عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے کوئٹہ میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئےاور تقرری آمدن و اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات بڑھانے اور ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت و  رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمرہ کراچی میں موجود سید عبدللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔اس موقع پر نگرانِ پاکستان و دیگر ذمہ داران نے فاتحہ پڑھی اور اس کا ایصالِ ثواب پیش کرتے ہوئے عبدُللہ شاہ غازی کے توسل سے دعائے خیر کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


28 نومبر 2022ء  پیر شریف دعوت اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے تحت جامع مسجد فاروقیہ حنفیہ گاؤں ابوالخیر کوٹ تحصیل عبدالملک فیروز والہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتی ہوئے ان کے نام لکھے۔ علاوہ ازیں مناجات اور سحری کا سلسلہ ہوااور اذان ِفجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جاکر اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کے لئے صدائے مدینہ لگائی ۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار برٹن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے نگران مولانا طیب عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی، ڈویژن خود کفالت ذمہ دار مولانا اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے ناظم ،مولانا صدام حسین عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق نئے نئے کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

مدنی مشورے میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گرلز کے درس نظامی کے لئے 83 ادارے قائم ہیں جس میں 750 اسٹاف اپنی علمی و انتظامی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ 8 ہزار 500 طالبات کو قراٰن و سنت کی مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ صرف واربرٹن کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 200 طالبات اور مدرسۃ المدینہ گرلز میں185 طالبات زیر ِتعلیم ہیں۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری نے لاہور ڈویژن میں مزید ادارے بنانے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے، جامعۃ المدینہ گرلز وارٹن میں مزید کلاسز کا آغاز کرنے اور انتظامی امور مزید مضبوط کرنے پر مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر جناح سائنس اکیڈمی ڈسکہ میں میلاد اجتماع منعقد ہوا جس میں اکیڈمی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگرانِ تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن سیل دعوتِ اسلامی کے تحت جاری 3 دن کے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں شعبہ کفن دفن کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 نومبر 2022ء بروز اتوار میٹروپولیٹن ملتان میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر شعبے کے اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

صوبۂ پنجاب پاکستان ذمہ دار محمد رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مزید تحفظِ اورقِ مقدسہ کے بوکسز بڑھانے اور جدید ڈرم سوسائٹیز و مدنی مراکز میں لگوانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ٹیلی تھون کے لئے کوشش کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرک شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم، اُن کے اصحاب رضی اللہ عنہم اور بزرگانِ دین رحمہم اللہ علیہم کی سنت میں سے ہے۔

اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں انگلینڈ (England) کے شہر برمنگھم اور والسال (Walsall and Birmingham) سے 3 دن (25، 26 اور 27 نومبر 2022ء) کا مدنی قافلہ نیوپورٹ ویلز (Newport Wales) پہنچا۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے، درس و بیان اور نیکی کی دعوت شامل تھی۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکائے مدنی قافلہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو نماز، وضو اور غسل سمیت دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں بتایا۔

اس مدنی قافلے میں نگرانِ ویلز سیّد فضیل رضا عطاری، نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یو کے ریجن سیّد عمار شاہ عطاری اور نگرانِ ایسٹ برمنگھم یوکے عتیق عطاری کے علاوہ دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر 2022ء بروز پیر  لاہور کے علاقے والٹن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بچوں کی تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیما ت کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے نیز دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے لئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیاجس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

23نومبر 2022ء  کو K الیکٹرک کی ٹیم نے جامعۃ ُ المدینہ فیضانِ بغداد میں سیفٹی ایورنس کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کروایا گیاجس میں کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال ، ٹیکنیکل منیجر الطاف شیخ ، ڈپٹی جنرل منیجر حسن ، ٹیکنیکل انجینئر نوید محفوظ موجود تھے۔

کے الیکٹرک کے جنرل منیجر آصف اقبال طلبہ کو بجلی کے آلات استعمال کرنے کے حوالے سےٹریننگ دی۔ سیشن کے بعد ذمہ داران نے انہیں جامعۃ ُالمدینہ کلاس روم کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔

٭اس کے علاوہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ہیلتھ کے حوالے سے میٹنگ اٹینڈ کی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواز کلہوڑ صاحب سے زوجہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ پھر نگرانِ شوریٰ کے ایشیاء گراؤنڈ اجتماع کے حوالے سے مدنی دورہ کیا اور چوک درس دیا۔( رپورٹ : غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ان نے پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ میں قائم ہاسٹل میں ایم پی اے تاج محمد ترند خان سمیت دیگر ہاسٹل اسٹاف نمروز خان اورشہزاد احمد خان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار رجب علی عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں ہونےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو پسند کرتے ہوئے وزٹ کرنے کے لئےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : احمد رضا عطاری مدنی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 نومبر 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشیاء گراؤنڈ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں عاشقان رسول، مقامی علمائے کرام، مساجد کے ائمہ کرام اور تاجر حضرات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”موت کو یاد رکھنے“ کے موضوع پر رقت انگیز سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو موت کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے، رب کو راضی کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر اپنے اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی محمداسلم عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی محمد علی عطاری سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی موجود تھے۔