3 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت نیوچارلی برانچ، کراچی میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سیّد غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز طلبہ کی تربیت و رہنمائی کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)