میرپور
کشمیر میں 3 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور،
گجرانوالہ، راولپنڈی اور کشمیر ڈویژن کے
شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا سہ ماہی سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا ۔
3
نومبر کو ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے ”Importance
of Being Available“ (دستیاب رہنے کی اہمیت) کے
موضوع پر حاضرین کی تربیت کی جبکہ شعبہ تعلیم کے رکنِ سید انس علی عطاری نے ”Connecting
Duties with Educational Purpose“ (ذمہ داریوں کو تعلیم کے مقصد
سے جوڑنا)
کے موضوع پر ذمہ داران کی رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے ”Effective
Personality“ کے عنوان سے متعلق بیان کیا اور دیگر ذمہ داران نے بھی مختلف موضوعات پر سیشنز کئے۔
Dawateislami