عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ، امیر اہل سنت کے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول

3 دسمبر 2022ء بمطابق 09 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ
بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ
آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت،
امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات
دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
سوال:رحم دلی کس چیزکا نام ہے
اوریہ کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟
جواب:اللہ پاک کے آخری نبی، محمدعربی صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے:تم اس وقت تک ہرگز مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں رحم نہ
کرنے لگو،صحابہ ٔکرام علیہم الرضوان نے عرض کی کہ ہم میں سے ہرایک
رحم دل ہے ،اس پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:اپنے دوست پر رحم کرنا
مرادنہیں بلکہ عام رحم دلی مرادہے۔(مجمع الزوائد،8/340،حدیث13671)رحم دلی سے مرادیہ ہے کہ تمام
مخلوق انسان ،جانور،مکھی چیونٹی وغیرہ سب کے لیے رحم دل ہوجائیں،رحم دلی ایک اچھی
صفت ہے ،یہ ہرایک میں اعلیٰ درجے کی ہونی
چاہئے۔
سوال:ہم کسی پرکتنا رحم کریں؟
جواب:امام شعرانی رحمۃ
اللہ علیہ
تحریرفرماتے ہیں کہ بندہ مخلوق میں جتنا رحم دل اپنے حق میں ہوتا ہے ہم اُس کے حق میں اُس سے بڑھ کر رحم دل
ہوجائیں ،اگریہ صفت ہمارے اندرآجائے توہمارے معاشرے میں ظلم، لڑائی جھگڑے، دھوکہ دہی جیسی برائیاں ختم
ہوجائیں۔
سوال:حُبِّ جاہ جیسی برائی دل سے نکل جائے، اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:عزت وشہرت کی خواہش چاہنا
حبِّ جاہ ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل
کریں گے اوراس کوختم کرنے کے طریقے پڑھیں گے تو یہ بُری صفت دورہوجائے گی۔(حُبِّ جاہ سے متعلق مزیدمفید
معلومات جاننےکے لیے "باطنی بیماریوں
کی معلومات"ص 62تا70کامطالعہ کیجئے)
سوال:توحیدسے کیا مرادہے؟
جواب:اللہ پاک کا ایک ہونا،اللہ پاک واحد یعنی ایک ہے۔
سوال:بچوں کو نمازی کیسے بنائیں؟
جواب:ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ
ہم خودبھی نمازپڑھیں، جب بچہ آپ کو نمازیں پڑھتے دیکھے گا تو وہ بھی نمازپڑھنے
والابن جائے گا،ترغیب کے لئے سراپاترغیب بنناپڑتاہے، مزید نمازپڑھنے پر بچے کو
تحفہ دیا جائے، ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ نمازپڑھوگے تو مَیں اخروٹ دوں
گا۔
سوال:گھرمیں لڑائی نہ ہو،اس
کے لئے کیا کریں؟
جواب:شریعت کی پابندی کریں گے
تو گھرمیں لڑائی نہیں ہوگی۔
سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا
کرنا چاہئے؟
جواب:گرم کپڑے پہنیں، ٹھنڈاپانی
موافق نہ ہوتو گرم پانی استعمال کریں، جن غذاؤں کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے وہ نہ کھائیں
اورجن کی تاثیرگرم یعنی سردی کے موافق ہو،
وہ استعمال کریں، خوب سبزیاں کھائیں، بڑھاپے میں بھی گھوڑے کی طرح بھاگیں
گے۔
سوال:جس طرح بُری نظرلگتی ہے، کیا اسی طرح اچھی نظربھی لگتی ہے؟
جواب:جی ہاں! پہلے تو یہ
لوگوں میں سُنا تھا کہ بچے کے بارے میں
کہتے تھے کہ اس پر امام صاحب یا فلاں پیر صاحب کی نظرڈلوالاؤ، کروڑوں مسلمانوں کے عظیم پیشوا،سلسلۂ سہروردیہ کے بانی حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ
اللہ علیہ
مسجدخَیف کی صفوں میں دورہ کررہے تھے، کسی نے پوچھا کہ اس
میں کیاحکمت ہے؟ جواب دیا کہ میں چاہتاہوں کہ کسی اللہ
والے کی مجھ پر نظرپڑجائے ۔نظربڑی چیزہے، بُری نظرخانہ خراب کردیتی ہے اوراچھی
نظرگھرآبادکرتی ہے۔
سوال:مدنی قافلے میں سفرکی کیا
برکات ہیں؟
جواب:کئی برکات ہیں، مثلاً مدنی
قافلے جہاں جاتے ہیں وہاں علمِ دین پھیلتاہے، خود اپنے علمِ دین میں اضافہ ہوتاہے، مطالعہ
کا شوق پیداہوتاہے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”علمِ دین کے فضائل“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ
العالی نے کیا
دُعا دی؟
پنجاب کالج، ڈسٹرکٹ خانیوال تحصیل کبیر والا میں شعبہ تعلیم
کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد
 - Copy.jpeg)
پچھلے دنوں پنجاب کالج، ڈسٹرکٹ خانیوال تحصیل کبیر والا میں شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ نگران نے حاضرین سے ” سیرت النبی صلی
اللہ علیہ وسلم “ کے بارے میں بتایا اور
اپنی زندگی آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے طریقہ پر گزارنے کا ذہن
دیا نیز اسٹوڈنٹس کو فیضانِ نماز کورس کے
حوالے سے motivate کیا جس پر پنجاب کالج کبیر والا کے تمام
اسٹوڈنٹس کو کلاس وائز نماز کورس کروایا جائے گا۔(رپورٹ : شعبہ
تعلیم ڈسٹرکٹ خانیوال ڈویژن ملتان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
قائد عوام یونیورسٹی ، نواب شاہ میں شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام
1(.jpg)
گزشتہ روز قائد عوام یونیورسٹی ، نواب شاہ میں
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
یونیورسٹی کے چیئر مین ، پروفیسرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ٹیچرزو اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی ثوبان عطاری نے شرکا کے
درمیان گفتگو کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : شعبہ
تعلیم انٹیرئیر سندھ نواب شاہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

