شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 1 تا 2 نومبر 2025ء  کو تمام ڈویژن کے تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ایک اہم میٹنگ اشاعت الاسلام ملتان، پنجاب میں منعقد ہوئی ۔

اس اہم میٹنگ میں مولانا یاسر عطاری مدنی (نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) اور مولانا محمد عرفان رضا عطاری مدنی (رکن شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز) نے ذمہ داران کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔

علاوہ ازیں ماہانہ میٹنگ کے اہم پوائنٹس پر بھی گفتگو کی گئی اور ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت کی گئی۔اس موقع پر شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے رکن مولانا علی ہاشمی عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی پریزنٹیشنز

میٹنگ میں ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭محمد حامد عطاری (آفس ذمہ دار): ”ٹیم ورک“ کے حوالے سے پریزنٹیشن۔

٭مولانا توصیف عطاری مدنی (ایجوکیشنل ہیلپ لائن): AI Recording and Excel کے موضوعات پر پریزنٹیشن۔

٭مولانا احمد وسیم عطاری مدنی (ڈویژنل ایجوکیشنل آفیسر): ”ویکینڈ درس نظامی“ کے حوالے سے پریزنٹیشن۔

٭مولانا سلیم اللہ عطاری مدنی (ایگزیمنر ذمہ دار): ”ایگزام سیٹ اپ اور آٹو ایگزام“ کے بارے میں گفتگو۔

٭مولانا اظہر عطاری مدنی (ڈویژنل ایجوکیشنل آفیسر): ”دورۃالحدیث و کورسز اور گریڈنگ“ پر پریزنٹیشن۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)