انگلینڈ کے شہر برمنگھم اور والسال سے 3 دن کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز پہنچ گیا

لوگوں کو قراٰن و حدیث کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ
ملک راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا پیارے آقا صلی اللہ
علیہ و سلم،
اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ علیہم کی سنت میں سے ہے۔
اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے
پچھلے دنوں انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم اور والسال (Walsall and Birmingham) سے 3 دن (25، 26 اور
27 نومبر 2022ء) کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز (Newport Wales) پہنچا۔
معلومات کے مطابق دورانِ
مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے، درس و بیان اور نیکی کی
دعوت شامل تھی۔
اسی طرح ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت دیگر عاشقانِ
رسول کو نماز، وضو اور غسل سمیت دیگر ضروریاتِ
دین کے بارے میں بتایا۔
اس مدنی قافلے میں نگرانِ
ویلز سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن سیّد عمار شاہ عطاری
اور نگرانِ ایسٹ برمنگھم یوکے عتیق عطاری کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء بروز پیر لاہور کے علاقے والٹن میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بچوں کی
تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو
دینِ اسلام کی تعلیما ت کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب
دلائی۔
جامعۃ
ُ المدینہ فیضانِ بغداد میں سیفٹی ایورنس کے حوالے سے ٹریننگ سیشن

23نومبر
2022ء کو K الیکٹرک کی ٹیم نے جامعۃ ُ المدینہ فیضانِ
بغداد میں سیفٹی ایورنس کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کروایا گیاجس
میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال ، ٹیکنیکل منیجر الطاف شیخ ، ڈپٹی جنرل منیجر
حسن ، ٹیکنیکل انجینئر نوید محفوظ موجود تھے۔
کے الیکٹرک
کے جنرل منیجر آصف اقبال طلبہ کو بجلی کے آلات استعمال
کرنے کے حوالے سےٹریننگ دی۔ سیشن کے بعد ذمہ داران نے انہیں جامعۃ ُالمدینہ کلاس روم کا وزٹ
کروایا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
دعوت پیش کی۔
٭اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلتھ کے حوالے سے میٹنگ اٹینڈ کی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ صاحب سے
زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ پھر نگرانِ شوریٰ
کے ایشیاء گراؤنڈ اجتماع کے حوالے سے مدنی
دورہ کیا اور چوک درس دیا۔(
رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
خیبرپختونخواہ میں قائم ہاسٹل میں ایم پی اے تاج محمد
ترند خان سے ملاقات
.jpg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار ان نے پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ میں قائم ہاسٹل میں ایم پی اے تاج محمد
ترند خان سمیت دیگر ہاسٹل اسٹاف نمروز خان اورشہزاد احمد خان سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار رجب علی عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے
خدماتِ دعوتِ اسلامی کو پسند کرتے ہوئے وزٹ کرنے کے لئےاچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(
رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
ایشیاء گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں
بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا

27
نومبر 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشیاء
گراؤنڈ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں عاشقان رسول، مقامی علمائے کرام، مساجد
کے ائمہ کرام اور تاجر حضرات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”موت کو یاد رکھنے“ کے موضوع پر رقت
انگیز سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو موت کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے، رب
کو راضی کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر
اپنے اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی محمداسلم عطاری، حاجی محمد امین
عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی محمد علی عطاری سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ
داران دعوت اسلامی موجود تھے۔
حیدر آباد میں نابینا افراد کے لئے جامعۃ المدینہ کا
افتتاح، افتتاحی تقریب میں نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 25 نومبر 2022ء کو حیدر آباد میں نابینا افراد کے لئے جامعۃ
المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اسی سلسلے میں باغ مصطفٰے گراؤنڈ لطیف آباد، حیدر
آباد میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جوق در جوق
ہزاروں عاشقان رسول سمیت مقامی علمائے کرام ، تاجر حضرات اور سیاسی وسماجی شخصیات
نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”اللہ کی نافرمانی سے بچنے“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اسلامی احکامات کے مطابق زندگی گزارنے،
نماز پڑھنے اور فکر آخرت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عظیم
الشان اجتماع میں اسپیشل افراد کے لئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا جہاں متعلقہ
شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اشارو ں کی زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کی
ترجمانی کی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، قاری محمد ایاز عطاری اور حیدر
آباد کے سٹی نگران اور ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
26 نومبر کی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