پچھلے
دنوں ہزارہ ڈویژن ، ایبٹ آبادمیں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت Silk
Way Hostel Mandian میں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس
میں ہاسٹل کے اسٹوڈنٹس و دیگر افرادنے شرکت کی ۔
ذمہ
دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے
حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان
کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
.jpeg)
پچھلے
دنوں ہزارہ ڈویژن ،ایبٹ آباد میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت The
Mission Public School and Collegeمیں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس
میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی
۔
ذمہ
دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے
حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان
کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔
(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
مانسہرہ
میں اسلامک ویژن پبلک اسکول اینڈ کالج میں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام

پچھلے
دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامک ویژن پبلک
اسکول اینڈ کالج میں کفن دفن پریکٹیکل
ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو کو غسلِ میت
کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت
بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
مانسہرہ
میں شعبہ تعلیم کے تحت یاسین اکیڈمی میں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام

پچھلے
دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت یاسین اکیڈمی میں
کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے
حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان
کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
کراچی کے علاقے اورنگی
ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد حوربانو میں کفن دفن کورس کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے اورنگی
ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد حوربانو میں کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ویسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار مزمل عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے
چند ضروری مسائل بھی بتائے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان
کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اپنے
اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائی گئیں۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
03
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ رضوی بلڈنگ پی آئی بی کالونی کراچی میں شعبہ ایچ آر دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار حنیف عطاری نے رکنِ مجلس ایچ آر اور صوبائی ذمہ دار کراچی سٹی
کیساتھ مدنی مشورہ کیا۔
اس
مدنی مشورے میں پرفارمنس اور مینجمنٹ کے حوالے سے اہم مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ : محمد
رضوان شاہ عطاری المدنی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
.jpeg)
یکم دسمبر 2022ء بروز
جمعرات کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ٹاؤن
ذمہ دار معراج عطاری نے ”ایصالِ ثواب کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ
اسلام مسجد ڈیفنس میں مدنی قافلے میں رکن شوریٰ حاجی امین عطاری کی شرکت
 - Copy.jpeg)
03
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے
ڈیفنس فیضانِ اسلام مسجد میں 3 دن کے مدنی قافلے کی آمد ہوئی جہاں قافلے کے دوسرے دن
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے
کا طریقہ بتایا ۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)