عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک تنزانیہ کے شہر دارالسلامیں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تنزانیہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے حلقے کا آغاز کیااور نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دینی کام بڑھانے کا طریقۂ کار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے حلقہ سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