جوہر ٹاؤن لاہو ر میں سرفراز
خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کےلئے محفلِ نعت کا اہتمام
گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہو
رکی مشہور شخصیت سرفراز خان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کےلئے محفلِ نعت کا اہتمام
کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، بزنس مین خورشید خان، انجینئر عامر خان
غازی، تاجر حاجی مقصود، بزنس مین ٹیپو خان اور کثیر تعداد میں مقامی دیگرشخصیات نے
شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے ”حقوقِ والدین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کا
ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔
یورپی
ملک اسپین کے شہر بارسلونا (Barcelona) کے
علاقے ترینیتات (Trinitat) میں
شعبہ خدام المساجد وا لمدارس کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ
جاری تھا۔
خلیفہ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ یورپ کے دوران اس مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے نماز مغرب کی امامت فرماتے ہوئے
فیضان مدینہ کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر نگران یوپی یونین ریجن ، ذمہ داران دعوت
اسلامی اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
اسی
طرح بارسلونا میں ہی اُم اُسید کے لئے ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے
لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اسپین کے شہر ریپویت
(Rupit) اور بارسلونا
کے علاقے بادالونا (Badalona) میں مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور دیگر عاشقان رسول کے
گھروں اور آفس میں تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے
بھی ہوئے جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے موقع پر موجود عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے
نوازا اور دعا بھی کی۔
بارسلونا کے علاقے لاسلوت میں قائم فیضان مدینہ میں
سنتوں بھرا اجتماع، جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو اسپین (Spain) کے
شہر بارسلونا (Barcelona)
کے
علاقے لاسلوت (La
Salut) میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جوانی
میں عبادت کرنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی
رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں
عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا جبکہ
صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی جبکہ جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کے سروں
پر عمامہ شریف بھی سجایا۔
ایم پی اے نذیر احمد
چوہان کی والدہ کے ایصالِ ثواب میں ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےپنجاب پاکستان کے شہر
لاہور میں ایم پی اے نذیر احمد چوہان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ہونے والی
قراٰن خوانی میں شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے نذیر چوہان اور اُن کے بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی
تلقین کی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اُن کی والدہ کے لئے
ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مختلف شخصیات
سے ملاقات کا سلسلہ رہا جن میں ایم پی اے رمضان بھٹی، توصیف قریشی سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب، غلام
نبی طور سابقہ چیئرمین ، ایس ایچ او محمد
آصف ماڈل ٹاون اور ایس ایچ او ابوبکر تلہ
فلیٹ شامل تھے۔
بعدازاں ان شخصیات کو ذمہ
دار ان کی جانب سے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جانشین امیر اہلسنت کی اسپین کے شہر لوگروینومیں اسلامی
بھائیوں کے گھر تشریف آوری
دورہ
اسپین (Spain) کے
دوران 2 دسمبر 2022ء کو خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی لوگرونیو (Logrono)میں ذمہ
داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول کے گھر تشریف آوری ہوئی۔
اس
موقع پر ملاقات اور نیکی کی دعوت کے سلسلے ہوئے اور جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی
بھائیوں کو دعاؤں سے بھی نوازا۔
اسپین کے شہر لوگرونیو کے والی بال گراؤنڈ میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد، جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
یورپی
ملک اسپین (Spain) کے
شہر لوگرونیو (Logrono)کے
والی بال گراؤنڈ میں 2 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگرونیو سمیت اسپین کے دیگر مقامات سے مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، دیگر عاشقان رسول اور ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو
نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی
جبکہ اس موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے
اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجایا۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر
عطاری بیان فرمائیں گے
آج
رات مؤرخہ 15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگاجن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
