پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامک ویژن پبلک اسکول اینڈ کالج میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت یاسین اکیڈمی میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد حوربانو میں کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ویسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اپنے اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائی گئیں۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


03 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ رضوی بلڈنگ پی آئی بی کالونی کراچی میں شعبہ ایچ آر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار حنیف عطاری نے رکنِ مجلس ایچ آر اور صوبائی ذمہ دار کراچی سٹی کیساتھ مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں پرفارمنس اور مینجمنٹ کے حوالے سے اہم مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ : محمد رضوان شاہ عطاری المدنی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ٹاؤن ذمہ دار معراج عطاری نے ”ایصالِ ثواب کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


03 دسمبر  2022ء بروز ہفتہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیضانِ اسلام مسجد میں 3 دن کے مدنی قافلے کی آمد ہوئی جہاں قافلے کے دوسرے دن مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکت کی اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے دینی کام کو احسن انداز میں کرنے کا طریقہ بتایا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


ملک و بیرونِ ملک میں آن لائن قراٰن و حدیث اور دیگر کورسز کروانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 2 دسمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اہم ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور موجودہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں  سے نوازا اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

03 دسمبر 2022ء کو سرگودھا شہر میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ویکینڈ نماز کورس ہوا جس میں اسکول کے طلبہ اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز کے فرائض و واجبات یادکروائےاور انہیں دینِ اسلام کی بنیادی باتیں بتاتے ہوئے پانچوں وقت کی نماز پابندی کیساتھ ادا کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ : محمد ہارون عطاری ، شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


مسجدیں آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت2 دسمبر 2022ء بروز جمعہ جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے امام صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے میں شریک ائمہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے امامِ مسجد کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطاکردہ مدنی پھولوں کے مطابق اُن کی تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ائمہ کرام کو اپنی اپنی مساجد میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 دسمبر 2022ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیفنس میں مدنی قافلے کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈیفنس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے ذمہ داران اور امیرِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن فیصل نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دسمبر میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے امیرِ مدنی قافلہ اور شرکا کو تیار کرنے پر کلام کیا گیا۔

آخر میں شرکائے مدنی مشورہ کو ایک ماہ کے مدنی قافلے کے اہداف دیئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)