علم دین سیکھنے سکھانے، گناہوں سے توبہ کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل سے براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بخاری پارک الہ آباد روڈ نزد بس اڈہ، سبی بلوچستان سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ کراچی کورنگی نمبر 4 کی جامع مسجد رضائے مصطفٰے میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد دندی والی چونگی پنڈی گھیب میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، امام میرج ہال نزد سرکاری ہسپتال جلال پور بھٹیاں میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان لالہ موسٰی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور بسم اللہ فوڈ انڈسٹری پرائیویٹ لمٹیڈ، سید والا روڈ بچیکی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پی آئی بی فیضانِ صحابیات آستانہ مرشد میں صاحبزادیِ عطار کی آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مدرسۃالمدینہ گرلز کی ناظمات، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 76 تھی ۔

شیڈول کے مطابق مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور صاحبزادیِ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطاری نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوال کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے اور اختتامی دعا کروائی۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں نے گھر درس کرنے، نیک اعمال کا رسالہ ہر ماہ جمع کروانے، پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔  


پچھلے  دنوں دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں پر کلام کیا گیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ریجن میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا آغاز کرنے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے پر مشاورت کی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز احسن انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے پر کلام کیا۔بعدازاں شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دارالسلام تنزانیہ میں واقع علاقہ گولڈن پلازہ ٹاؤن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دورانِ اجتماع ”پردہ پوشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کا دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ شریعت کورس و مدنی قاعدہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن جماعت و سنی جماعت کے چیئرمین فارمسسٹ کی اسلامی بہنیں، ٹیچرز اور بزنس مین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے ”انسان کتنا بےبس ہے اللہ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنا چاہیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز دارالسلام تنزانیہ کے علاقے گولڈن پلازہ ٹاؤن میں گیارہویں شریف کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”کامل ایمان کے طریقے“ اور ”غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود شرکا اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس اور تجویدِ قراٰن کورس کرنے کا ذہن دیا جبکہ محفل کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے  دنوں بیرونِ ملک نارتھ امریکہ بنگلہ اسپوکن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ گھر درس دینے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ دلوانےاور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔


29 نومبر 2022ء  کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان کا مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور قاری صاحبان سے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔ آخر میں رکنِ شوریٰ نے آئندہ کے لئے اہداف دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ پنجاب ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں  سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں غلہ منڈی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ڈویژن مجلس ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس عبدُالسمیع عطاری نے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دینی  کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدامُ المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام لاہور ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور ذیلی مجالس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں معاون نگرانِ مجلس عبدُالسمیع عطاری مدنی نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مساجد کی تعمیر، اُن کی صفائی ستھرائی، آباد کاری کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے عمل پیرا ہونے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے کار سروس اور اسپیئر پارٹس آنرز سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے آنرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبد الوہاب عطاری شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)