7دسمبر 2022ء بروزبدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سےبذریعہ انٹرنیٹ حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوری پر توجہ دلائی اور ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی ۔

بعدازاں اسلامی بہنوں کی 9 ماہ کی کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف پر کلام کیا گیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف لئے۔