13 دسمبر 2022ء کو لودہراں میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات (دعوتِ اسلامی ) کے ڈویژنل ذمہ داران نے ڈاکٹر سید ماجد (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر)سےملاقات کی ،دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی
کی علمی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودہراں
وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔
جبکہ ڈاکٹر ماجد نے ذمہ داران کو اسٹیشن کا وزٹ
کروایا اور نئی موٹر بائیک ایمرجنسی سروس کے حوالے سے آگاہی دی ۔
بعد ازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی
کرپشن راؤ عبد الغفار سے انکے آفس میں ملاقات کی اورانہیں بھی دعوت اسلامی کی دینی
خدمات کےحوالےسے آگاہی دیتےہوئے ،فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت اور مکتبۃُالمدینہ کی
مطبوعات تحفےمیں پیش کیں ۔(رپورٹ :
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ لودہراں / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کی سلاؤ لندن کے جامعۃ
المدینہ برانچ میں تشریف آوری
8
دسمبر 2022ء کو نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
اپنے دورہ یوکے U.K کے دوران سلاؤ (Slough)
لندن
میں نائٹ شفٹ جامعۃ المدینہ پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا
اور ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ اور رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور
مدنی پھول بیان کئے۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے کے استاد نے پڑھانے جانے والے
علوم اور دیگر امور سے متعلق آگاہی دی نیز جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے بھی
پڑھانے جانے والے علوم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ
قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم
خان عطاری اور نگرانِ تحصیل محمد منہال احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات
اعتکاف کیا جبکہ نمازِ تہجد باجماعت پڑھنے
کے بعد ذکر و اذکار کا سلسلہ رہا۔
علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے علاقے کے اسلامی
بھائیوں کو نماز فجر کے لئے جگایا ۔بعدنمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےعاشقان رسول کو نفل روزے رکھنے اور روزانہ نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا۔
جانشین امیر اہلسنت کی اٹلی میلان کے علاقے بوستوآرسیزیو
میں قائم فیضان مدینہ میں تشریف آوری
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 6 تا 8 دسمبر 2022ء یورپی ملک اٹلی میں تین دن کے دورے کے دوران
اٹلی (Italy)
کے
شہر میلان (Milan)
کے علاقے بوستوآرسیزیو
(Busto
Arsizio) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے جہاں
اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں
بڑھ چڑھ کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں
دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔
یورپی ملک اٹلی کے شہر میلان میں سنتوں بھرا اجتماع،
جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
6دسمبر
2022ء کو یورپی ملک اٹلی (Italy)
کےشہر
میلان
(Milan)
میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری
حضرات، تاجر، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اللہ کی رحمت بہت بڑی ہے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا سیکھنے
اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ جانشین امیر اہلسنت
سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
نگران شوریٰ کی ساؤتھ افریقہ لوڈیم میں قائم
فیضان مدینہ میں تشریف آوری
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دورۂ ساؤتھ افریقہ (South
Africa)کے دوران جہاں دینی کاموں میں
مصروفیت رہی۔ وہیں پریٹوریا (Pretoria) کے
علاقے لوڈیم (Laudium) میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ تشریف آوری ہوئی۔
نگران
شوریٰ نے فیضان مدینہ سے متصل پلاٹ پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ بھی کیا اور
وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر زیر تعمیر جامعۃ المدینہ کی
تعمیرات کے حوالے سے نگران شوریٰ کو آگاہی فراہم کی گئی جس پر نگران شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ آخر میں خیرو عافیت کے ساتھ تعمیرات جلد مکمل
ہونے کے لئے دعائیں کی گئیں۔
گزشتہ روز میجر تیمور نے
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی جہاں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے میجر تیمور کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایااور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں بریف کیا۔
آخر میں میجر تیمور نے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”پیارے
نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت“ تحفے میں دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگران شوریٰ کا جوہانسبرگ میں فیضان مدینہ کے لئے خریدی
گئی زمین کا دورہ
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کی ایک اور کاوش!
ساؤتھ
افریقہ (South
Africa) کی سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg) کے
علاقے سویٹو (Soweto)
میں
مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے جگہ خرید لی گئی۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے دورۂ ساؤتھ افریقہ کے دوران مفتی عبد
النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس جگہ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔
تعمیرات
مکمل ہونے کے بعد فیضان مدینہ میں مسجد کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے لئے الگ
الگ مدارس المدینہ اور بڑوں کے لئے مدرسۃ
المدینہ بالغان سمیت نیو مسلمز کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد کیا جائیگا۔
جرمنی کے شہر زیگن میں جانشین امیر اہلسنت سے عرب عاشقان
رسول کی ملاقات
5
دسمبر 2022ء کو جرمنی (Germany) کے شہر زیگن (Siegen) میں
جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں
جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں دیں۔
اسی
طرح جانشین امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان
مدینہ اوفن باخ (Offenbach)
کے امام صاحب کی گھر تشریف آوری
ہوئی جہاں انہوں امام صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے
ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر
رانامحمداسلم مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتما ع کا اہتمام
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودہراں میں
معروف صنعتکاروصوبائی ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر رانا محمد طارق کے بھائی اور راناعلی شوال کےوالدسابق
مسلم لیگی رہنماوصوبائی ٹکٹ ہولڈر رانامحمداسلم مرحوم کے لئے ہونے والے ایصالِ
ثواب اجتما ع میں شرکت کی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں سے بعض یہ ہیں:
جرمنی کے شہر اوفن باخ کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرا
اجتماع، خلیفہ امیر اہلسنت نے بیان فرمایا
4دسمبر
2022ء کو یورپی ملک جرمنی (Germany)
کےشہر
اوفن باخ
(Offenbach)
کی
مقامی مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر، مقامی عاشقان
رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جبکہ
صلوۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام
ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت سےخوش نصیب عاشقان رسول نے
ملاقات کی۔
فیضان مدینہ جوہانسبرگ میں ساؤتھ افریقہ مشاورت کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ساؤتھ افریقہ (South
Africa) دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے
لئے سفر ہوا ۔
دوران
سفر 4 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہانسبرگ (Johannesburg) میں
نگران شوریٰ نے ساؤتھ افریقہ مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمہ
داران کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔مدنی مشورے میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات اور دعا پر مشورے کا اختتام ہوا۔
Dawateislami