گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر خان پور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے پر تبادلۂ خیال کیا۔

صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز  صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں  کو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی ترغیب دلاتے ہوئے مسواک کے تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

 دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ راہِ خدا میں سفر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو مدنی قافلے میں امیرِ قافلہ کی اطاعت کرنے اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ ُ المبارک کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 12 دینی کام کورس کروایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے12 دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں کورس مکمل کرنے کے بعد 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور ہاتھوں و ہاتھ رزلٹ بھی بتایا گیا جس پر نمایا ں پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے گارڈن میں جائے نماز کے افتتاح پر سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

افتتاحی اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں اہلِ علاقہ کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ساہیوال ڈویژن  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار محمد انعام عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیانیز مزارات پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی دعوت پر 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تجارت سے وابستہ شخصیات نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


10  دسمبر 2022ء بروز ہفتہ جامع مسجد قادریہ رضویہ مکہ کالونی مال روڈ گلبرگ ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع منعقدہوا جس میں کورس کے شرکا اور تاجران سمیت علاقے کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابوبکر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کونماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرنے نیز نماز کا عملی طریقہ بتایا۔ اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور لانڈھی ٹاؤنز میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دارمحمد جمیل عطاری اور شجاع عطاری نے ا سپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں ذمہ داران نے رضائے مصطفی مسجد کورنگی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے کی۔ بعد اجتماع سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پتوکی شہر کی جامع مسجد خضراء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء بروز اتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے پتوکی میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز) اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی نیو برانچز کھولنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ”نگران کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی نیز مزید مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام مدرسۃُ المدینہ کبیر والا خانیوال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں مدرسے کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

خانیوال ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد یو سف عطاری نے یومِ مدرسۃُ المدینہ کے موقع پر بچوں اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا پھر شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ڈیف اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا اور آخر میں کچھ اشارے بھی سکھائے۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مٹھن شریف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت عرسِ حضرت خواجہ عبدالکریم کوریجہ رحمۃاللہ علیہ کےحوالے سے مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں، شعبے کے ڈویژن ذمہ، شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن ذمہ داراور ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ثناء خوانوں نے شرکت کی نیز محفل کے بعد اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر حاضری دی۔بعدازاں صاحبزادہ خواجہ محمد فرید کوریجہ نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ گجرات میں شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سیّد قطب علی شاہ قادری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کا تعارف کروایا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پیر سیّد مقبول حسین شاہ علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ (رپورٹ:شعبہ مزارات ولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)