عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر 2022ء بروز اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کلفٹن کراچی میں امین ذکریا اور فاروق ذکریا کے والد کی عیادت کے سلسلے میں اُن سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اُن کے والد صاحب سے عیادت کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 دسمبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سندھ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری سے عیادت کے سلسلے میں ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار کو بیماری پر صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں بیمار کے فضائل بیان کئے نیز اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ دعوت ِاسلامی کے تحت 3 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کھارادر پنجابی کلب کے قریب ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات ( ٹی سی اے یونیین ٹرانسپورٹ کیریئر ایسوسی ایشن کے اراکین جنرل سیکریٹی محمد فیضان، ٹی سی اے کورٹ کمیٹی کے چیئر مین محمد تنویر ، نائب چیئر مین محمد نصر ُاللہ اور پولیس کمیٹی کے وائس چیئر مین ذیشان) سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات سٹی ذمہ دارمحمد ذیشان عطاری مدنی نے شخصیات کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ٹرانسپورٹ طبقے میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے خدمات دعوتِ اسلامی کے متعلق بتایا۔

آخر میں انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ان کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل عبد الوہاب عطاری بھی وہاں موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2022ء بروز اتوار کامونکی محلہ بلال پارک جامع مسجد اکبری میں اورا قِ مقدسہ کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حلقے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراقِ مقدسہ کا مکمل تعارف کروایا اور اس کی اہمیت بتائی ۔ اس کے علاوہ اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے باکسز لگانے کا ذہن دیا نیز بر وقت باکسز خالی کرنے اور شعبہ کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اہلِ علاقہ میں سے بعض نے ہاتھوں ہاتھ نئے باکسز کے لئے رقم پیش کی اور بقیہ نے بعد میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کا اظہار کیا۔ ساتھ ساتھ اس موقع پر محافظ اوراقِ مقدسہ کے لئے ذمہ داران کا تقرر بھی کیا گیا ۔ (رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں اسلام آباد میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G11 میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں مجلسِ حج و عمرہ کےICT اور راولپنڈی کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عمرے کے احکام اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے نیز دورانِ تربیت نگرانِ مجلس حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے بھی ادائیگی عمرہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


3 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے فیصل آباد ڈویژن کے ڈسٹرکٹ جھنگ سٹی شالیمار بس کمپنی کے آنر و سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص کے بھائی شیخ فواد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے شیخ فواد کو زبان و نظر کی حفاظت ،حسن اخلاق و نیک صحبت کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اصلاحی بیانات پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا مدنی ڈیٹا پیش کرتے ہوئے انہیں شالیمار بس کمپنی کی تمام گاڑیوں میں انٹر کرنے کا ذہن دیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ حسن عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


04 دسمبر 2022 ٫ بروز اتوار شعبہ عطیات بکس  کے تحت لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں میٹرو پولیٹن و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد زاہد عطاری نے مدنی مشوروں کے مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور سابقہ کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو12 دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔مزید شعبے کے نظام میں کیسے ترقی لائی جا سکتی ہے اس پر کلام ہوا اور مسائل کے حل کی پلیننگ دیتے ہوئے نئے اہداف بھی طے کئے گئے ۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں خصوصیت شرکت نگران ِپنجاب و رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری کی ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی مختلف پہلوؤں سے تربیت کی نیز اہداف سیٹ کروائے اور ان کی پلیننگ کر کے دی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے آپ کو ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے پیش کیا۔اس پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو محبتوں شفقتوں اور تحائف سے بھی نوازا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


از:مولانا شہروز علی عطاری مدنی

بخاری پارک نزد بس اڈہ الہ آباد روڈ،”سبی“، بلوچستان میں 01دسمبر 2022 بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء ، مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شوری حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار نیکیوں (سنتوں) بھرے اجتماع میں بیان فرمایا ۔جس میں انہوں نے نیک بننے اور گناہوں سے منہ موڑنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔

چالیس سال پرانا تحفہ آج بھی سلامت تھا:

یوں تو رکنِ شوری حاجی ابو رجب محمد شاہد عطاری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا شیڈول 25 نومبر سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں رہا ہے اور کئی عاشقانِ رسول سے ملاقات کی لیکن ”سبی“ شہرمیں اسماعیل نام کے ایک ایسے بزرگ اسلامی بھائی کے گھرقیام فرمایا جو محبِ دعوتِ اسلامی ہونے کےساتھ بانی ِدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے بھی بے ح د معتقد تھے۔انہوں نے امیرِ اہلِ سنت سےمحبت سےا ٓراستہ اپنا چالیس سال پرانا ایک واقعہ بیان کیا کہ

سن 1983میں ایک اسلامی بھائی کے ساتھ امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات کے لیے آیا ،امیرِا ہلِ سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے میری دل جوئی کے لیے عمامہ کے فضائل تحفے میں دیا ۔تو میں نے ان کی ایک فریم بنالی اور اسے چالیس سال سے محفوظ رکھا ہے۔

وہ تحفہ کیا تھا؟

وہ تحفہ علمِ دین کی معلوملات پر مشتمل ایک پمفلٹ تھا جس میں عمامے کے فضائل پر مشتمل آٹھ فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تھے،ایک ایمان افروز حکایت کے ساتھ ساتھ آخر میں عمامے سے متعلق پانچ اہم مسائل بھی درج تھے۔

پھر رکنِ شوری نے امیرِ اہلِ سنت مَدَّ ظِلُّہُ العالی کے کیے گئے دم کی برکت پر مشتمل ایک واقعہ بیان کیا:

امیر اہلِ سنت کا دَم اور نوکری کی ضمانت:

ایک دفعہ امیرِ اہلِ سنت ”سبی“تشریف لائے۔ ایک امام صاحب نے آپ سے ملاقات کی اور کہا کہ حضور! یہاں کہ ادارے میں نیا افسر آیا وہ مجھے نکالنا چاہتا ہے ،آپ دعا کریں کہ میں نوکری سے نہ نکالا جاؤں ۔امیرِ اہل سنت مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے ارشاد فرمایا :کھڑے ہو جائیں۔پھر آپ نے ان کے چاروں طرف دَم کرکے ارشاد فرمایا : جب تک تم نہ چاہو گے تب تک تمہیں کوئی نہیں نکالے گا۔اس دَم اور پاکیزہ کلمات کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ وہ اپنی ملازمت کے پچیس سال پورے کر کےریٹائر ہوئے۔

پیارے بھائیو!آج ”دعوتِ اسلامی“دینِ متین کا پیغام عام کرتی جارہی ہے اور اپنے ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے دن بہ دن ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے ،ان تمام ترقیوں کا کریڈٹ امیرِ اہل سنت کو جاتا ہے۔جن کی محنت،اصلاحِ معاشرے کےجذبےاورشہر شہر،ملک ملک جا کر نیکی کی دعوت دینےاور بگڑے ہوؤں کو نیک راہ پر لانے کے جنون سےہمیں دعوتِ اسلامی نام کا ایک پھل دار اور سایہ دار درخت مل گیا۔

اللہ پاک ہمیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں رہ کر دینِ متین کی خوب خوب خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم


29 نومبر 2022ء بروزمنگل زنزیبار تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق کورس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مبلغات و معلمات تیار کرنے، اجتماع میں شرکا کی تعداد بڑھانےاور دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران سے شعبہ ڈونیشن بکس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے اور انہیں دینی کام سکھانے کا ذہن دیا۔ 


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تنزانیہ دارالسلام میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شرکائے محفل سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی جامع مسجد نور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ زنزیبار تنزانیہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