دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن قاری محمد ایاز عطاری اور دارالمدینہ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ میمن سوسائٹی ، حیدرآباد میں دارالمدینہ کے لئے حاصل کی گئی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوری ٰ نے وہاں موجود عملے اور تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہےجس کا ایک شعبہ دارالمدینہ ہے جہاں دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ دُنیا بھر میں ہزاروں بچے دارالمدینہ سے فیضیاب ہورہے ہیں، اس سال ہمارے درجنوں طلبہ نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو اپنے بچے دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں داخل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس دورے کے دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دارالمدینہ کے پری پرائمری کیمپس 1 اور سٹی بوائز کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی نیز انتظامی امور کا جائزہ لیا اور کارکردگی میں نکھار پیداکرنے والے عوامل پر روشنی ڈالی۔

 صوبائی نگران نے عملے کی تربیت کی اور ان کی کارکردگی  کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں۔ یاد رہے کہ دارالمدینہ سٹی بوائز کیمپس کے 100%طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میںA1&Aگریڈز میں کامیابی حاصل کیں۔ بعدازاں صوبائی نگران دارالمدینہ مدنی رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی  کے تنظیمی ذمہ داران سے بھی ملاقات  کی اور مختلف تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

تعلیمی دورے طالب علموں کو کمرہ ٔ جماعت میں سکھائے گئے اسباق  کی عملی تفہیم، بہتر طریقے سے یاد رکھنے اور انہیں سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔

طلبہ کے ان تعلیمی دوروں کی بدولت نثری اسباق کو تقویت اوراس موضوع پر ان کے علم و مشاہدےکو وسعت ملتی ہے، یوں تعلیمی عمل میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔

دارالمدینہ کالج فیصل آبادکے طلبہ نے گزشتہ روز مشہور تفریحی مقام کلر کہاراور نمک کے شہر ’’کھیوڑہ‘‘ کے تعلیمی دورے کئے۔ تاریخی مقام کھیوڑہ میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔یہ مشہور کان صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع جہلم میں واقع ہے۔

اس کان کے اندر چند ایسی عمارتیں بھی واقع ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس تعلیمی دورے کے دوران طلبہ کی معلومات اورمشاہدے کی استعداد میں  بھی اضافہ ہوا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت  کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتاہے۔

گزشتہ روز فیضان اسلامک اسکول سسٹم سندھ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے ٹھٹھہ ، سانگھڑ اور گمبٹ میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوبائی نگران نے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ اسکول کی بنیادی ضروریات کے حوالے سے عملے کی تربیت کی۔

بعدازاں صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نےبذریعہ اسکائپ اساتذہ و انتظامیہ کی تربیت کی نیز ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز و اہداف دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نیروبی سے تنزانیہ کے شہر دارالسلام پہنچی۔

اس موقع پر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنزانیہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات، سوائیلی زبان کی مبلغات اور کتنی جگہوں پر اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام ہو رہا ہے ان سب کے متعلق فالو اپ لیا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ممباساکینیا کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اجتماع کے دوسرے دن ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نئی معلمات، نئی مبلغات تیار کرنے نیز نیکی کی دعوت دینے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو نئی ذمہ دار اسلامی بہنیں تیار کرنےکا طریقہ اور نگرانی کیسے کی جاتی ہے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے گئے۔


پچھلے دنوں سپرنٹنڈنٹ جیل حافظ آباد ابوبکر عبد اللہ نے ڈاکٹر محمد فاروق اور محمد نثار(اسپیشل برانچ) کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ نے شخصیات دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کے بارے تعریفی کلمات کہے۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے ابو عبد اللہ کو شعبہ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”صراط الجنان فی تفسیر القراٰن“ کا مکمل سیٹ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری مجلسِ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 24 نومبر 2022ء بروز جمعرات پی آئی بی کالونی میں واقع کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ ٹی اے ڈی کے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ محمد مراد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ لینے کا طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ رکنِ ڈیپارٹمنٹ نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

24 نومبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک کی میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ قاری عرفان عطاری اور نگرانِ شعبہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی پر کلام کیا اور گریڈنگ کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبے کے دینی کاموں میں مزیدبہتری کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتے جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں ترقی کی راہ پر گامزن دعوتِ اسلامی نے سمتھ وِک برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز یوکےمیں کم و بیش 90 سال پرانی غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید لیا جوکہ بہت جلد ایک خوبصورت مسجد اور دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنے گی۔

گزشتہ روز مذکورہ جگہ کی چابیاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے سپرد کی گئیں تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، اس موقع پر اسلامی بھائیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

خوشی کے اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے (Wales UK) حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت بیرونِ ملک کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے لئے والسال یوکے (Walsall UK) کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی نعت پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں نگرانِ ویلز حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نیوپورٹ ویلز UK میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے محفل کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس محفلِ میلاد کا اختتام کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 نومبر 2022 ء کو  دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر امامت کورس کے عاشقانِ رسول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں احسن انداز میں دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)