ارباب علی عطّاری (درجہ دورۃ الحدیث جامعۃُ المدینہ
عالمی مرکز فیضان مدینہ کراچی ، پاکستان)
( 1) حضرت ابو
درداء رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے، حضورِ
اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی شخص کے بارے میں کوئی ایسی بات ذکر کی جو اس میں نہیں
تا کہ اس کے ذریعے اس کو عیب زدہ کرے تو اللہ پاک اسے جہنم میں قید کر دے گا یہاں تک
کہ وہ اس کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات ثابت کرے۔ (اس سے مراد یہ ہے کہ طویل عرصے
تک وہ عذاب میں مبتلا رہے گا)۔( معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ: مقدام، 6 / 327، حدیث: 8936)
( 2 ) حضرت عمرو
بن العاص رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
ارشاد فرمایا: جس مرد یا عورت نے اپنی لونڈی کو ’’اے زانیہ‘‘ کہا جبکہ اس کے زنا
سے آگاہ نہ ہو تو قیامت کے دن وہ لونڈی انہیں کوڑے لگائے گی، کیونکہ دنیا میں ان
کے لئے کوئی حد نہیں۔ (مستدرک، کتاب الحدود، ذکر حد القذف، 5 / 528، حدیث: 8171)
(3)جس نے کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی غرض سے اس پر الزام عائد
کیا تو اللہ پاک جہنم کے پل پر اُسے روک لے گا یہاں تک کہ اپنے کہنے کے مطابق عذاب
پا لے۔(ابو داؤد،4/354، حدیث: 4883)(4)عن علی قال : البھتان علی البراء اثقل من السموات ترجمہ : حضرت علی رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے فرمایا کسی بے
قصور پر بہتان لگانا یہ آسمانوں سے بھی زیادہ بھاری گناہ ہے۔ (کنزالعمال، 3/322، حدیث:8806 )(5) أتدرون ما الغيبة؟ ذكرك أخاك بما يكره، إن كان فيه ما
تقول فقد اغتبته، وإن لم يكن فيه فقد بهته. عن أبي هريرة رضی اللہ عنہ ترجمہ: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے ؟ تمہارا بھائی
کا ایسی بات سے ذکر کرنا جو اسے ناپسند ہو ، اگر وہ برائی اس میں ہوا اور پھر تم
اس کا تذکرہ کرو تم نے اس کی غیبت کی ، اور اگر وہ برائی اس میں نہ ہو تو تم نے اس
پر بہتان لگایا ۔ (کنزالعمال ، حدیث: 2906 )
اللہ پاک ہمیں جھوٹی
گواہی اور الزام تراشی سے محفوظ فرمائے اور ہمیں اپنے اعضا کو اللہ پاک اور اس کے
پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اِطاعت اور رضا و خوشنودی والے کاموں
میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم