عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی قافلہ اور نیک اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ کرنے، مختلف شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شخصیات اور عوام کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے شعبہ مدرسۃ ُ المدینہ کے 12 دینی کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو مدارس ُالمدینہ میں 12 دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 2 دسمبر2022ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعت ِرسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا فرمایا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


2 دسمبر 2022ء  کو فیصل آباد میں سید انعام عطاری کی والدہ کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے قبر پر فاتحہ پڑ ھ کر ایصالِ ثواب کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت فرمائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین و برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شفٹوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور طلبہ سے رابطہ کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی نیز شعبے کی ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار مولانا محمد عامر سلیم عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ سیّد غلام الیاس شاہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کوالٹی انہانسمنٹ ( Quality enhancementپر کلام کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے تعلیمی و تنظیمی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا کے زیرِ اہتمام فاضل پور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت تحصیل نگران، ڈویژن اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صحافیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر صدر پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

بعد میں نگرانِ مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مقامی جامعۃ ُالمدینہ بوائز کا دورہ کیا۔جہاں تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ، ڈویژن ذمہ دار مزاراتِ اولیا حضور بخش عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار مدنی چینل عام کریں ساجد رسول عطاری سے علاقے میں دینی کام بڑھانے کے سلسلے میں مشاورت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


3 دسمبر 2022ء بمطابق 09 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

سوال:رحم دلی کس چیزکا نام ہے اوریہ کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟

جواب:اللہ پاک کے آخری نبی، محمدعربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے:تم اس وقت تک ہرگز مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں رحم نہ کرنے لگو،صحابہ ٔکرام علیہم الرضوان نے عرض کی کہ ہم میں سے ہرایک رحم دل ہے ،اس پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:اپنے دوست پر رحم کرنا مرادنہیں بلکہ عام رحم دلی مرادہے۔(مجمع الزوائد،8/340،حدیث13671)رحم دلی سے مرادیہ ہے کہ تمام مخلوق انسان ،جانور،مکھی چیونٹی وغیرہ سب کے لیے رحم دل ہوجائیں،رحم دلی ایک اچھی صفت ہے ،یہ ہرایک میں اعلیٰ درجے کی ہونی چاہئے۔

سوال:ہم کسی پرکتنا رحم کریں؟

جواب:امام شعرانی رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں کہ بندہ مخلوق میں جتنا رحم دل اپنے حق میں ہوتا ہے ہم اُس کے حق میں اُس سے بڑھ کر رحم دل ہوجائیں ،اگریہ صفت ہمارے اندرآجائے توہمارے معاشرے میں ظلم، لڑائی جھگڑے، دھوکہ دہی جیسی برائیاں ختم ہوجائیں۔

سوال:حُبِّ جاہ جیسی برائی دل سے نکل جائے، اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

جواب:عزت وشہرت کی خواہش چاہنا حبِّ جاہ ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے اوراس کوختم کرنے کے طریقے پڑھیں گے تو یہ بُری صفت دورہوجائے گی۔(حُبِّ جاہ سے متعلق مزیدمفید معلومات جاننےکے لیے "باطنی بیماریوں کی معلومات"ص 62تا70کامطالعہ کیجئے)

سوال:توحیدسے کیا مرادہے؟

جواب:اللہ پاک کا ایک ہونا،اللہ پاک واحد یعنی ایک ہے۔

سوال:بچوں کو نمازی کیسے بنائیں؟

جواب:ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم خودبھی نمازپڑھیں، جب بچہ آپ کو نمازیں پڑھتے دیکھے گا تو وہ بھی نمازپڑھنے والابن جائے گا،ترغیب کے لئے سراپاترغیب بنناپڑتاہے، مزید نمازپڑھنے پر بچے کو تحفہ دیا جائے، ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ نمازپڑھوگے تو مَیں اخروٹ دوں گا۔

سوال:گھرمیں لڑائی نہ ہو،اس کے لئے کیا کریں؟

جواب:شریعت کی پابندی کریں گے تو گھرمیں لڑائی نہیں ہوگی۔

سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

جواب:گرم کپڑے پہنیں، ٹھنڈاپانی موافق نہ ہوتو گرم پانی استعمال کریں، جن غذاؤں کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے وہ نہ کھائیں اورجن کی تاثیرگرم یعنی سردی کے موافق ہو، وہ استعمال کریں، خوب سبزیاں کھائیں، بڑھاپے میں بھی گھوڑے کی طرح بھاگیں گے۔

سوال:جس طرح بُری نظرلگتی ہے، کیا اسی طرح اچھی نظربھی لگتی ہے؟

جواب:جی ہاں! پہلے تو یہ لوگوں میں سُنا تھا کہ بچے کے بارے میں کہتے تھے کہ اس پر امام صاحب یا فلاں پیر صاحب کی نظرڈلوالاؤ، کروڑوں مسلمانوں کے عظیم پیشوا،سلسلۂ سہروردیہ کے بانی حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ مسجدخَیف کی صفوں میں دورہ کررہے تھے، کسی نے پوچھا کہ اس میں کیاحکمت ہے؟ جواب دیا کہ میں چاہتاہوں کہ کسی اللہ والے کی مجھ پر نظرپڑجائے ۔نظربڑی چیزہے، بُری نظرخانہ خراب کردیتی ہے اوراچھی نظرگھرآبادکرتی ہے۔

سوال:مدنی قافلے میں سفرکی کیا برکات ہیں؟

جواب:کئی برکات ہیں، مثلاً مدنی قافلے جہاں جاتے ہیں وہاں علمِ دین پھیلتاہے، خود اپنے علمِ دین میں اضافہ ہوتاہے، مطالعہ کا شوق پیداہوتاہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”علمِ دین کے فضائل“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی؟

جواب: یارَبَّ المصطفٰے!   جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”علمِ دین کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خاتم النَّبیّن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

پچھلے دنوں پنجاب کالج،  ڈسٹرکٹ خانیوال تحصیل کبیر والا میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران نے حاضرین سے ” سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم “ کے بارے میں بتایا اور اپنی زندگی آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طریقہ پر گزارنے کا ذہن دیا نیز اسٹوڈنٹس کو فیضانِ نماز کورس کے حوالے سے motivate کیا جس پر پنجاب کالج کبیر والا کے تمام اسٹوڈنٹس کو کلاس وائز نماز کورس کروایا جائے گا۔(رپورٹ : شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ خانیوال ڈویژن ملتان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز قائد عوام یونیورسٹی ، نواب شاہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چیئر مین ، پروفیسرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ٹیچرزو اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی ثوبان عطاری نے شرکا کے درمیان گفتگو کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ نواب شاہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، ایبٹ آبادمیں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت Silk Way Hostel Mandian میں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہاسٹل کے اسٹوڈنٹس و دیگر افرادنے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ،ایبٹ آباد میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت The Mission Public School and Collegeمیں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)