26
نومبر 2022ء بمطابق 2 جماد الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی
کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے
اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: فضول کاموں سے چھٹکاراکیسے حاصل کیا جائے ؟
جواب: فرمانِ
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم :کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اسے
چھوڑدے جواُسے نفع نہ دے یعنی لایعنی چیز
کو چھوڑدے ۔ (مسندامام احمد 6/959حدیث1737)
یہ
حدیث پاک ان حادیث میں سے ہے جن پر اسلام کا دارومدارہے ،کامل مسلمان وہ ہے جوایسے
کلام ،ایسی حرکات وسکنات سے بچے جو اسے دین یا دنیا میں مفیدنہ ہوں ،وہ کام یا
کلام کرے جو اسے دنیا و آخرت میں فائدہ دے، ہمارے ہاں کسی کے پاس کوئی نئی چیز
دیکھ کربلاضرورت پوچھتے ہیں ،یہ کتنے کی
لی؟اس گاڑی کا ماڈل کون ساہے؟ کہاں پہنچے ہو؟کہاں گئے تھے ؟وغیرہ،اس طرح کی فضول
باتیں بہت کی جاتی ہیں ،ا ن کی ضرورت نہیں ہوتی ،ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ نے
کسی کا نیامکان دیکھ کر پوچھا کہ یہ کب بنایا ؟پھرفوراًاحساس ہواکہ یہ فضول بات
ہوئی ،اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک سال کے روزے رکھوں گا۔ مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے :دنیامیں اپنے نفس کا حساب کروتاکہ قیامت کا
حساب آسان ہو۔
سوال: عمامہ
شریف کس طرح باندھنا سُنّت ہے؟
جواب: فتاویٰ
رضویہ میں سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا
خان رحمۃ اللہ علیہ نے
گنبدنما عمامہ باندھنے کو سنّت لکھا ہے ۔
سوال: چھٹی کے دن کیا کرنا چاہئے؟
جواب :دنیا کے کاموں سے چھٹی ہے تو بندہ اللہ پاک کی عبادت
کرے ، قضا نمازیں ہیں تو وہ پڑھے ،زیادہ نفل پڑھ لے،دُرودشریف پڑھ لے ،جوکچھ بھی کرے وہ اللہ پاک کی رضا والے کاموں سے ہو،حدیث پاک میں ہے
کہ مصروفیت سے پہلے فرصت کو غنیمت جانو۔فرصت میں بندہ آخرت میں کام آنے والے کاموں
میں مصروف رہے ۔12دینی کاموں میں سے ان دِینی کاموں”یومِ
تعطیل اعتکاف/علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت“میں شرکت
کی سعادت حاصل کی جائے۔
سوال: باطنی بیماریوں کے علاج کے لیے
کیاکرنا چاہئے؟
جواب: اس
کے لیے علمِ دین ہوناضروری ہے ،شیطان گناہوں کو بھی اچھا کرکے دکھاتاہے ،علمِ دین
ہوگاتو گناہوں کی پہچان ہوگی ،علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول،نمازی،پرہیزگار کی صحبت بھی چاہئے ،دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول
سے وابستہ ہوں گے تو باطنی بیماریوں کے
علاج کی بھی صورتیں بنتی رہیں گی۔ ان شاء اللہ الکریم
سوال: شماتت کیا ہے ؟
جواب: یہ بھی ایک باطنی یعنی دل کی بیماری ہے ،اس کی تعریف یہ ہے کہ کوئی
مسلمان تکلیف میں مبتلاہوجائے ،اس کا کوئی عہدہ ختم ہوجائے،اس کی ٹانگ ٹوٹ
جائے تو اس پر دوسرے کوخوشی ہو ،اس
خوشی کو شماتت کہتے ہیں ،یہ بھی بُری چیز ہے
کہ جس کوتکلیف ہوئی وہ تودرست ہوجائے اوریہ خوش ہونے ولااس تکلیف میں مبتلاہوجائے،اس سے بچنابھی ضروری ہے ۔
شَماتت کی تعریف:اپنے کسی بھی نسبی یا مسلمان بھائی کے نقصان یا
اُس کو ملنی والی مصیبت وبلا کو دیکھ کر خوش ہونے کو شَماتت کہتے ہیں۔
(باطنی بیماریوں کی معلومات)
سوال: کیا کتاب بھی اثررکھتی ہے ؟
جواب: جی ہاں ! کتاب لکھنے والانیک ہوگااورجو کتاب
جتنے اخلاص کے ساتھ لکھی ہوگی تو اس کا
اثر بھی زیادہ ہوگا ،اس کو پڑھنے سے علم اوراس کا نورحاصل ہوگا،جیسے احیاء
العلوم کے اپنے اثرات ہیں ،پڑھنے والے کو ایسالگتاہے کہ کان پکڑکرمجھے ہی سمجھایا
جا رہاہے ،کتاب اپنے اوراچھے لوگوں کی پڑھنی چاہئے ،ایک بزرگ آدم
برکاتی تھے ،ان کی صحبت سے مجھے بہت فائدہ
ہوتاتھا ،عقیدے میں بہت مضبوط تھے، ان سے مَیں نے ایک سے زیادہ بارسُنا تھاکہ کتاب
اپنے بزرگوں کی پڑھنی چاہئے کہ جتنا ہم
پڑھیں گے تو اس کتاب پڑھنے کا ثواب لکھنے
والے بزرگ کو ملے گا۔
سوال: آپ
نےفیضانِ سنّت میں میڈیکل ٹیسٹ کروانےکا مشورہ دیا ہے ،اگرٹیسٹ میں
کولیسٹرول آئے تو کیاکیا احتیاطیں کی جائیں ؟
جواب: کولیسٹرول والاچکنائی والی چیزیں مثلاً
گھی،ملائی وغیرہ استعمال نہ کرے ،بہتریہ ہے کہ کچے زیتوں کا تیل(Olive Oil) استعمال
کرے، یعنی جو چیز بھی بنائی جائے وہ بغیرتیل یاگھی کے ہو اوراس پر کچے زیتون کا
تیل ڈال کرکھائے ،اس سے پریشانی نہیں ہوتی یعنی یہ چیزکھائی جاسکتی ہے ۔
سوال :
بچوں
کو اپنے والداوروالدہ کو کیا کہہ کر بُلانا چاہئے؟
جواب : مجھے یہ پسندہے کہ بچے اپنے والدکو ابو
اوروالدہ کوامی کہاکریں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ المصطفٰے! جو کوئی
17 صفحات کا رسالہ ” نام رکھنے
کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے، اُسے
ہر کام سنت کے مطابق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُس کی بے حساب
مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خواجہ آباد سکیسر تحصیل سرگودھا میں کورس بنام نماز کی 6 شرائط منعقد

26
نومبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خواجہ آباد سکیسر تحصیل سرگودھا میں کورس بنام نماز کی 6 شرائط منعقد کیا گیا جس میں اسکول کالج کے طلبہ اور چند دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ہارون عطاری نے ’’نماز کی
برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو نماز کی 6
شرائط ان کی وضاحت کے ساتھ سمجھائی۔ بعدازاں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 25 نومبر
2022ء بروز جمعۃُ المبارک گورنمنٹ ہائی اسکول
میر احمد شیر گڑھ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا پنجاب پاکستان میں ویکنڈ وضو کورس ہوا
جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و اساتذہ نے شرکت کی۔
شعبہ مدنی
کورسز تحصیل ذمہ دار مولانا شان گلزار مدنی نے طلبہ کو با وضو رہنے
کے فضائل بتاتے ہوئے وضو کےفرائض اور سنتیں یاد کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو قراٰ نِ پاک کی تلاوت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اپنی زندگی دینِ اسلام کے بتائے ہوئے
طریقہ کار کے مطابق گزارنے اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:
محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

26
نومبر 2022ء کوشعبہ مدنی کورسز کے تعاون
سے شعبہ تعلیم ذمہ داران نے سرگودھا شہر میں قائم گورنمنٹ خالقیہ ہائی ا سکول سرگودھا میں ویکنڈ نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس و اسٹاف نے شرکت کی ۔
نماز کورس میں ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز پڑھنے کے فضائل بتائے اورنماز کی 6 شرائط یاد کرواتے ہوئے نماز کے مسائل سکھائے اور
برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی
کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔
(رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ آفس میں دورہ
.jpg)
23
نومبر 2022 ءکو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ آفس کا دورہ کیا جہاں سردار پارس ڈیرو(Special Assistant to C.M. for
Youth Affairs Department)،
پی ایس سردار پارس ڈیرو مہتاب کھوکھر، سپرنٹنڈنٹ
مقصود علی شاہ، محکمہ خزانہ محمد حنیف نوریو،سیکشن آفیسرمحکمہ داخلہ سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے افسران کو دنیا
بھر میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف۔جی۔آر۔ایف کے فلاحی کام کے بارے میں
بتایا اور معاون وزیرِ اعلیٰ سمیت دیگر
افسران کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا
اظہار کیا۔(
رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے تاج باغ میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جا ت کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون میں رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)