پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ انوار الحق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی نیز ملتان ڈویژن میں مدرسۃالمدینہ گرلز کے نظام کی مزید بہتری اور شعبے کو خود کفیل کرنے پر مشاورت ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اہم ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محسن رضا عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12،11،10دسمبر2022ء بروز ہفتہ ، اتوار ، پیر فیضانِ مدینہ ٹیل والا بنگلہ چولستان میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد عبد الرؤف عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دَمْ کرنے نیز کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات فراہم کئے ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ڈائریکٹر جنرل واپڈا (ر) رائے اشفاق احمد کھرل کی واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈائریکٹر کو واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی واربرٹن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 دسمبر 2022ء بروز اتوار شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ماڑی پورکیماڑی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا پیر حاجی غائب شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں ماہانہ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار محمد مبشر عطاری مدنی نے ”مزار شریف پر حاضری کے آداب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی اور صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیاجبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے  زیرِ اہتمام 11 دسمبر 2022ء کو میرپورخاص ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار نے شعبہ کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دیئےاور انہیں آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے نیز آخر میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


12 دسمبر 2022  ء سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور میں قائم جامع مسجد موتی میں 7دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں تاجر حضرات اور مقامی اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں ۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے ’’نماز کے طبی فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرعی احکامات اور وُضو کے سنّت و آداب بتائے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی بتایا۔ کو رس کی مزید کلاسز باقی ہیں۔ مقامی عاشقانِ رسول سے اس میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔( رپورٹ : محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2022ء بروز پیر ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کراچی میں واقع حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں سیکھنے سکھانے کا ہفتہ وار حلقہ لگایا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھنے کے بعد ٹاؤن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ”نماز کی پابندی کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 دسمبر 2022ء کو گلشن اقبال2 غوثیہ مسجد  میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں نمازی اسلامی بھائیوں سمیت ٹاؤن نگران مولانا عمران عطاری نے شرکت کی۔

ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


13 دسمبر 2022ء کو جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ عثمانِ غنی ، گلستانِ جوہر کراچی میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام لاہور میٹرو پولیٹن کی  مختلف مساجد (جامع مسجد غوثیہ حنفیہ ،جامع مسجد خواجہ بہاری، جامع مسجد کرمُ الدین، جامع مسجد قادریہ رضویہ مکہ کالونی) میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔

10دسمبر 2022ء کو گلبرگ ٹاؤن لاہور میں کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں مساجد میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے’’نماز کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی کے اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کا عملی طریقہ بتایا نیز اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے کورس کرنے والے علاقے کے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی ۔ ( رپورٹ : محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ یوسی 11 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ڈویژن نگران میر پور خاص حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور چند اہم مور پر تبادلۂ خیال کیا نیز ڈویژن نگران نے اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ڈویژن نگران نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز سبی بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  جبار بلوچ (ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ) کے چچا اور محمد یونس جتوئی کے والد قبائلی رہنما محمد عمر جتوئی (مرحوم ) کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے ورثا اور دیگر لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین، ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اورحاجی امتیاز عطاری(کراچی)، مولانا عبدالسمیع مدنی عطاری(کراچی ) ، ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور محمد وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ : محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)