گزشتہ
روز نگران مجلس شعبہ مدنی چینل عام کریں
انجم رضا عطاری نے صوبائی ذمہ دار احمد رضا عطاری کے ہمراہ میر پور خاص کی موبائل
مارکیٹ کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں ۔
ملاقات
کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دکانداروں کودعوت اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی
ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور اپنے اہل خانہ سمیت مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نگرانِ شعبہ
مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے محتسب سندھ سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ جات بالخصوص FGRF اور کڈز مدنی چینل پروموشن کی activities بتاتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو مدنی چینل
دیکھنے کا ذہن دیا جس پر محتسب سندھ نے
اپنے خیالات اظہار کیا۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے
دنوں لاڑکانہ میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوت اسلامی ) کے
تحت میڈیکل سے وابستہ افراد کے یہاں مدنی حلقہ لگا یا ، نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام
کریں انجم رضا عطاری نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں آگاہی دی اور FGRF کے تحت ہونیوالے فلاحی و امدادی کام بتائے
جس پر حاضرین کی طرف سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے یونٹ بھی وصول کی ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر لاڑکانہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایک شخصیت کے یہاں مدنی
حلقے کا اہتمام کیاجہاں علاقے کے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں ( دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے حاضرین کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور FGRF کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کی اپڈیٹس دی۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر مرکزی جامعۃ ُ المدینہ
میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) کے تحت مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسے کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے
شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے طلبہ میں شعبہ کی
آگاہی دی ، جس پر چند طلبہ نے شعبہ کے ذمہ داران کیساتھ اسٹالز لگانے کے عزم کا
اظہار کیانیزطلبہ کو دینی کاموں کے بارے میں بھی بتایا اور بچوں کو کڈز مدنی چینل کی پرموشن دیکھنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر مرکزی مدرسۃ ُ المدینہ للبنین میں شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ
اسلامی) کے
تحت مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسہ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے
شرکت کی۔
نگرانِ
شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ اسلامی) انجم رضا عطاری نے طلبہ کو دینی کاموں
کے بارے میں بتایا اور بچوں کو کڈز مدنی چینل کی پرموشن دیکھنے کاذہن دیا اور انکے
سرپرستوں کو کڈز مدنی چینل کا ڈیٹا سینڈ کرنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز سندھ کے شہر سکھر میں نگرانِ شعبہ مدنی چینل عام کریں (دعوتِ
اسلامی) انجم رضا
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے فائننس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژن نگران کے ہمراہ میزان بینک
کے مینجر سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ جات بالخصوص FGRF اور کڈز مدنی چینل پروموشن کی activities بتاتے ہوئے اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے
کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
جوہانسبرگ میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، پانچ غیر
مسلموں نے اسلام قبول کرلیا
قرآن
و حدیث کےنور سے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے افراد کو منور کرنے کے لئے
دعوت اسلامی کا شعبہ بنام ”شعبہ جامعۃ المدینہ“ قائم ہے جس کے تحت ملک و بیرون ملک
ہزاروں برانچز قائم ہیں۔ ان برانچز میں طلبۂ کرام درسِ نظامی (عالم
کورس)
کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
ان ہی
برانچز میں سے ایک برانچ ساؤتھ افریقہ کے سٹی جوہانسبرگ (Johannesburg)کے
ایریا لینز (Lanes)میں
بھی قائم ہیں جہاں سے اس سال درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے کی سعادت پانے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کے سلسلے میں4
دسمبر 2022ء کو عظیم الشان اجتماع دستار فضیلت منعقد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث
حضرت علامہ مولانا افتخار احمد قادری رضوی مصباحی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں سے علمائے
کرام، سماجی، کاروباری، تاجر حضرات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول
اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے زندگی گزارنے
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مبلغ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس بیان کیا انگریزی زبان میں خلاصہ بیان
کیا۔ دوران اجتماع دیگر مبلغین دعوت اسلامی کے بھی سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔
ان
خوشی کے لمحات میں مزید خوشی کا اضافہ کچھ
اس طرح ہوا کہ جب مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے ہاتھوں پانچ غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ
اسلام میں داخل ہوگئے۔آخر میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے
کرام کے سروں پر دستار سجایا گیا اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع
کا اختتام ہوا۔
5
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ مسجد وار
برٹن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی نصر اقبال عطاری، تحصیل
نگران محمد نوید عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری نے 12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور دیگر امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضان اسلام چکنڈا (Chikunda)گاؤں
ملاوی (Malawi)میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان رسول اور 21 مساجد کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا عثمان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کی۔
آخر
میں یہ خوشائند واقعہ پیش آیا کہ دو غیر مسلم نے مبلغ دعوت اسلامی سے چند سوالات
کئے جس کے تسلی بخش جوابات ملنے پر وہ غیر مسلم کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل
ہوگئے۔
ممباسا کینیا میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد، طلبہ میں
اسناد تقسیم کی گئیں
4
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممباسا کینیا میں جامعۃ المدینہ سے فارغ
التحصیل ہونے والے علمائے کرام اور مدرسۃ المدینہ سے حفظ مکمل کرنے والے طلبۂ
کرام کے لئے تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ
کرام، اساتذہ کرام اور ناظمین سمیت والدین و سرپرست نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے ”علم دین کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخرمیں رکن شوریٰ اور اساتذۂ کرام نے فارغ التحصیل
ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں اور حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئی جبکہ
مدنی اسلامی بھائیوں کے سروں پر دستار سجایا گیا۔
3
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بن خرمہ میر پور کشمیر
میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن سید ریاض عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے ہوئے۔ اس کے علاوہ مدنی مشورے
میں ماہ دسمبر میں ایک ماہ کے راہ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کے حوالے سے
مشاورت بھی ہوئی۔
Dawateislami