جائیگا جبکہ اختتام نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق عثمانیہ مسجد، عبد اللہ گوٹھ کراچی سے براہ رست مدنی چینل پر ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ G-11،
اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
شعبہ
اوقاتُ الصلوٰۃ کے ذمہ داران کا کراچی میں مدارسِ اہلِ سنت کا دورہ
10
دسمبر2022ء بروز ہفتہ شعبہ اوقات الصلوٰۃ
کے نگران ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری اور رکنِ مجلس عبدالقادر عطاری مدنی نے
کراچی میں قائم مدارسِ اہلِ سنت کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ بالعلما پاکستان سطح
کے نگران اور کراچی کے ذمہ داران بھی
ہمراہ تھے۔یہ وفد سب سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب ُالرحمن صاحب دامت برکاتہم
العالیہ
کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں کتاب نصابِ توقیت تحفے میں پیش کی۔
پھر
دار ُالعلوم امجدیہ حاضری دی اور وہاں مفتی ندیم اقبال سعیدی صاحب اور دیگر احباب سے
ملاقات کا شرف حاصل کرکے انہیں مکتبۃُ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب نصاب
توقیت تحفے میں پیش کی اور وہاں اکابر
علما ئے کرام کے مزارات شریف پر فاتحہ خوانی
و عائے مغفرت کی ۔
یہاں
سے رخصتی کے بعد فیضانِ مدینہ کے امام صاحب مولانا جنید عطاری مدنی نے بھی وفد کو
جوائن کیا اور گلشنِ اقبال میں قائم جامعہ
انوارُالقرآن میں حضرت علامہ محمد رضوان احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم
العالیہ
سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ میں کتاب پیش
کی ۔
وفد کی
اگلی منزل ملیر میں موجود دار العلوم مجددیہ نعیمیہ تھا۔ جہاں مفتی نذیر مجددی نعیمی
صاحب دامت
برکاتہم العالیہ
سے ملاقات و تحفے کا سلسلہ ہوا اور پھر شیخ الحدیث مفتی محمد جان مجددی نعیمی صاحب
دامت
برکاتہم العالیہ
کی زیارت اور ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ قبلہ مفتی صاحب نے تمام اراکین کو سندھی
اجرک عطا فرمائی اور کراچی کی صف اول کی لائبریریوں میں سے اپنی قدیم لائبریری کا
وزٹ بھی کروایا۔ حضرت کی شفقتیں اور دعائیں لینے کے بعد وفد نے جامعہ مجددیہ سے
متصل مزارات شریف پر بھی حاضری دی۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقاد
13دسمبر
2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی
الیون اسلام آباد میں تفسیر سننے سنانے کے حلقے کا انعقادہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کونیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ماہِ دسمبر ماہِ مدنی
قافلہ میں 3دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے12،11،10دسمبر2022ء کو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد (سندھ) میں تین
دن کے روحانی علاج کے’’ لیول ٹو‘‘(Level-2) کورس کا سلسلہ ہوا۔
شعبہ
روحانی علاج کورس ذمہ دار سید محمد یاسر
عطاری نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے
کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے اور انہیں دَمْ کرنےاور کاٹ والے عمل کا طریقہ سمجھاتے
ہوئے اس کی احتیاطوں سے آگاہ کیانیز شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے۔ ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں کو 12
دینی کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن دیا۔
کورس میں صوبہ سندھ سے آنے والے شعبہ روحانی
علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔(
رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس لیول2 کا انعقاد
خیر
خواہی اُمّت کے جذبہ کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں13،12،11
دسمبر 2022ء بروز اتوار ، پیر،منگل تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس لیول2 کا انعقاد ہوا جس میں کراچی
سٹی سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے اجازت یافتہ بستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم محمد زاہد عطاری اور راحیل عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے
کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ
کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں
سمجھائیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سے
آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے ، غمخواری
اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس
اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ روحانی
علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 10، 11 اور12دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ،
پیر فیضانِ
مدینہ لیہ میں تین دن کا
روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
محمد یونس عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے ، کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے
کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات سمجھائے۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کام کرنے اور غمخواری اُمّت کا ذہن بھی دیا ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری
آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami