقاد

٭مدرسۃالمدینہ گرلز و مدرسۃالمدینہ بالغات