آج رات(31 جنوری 2021 کو)  12 بجے سے نئے سال 2022ء کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اس نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں دنیابھر میں جہاں ہزاروں لاکھوں افراد گناہوں بھری تقریبات منعقد کرتے ہیں اور گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں وہیں دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو گناہوں بھرے ماحول سے بچانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتی ہے جہاں عاشقانِ رسول درود پاک پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔

آج رات بھی نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جس کی میزبانی (Hosting) نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بیرونِ ملک سے براہِ راست ٹرانسمیشن میں شرکت فرمائیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔

عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ آنا ممکن ہو وہ یہاں آکر یا مدنی چینل کے ذریعے اس محفل میں شرکت فرمائیں اور امیر اہل سنت کے ہمراہ نئے سال کا آغاز نیکیوں بھرے انداز سے کریں ۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے ملک ہند، دہلی ریجن،جموں زون کی تمام کابینہ میں 35 مقامات پر 26 دسمبر 2021 ءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2021ء  کو دہلی ریجن، جموں زون کے شہر راجوری میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و اصلاحی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ء کو ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر بھوجپور اور جسپور میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے،آسانی سے نیکیاں کرنے نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ رسالہ نیک اعمال سے اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ مزید ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے تحت 28 دسمبر2021 ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر اور جموں زون کے شہر راجوری، گھراٹی، پامپور، پلوامہ، سوپیان میں اصلاح اعمال اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دوسری جانب شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے تحت 26 دسمبر 2021 ءکو دہلی ریجن آگرا اور ویلکم زون کے شہر مصطفٰی باد، فتحپور کے علاقہ ( Motikonch)میں اصلاح اعمال اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو دہلی ریجن ساؤتھ کشمیر زون میں مختلف مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر کوبوکو کی ویسٹ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ارویٰ ڈویژن کے ذیلی ذمہ داران سمیت ڈویژن مشاورت نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ شاہد منظور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کے حوالے شرکا کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی۔

اس مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری


جامعۃ المدینہ بوائز فیضان مصطفٰے  بارسلوناکے طلبۂ کرام نے 25 اور 26 دسمبر 2021ء کو چھٹیوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین میں 12 مقامات پر چوک درس دیا۔

طلبہ کرام نے مقامی اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”فیضان سنت“ نے مدنی پھول بیان کئے اور نیکی کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں بہاولپور میں ایم پی اےحاصل پور چوہدری محمد افضل گِل کے والد طبیعت خراب ہونے کے سبب ایک نجی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ( icu) میں ایڈمٹ تھے۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصیات اور رابطہ برائے تاجران کےڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے محمد افضل گِل سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اُن کے والد کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی جس پر محمد افضل گِل نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء کو آن لائن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مڈلینڈ اور ویلز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بریشیا اور بولوگنا Brescia & Bologna اٹلی میں آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں اہداف دیئے۔


29 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 28 دسمبر 2021ء بروز منگل اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عطاالرحمٰن، مختیار کار عیسیٰ پلیجو، آفس اسسٹنٹ حامد خان اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ لانڈھی کا بھی وزٹ کیا، اس دوران شہزاد اور آصف سے ملاقات کی نیز جامعۃ المدینہ جمالِ مصطفیٰ کی تعمیراتی معاملات کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)