پچھلے دنوں کیپٹن  رضا نے دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی بہاؤالدین میں حاضری دی جس پر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیپٹن کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خانیوال روڈ  ملتان میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”محبت رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات (جن میں ڈپٹی کمشنر محمد شاہد، DPO دفتر میں DSP ہیڈکواٹر خالد رنجھا ، انسپکٹر شہزاد، ریسکیو 1122 کے دفتر میں ڈسٹرک آپریشن آفیسر سہیل اور ڈسٹرک ایڈمن آفیسر ذیشان شامل تھے) سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سادات کالونی ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔

آخر میں محمد ثوبان عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ کے تمام معلمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں مساجد کے درس ومدارس المدینہ کو مضبوط کرنے اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رادھا کیشن کے تحصیل نگران منہال عطاری سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

واضح رہے یکم فروری 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کیشن میں ’’رہائشی معلم مدنی قائدہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔(رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب، لاہور کےعلاقے راج گڑھ کی جامع مسجد اقبال میں دعوت اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے تحت دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مصیبتوں پر صبر کرنے اور صبر کرکے اجر عظیم کمانے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


پچھلے دنوں لاہور میں ہونے والے دعائے صحت اجتماع کی تیاریوں کے دوران شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا ایکسڈنٹ ہوگیا تھا۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائی سے عیادت کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ میمن گوٹھ کراچی میں فیضانِ نماز کورس کے شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دار محمد صابر عطاری اور رکنِ زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنےاور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر Corporate Sector سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگوکی۔

بیان کے بعد نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ڈویژن میں تاجر اسلامی بہن کے گھر ماہانہ درس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ کی زون ،کابینہ اور ذیلی ذمہ دار سمیت 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ہر صحابی نبی جنتی جنتی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


پچھلے دنوں کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا کے سفر پر روانہ ہواجس میں شعبہ مزارات اولیاء کےکراچی مشاورت ذمہ دار، ڈویژن ڈسٹرکٹ اور ٹاون ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ مدنی قافلہ سیہون شریف گیا ، دورانِ مدنی قافلہ عاشقانِ رسول نے حضرت سیّدنا عثمان مروندی معروف لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں نماز کا مکمل عملی طریقہ اور چوک درس کا طریقہ سکھایا گیا۔

بعدازاں اس حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نیز مقامی اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو بہت سراہا۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)