
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ٹاؤن مینجمنٹ
سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے
مشاورت کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔بعدازاں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’ نماز کا طریقہ ‘‘ تحفے
میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں) کی جانب سے 31دسمبر 2021 ءکو ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سڈنی، یوکے
، تنزانیہ،کینیا،بنگلہ دیش،موزمبیق اور موریشس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شعبہ کفن دفن کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ سال 2021ء کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اضافے
پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی اور
کمزوری پر ان کو آئندہ بچنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ اس کے علاوہ مدنی مشورے میں
میلبرن میں شعبہ کفن دفن پر اسلامی بہن کا تقرر کیا جبکہ نیوبی، ممباسہ،ڈھاکہ(ریجن) اور راج شاہی( ریجن) میں ایک ماہ کے ہدف پر تقرر ی مکمل کرنے کا ہدف
دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع لودھراں کے کونسل ہال میں
عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ عشر کے تحت عشرآگاہی
مہم کے سلسلے میں ضلع لودھراں کے کونسل
ہال میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں (جن میں سی ای اوایگریکلچر ملک ظفر،پیرآف مہرآبادشریف جگرگوشہ امام الواصلین
سابق ایم پی اے، رنراپ ایم این اےپیرسیدرفیع الدین شاہ، تحصیل صدرپی ٹی آئی وچیئرمین
مارکیٹ کمیٹی کہروڑ پکاراؤمحمدعمران، پی ٹی آئی رہنماراؤانتظار، وائس چیئرمین
راؤمحمدافضل، ایم ڈی کسان کارپوریشن شمس خان بلوچ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت وپیسٹی
سائیڈڈیلرحاجی رانامحمدالطاف خان، مرزامحمداشرف، میاں محمداخترجھنڈیراور ملک محمد اسحاق
چھینہ شامل تھے) نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی
دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

Under the
supervision of Majlis Islah-e-A’maal (slamic
sisters),
Islah-e-A’maal ijtima’at were conducted in 5 divisions (Auburn, Blacktown, Lakemba,
Liverpool and Rockdale)
of Sydney, Australia in the month of December 2021. Approximately, 37 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual ijtima’at.
Female preachers of Dawateislami delivered a Bayan on the importance and usefulness of Madani Muzakra. The attendees (slamic sisters) had the privilege to listen colorful madani pearls from 75 Madani pearls of Ameer e Ahl-e-Sunnat. In addition, the Islamic sisters were encouraged to perform the Chasht and Ishraq Salah while describing the virtues of Ishraq and chast Salah in order to perform one Naik Amal.

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ءکے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی 5 مختلف ڈویژنز (اوبرن، بلیک ٹاؤن، ليكمبا،
ليورپول اور روکڈیل) میں اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے مدنی مذاكره كى اہمیت اور افادیت
کے موضوع پر بیانات کئے نیز اصلاح اعمال اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے 75 تربیتی
مدنی پھولوں میں سے چند مدنی پھول
بیان کئے۔ مزید نیک اعمال کی ترغیب میں نماز چاشت اور اشراق کے
فضائل بتاتے ہوئے نماز اشراق و چاشت پڑھنے
کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2021 ءبروزمنگل شارٹ کورسز کی ذمہ داران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے کورس کروانے کی
ترغیب دلائی اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کورسز کروانے کا ذہن دیا جائے ۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش
40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کے دلوں میں مزید عشق مصطفی ﷺ کو اجاگر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب بھی دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 31 دسمبر 2021ء کو شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم ساؤتھ افریقہ، یوکے ، اسکاٹ لینڈاورتنزانیہ
کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں سابقہ 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگیوں پر غور کیا گیا۔ اضافے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسکولز، کالجز اور دیگر اداروں سے منسلک خواتین سے ملکر ان کو نیکی کی دعوت دیکر دینی کاموں میں شامل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا
پوٹیوریا ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
تیلی پاڑہ گلبہار نمبر 1 کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع، رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز
اتوار تیلی پاڑہ گلبہار نمبر 1 کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی
عاشقانِ رسول نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے’’عجیب و غریب خط‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے سمیت دیگر دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم
کرنے کے لیے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ پچھلے ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے
رسالہ" فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ"پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی۔ اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 3ہزار
282 اسلامی بہنوں نے رسالہ" فیضان
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ" پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 21 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ میں ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
سے دینی کاموں کا فالو اپ کرتے ہوئے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانے کا ذہن دیا ۔