ڈھاکہ، باریسال اور حبیب
گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ڈھاکہ، باریسال اور حبیب گنج میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن کرنے اور نعتِ
رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک شریک اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں بھالپور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی سیکریٹری ایریگیشن
ساؤتھ سید عروج الحسن، سیکشن آفیسر آپریشن ایریگیشن شاہد محمود ، سیکشن آفیسر
ایڈمن ایریگیشن احمد سعید چشتی ، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد
رمضان ، سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد وسیم ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن
فیصل عطاء خان ، ایس ۔ایچ۔ او بغداد رانا عابد و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے
حوالے سے افسران کو بریف کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھاولپور وزٹ کرنے کی
دعوت دی اور مکتبۃُ المدینہ کے تصانیف تحفے میں پیش کئے ۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ
بھاولپور / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر
عباس مدنی عطاری نے مولانا حبیب اللہ جلالی صاحب مدرس جامعہ سعیدیہ رضویہ انوار
الحدیث حافظ آباد سے ملاقات کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مولانا حبیب اللہ کو
دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا
نیز سنی جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں
بھی بتایا جس پر مولانا حبیب اللہ نے
دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور
ذمہ دار ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ
دار شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
آسٹریلیا کے شہر لکیمبا،
منٹو اور آبرن میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 نومبر 2022ء کو آسٹریلیا کے شہر لکیمبا، منٹو اور آبرن (Lakemba, Minto, Auburn) میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی شعبہ
رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری نے مولانا
محمد اجمل چشتی (مہتمم
جامعہ سدیدیہ معظمیہ ، حافظ آباد )سے ملاقات کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مولانا اجمل صاحب کو
دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا
نیز سنی جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں
بھی بتایا جس پر مولانا اجمل صاحب نے
دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور
ذمہ دار ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ
دار شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء کوفیضان ِمدینہ ملتان میں مدرسۃُ المدینہ گرلزکے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دارکا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ
شوری ٰ قاری سلیم عطاری اور نگرانِ مجلس
انوارُ الحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
رکنِ
شوری ٰ قاری سلیم عطاری نے مدرسۃُ المدینہ
کے نظام میں مزید بہتری لانے اور اچھے اخلاق اپنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔اس کے علاوہ شعبے کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں اہم نکات فراہم کرتے ہوئے انہیں مدنی عطیات بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں شعبے کے پاکستان سطح کے فنانس اور ایچ آر ڈیپارٹ کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
(رپورٹ: نگرانِ مجلس انوارالحق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر
عباس مدنی عطاری نےمفتی غلام مصطفیٰ سلطانی (مہتمم جامعہ
سلطانیہ منظورالاسلام ، حافظ آباد ) سے ملاقات کی ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی ملک و بیرونِ ملک میں ہونیوالے
دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز سنی جامعات میں دعوتِ اسلامی کی طرف سے
کروائے جانے والے کورسز کے بارے میں بھی بتایا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور ذمہ دار ظہیر عباس مدنی نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں پیش کئے۔(رپورٹ:
محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ذمہ دار شعبہ رابطہ بالعلماسرکاری ڈویژن گوجرانوالہ /
کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فتحِ جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں قائم جامع مسجد انوارِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے
شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار اور وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ ماسٹر حج ٹرینر مبشر حسن عطاری نے احرام
باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے
۔آخر میں عازمین عمرہ کو رفیق المعترین کتاب پیش کی ۔(رپورٹ:
مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے فتحِ
جنگ کے اطراف حطار میں عمرہ ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
عمرہ
ٹریننگ سیشن میں شعبہ حج و عمرہ راولپنڈی
کے ڈویژن ذمہ دار نے عمرے کے احکام اور
حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے نیز ڈسٹرکٹ
ذمہ دار نے احرام باندنے کا عملی طریقہ اوراس کی احتیاطیں بیان کیں۔ مزید معلومات کے لئے
حاضرین کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب رفیق الحرمین کا مطالعہ کرنے
کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ
اٹک ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر اوبرن سڈنی (Auburn, Sydney)کی مقامی مسجد میں دعائے شفاء
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے اطراف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے
آنے والی مصیبت و پریشانی پر صبر کرنے اور
ہر حال میں اپنے رب کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پریشان حال مسلمانوں کے
لئے دعائیں کی گئیں۔
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ مٹھن پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں صدر پریس کلب افضل فریدی، چیرمین پریس کلب اے ڈی عامر تہیم سمیت میڈیاڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت
کی۔
صحافی
اجتماع میں نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع
پر تحصیل نگران، ڈویژن ذمہ دار اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
گوجرانوالہ
کے گاوں سلہوکے شریف میں سجادہ نشین پیر حسن رضا شاہ صاحب سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے ڈسٹرکٹ
گوجرانوالہ کے گاوں سلہوکے شریف میں پیر سید حسین شاہ چشتی اور پیر سید مراتب علی شاہ سیالوی رحمۃاللہ علیھما کے
مزار شریف پر حاضری دی ۔
مزار
شریف پر حاضری کے بعد ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر حسن رضا شاہ صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ماہ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفہ میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
Dawateislami