گزشتہ روز دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نےمفتی غلام مصطفیٰ سلطانی (مہتمم جامعہ سلطانیہ منظورالاسلام ، حافظ آباد ) سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز سنی جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ذمہ دار ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے  تحت پچھلے دنوں فتحِ جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں قائم جامع مسجد انوارِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ ماسٹر حج ٹرینر مبشر حسن عطاری نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے ۔آخر میں عازمین عمرہ کو رفیق المعترین کتاب پیش کی ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ  کی جانب سے فتحِ جنگ کے اطراف حطار میں عمرہ ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

عمرہ ٹریننگ سیشن میں شعبہ حج و عمرہ راولپنڈی کے ڈویژن ذمہ دار نے عمرے کے احکام اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے احرام باندنے کا عملی طریقہ اوراس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید معلومات کے لئے حاضرین کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب رفیق الحرمین کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر اوبرن سڈنی (Auburn, Sydney)کی مقامی مسجد میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی مصیبت و پریشانی پر صبر کرنے اور ہر حال میں اپنے رب کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے دعائیں کی گئیں۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ مٹھن پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پریس کلب افضل فریدی، چیرمین پریس کلب اے ڈی عامر تہیم سمیت میڈیاڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

صحافی اجتماع میں نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر تحصیل نگران، ڈویژن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے گاوں سلہوکے شریف میں پیر سید حسین شاہ چشتی  اور پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃاللہ علیھما کے مزار شریف پر حاضری دی ۔

مزار شریف پر حاضری کے بعد ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر حسن رضا شاہ صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفہ میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے کوئٹہ میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئےاور تقرری آمدن و اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات بڑھانے اور ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت و  رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمرہ کراچی میں موجود سید عبدللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔اس موقع پر نگرانِ پاکستان و دیگر ذمہ داران نے فاتحہ پڑھی اور اس کا ایصالِ ثواب پیش کرتے ہوئے عبدُللہ شاہ غازی کے توسل سے دعائے خیر کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


28 نومبر 2022ء  پیر شریف دعوت اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے تحت جامع مسجد فاروقیہ حنفیہ گاؤں ابوالخیر کوٹ تحصیل عبدالملک فیروز والہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتی ہوئے ان کے نام لکھے۔ علاوہ ازیں مناجات اور سحری کا سلسلہ ہوااور اذان ِفجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جاکر اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کے لئے صدائے مدینہ لگائی ۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار برٹن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے نگران مولانا طیب عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی، ڈویژن خود کفالت ذمہ دار مولانا اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے ناظم ،مولانا صدام حسین عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق نئے نئے کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

مدنی مشورے میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گرلز کے درس نظامی کے لئے 83 ادارے قائم ہیں جس میں 750 اسٹاف اپنی علمی و انتظامی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ 8 ہزار 500 طالبات کو قراٰن و سنت کی مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ صرف واربرٹن کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 200 طالبات اور مدرسۃ المدینہ گرلز میں185 طالبات زیر ِتعلیم ہیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے لاہور ڈویژن میں مزید ادارے بنانے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے، جامعۃ المدینہ گرلز وارٹن میں مزید کلاسز کا آغاز کرنے اور انتظامی امور مزید مضبوط کرنے پر مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر جناح سائنس اکیڈمی ڈسکہ میں میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں اکیڈمی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن سیل دعوتِ اسلامی کے تحت جاری 3 دن کے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں شعبہ کفن دفن کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)