دعوت اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 21 دسمبر 2021 ءبروزمنگل شارٹ کورسز کی ذمہ داران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے کورس کروانے کی
ترغیب دلائی اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کورسز کروانے کا ذہن دیا جائے ۔
دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں اجتماع ذکر ونعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش
40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کے دلوں میں مزید عشق مصطفی ﷺ کو اجاگر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب بھی دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 31 دسمبر 2021ء کو شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم ساؤتھ افریقہ، یوکے ، اسکاٹ لینڈاورتنزانیہ
کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں سابقہ 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگیوں پر غور کیا گیا۔ اضافے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسکولز، کالجز اور دیگر اداروں سے منسلک خواتین سے ملکر ان کو نیکی کی دعوت دیکر دینی کاموں میں شامل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 23 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا
پوٹیوریا ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
تیلی پاڑہ گلبہار نمبر 1 کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع، رکنِ شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے بیان کیا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز
اتوار تیلی پاڑہ گلبہار نمبر 1 کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی
عاشقانِ رسول نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے’’عجیب و غریب خط‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے سمیت دیگر دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم
کرنے کے لیے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ پچھلے ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے
رسالہ" فیضان حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ"پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی۔ اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم وبیش 3ہزار
282 اسلامی بہنوں نے رسالہ" فیضان
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ" پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 21 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ میں ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
سے دینی کاموں کا فالو اپ کرتے ہوئے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ساوتھ افریقہ کے علاقے پیٹرمیزبرگ
میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو
عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی اور
اخلاقی تربیت کرنے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین وقتاً
فوقتا ًذمہ داران کا مدنی مشورہ فرماتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں اسلام آباد مشاورت کے مختلف شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر اہم
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلام آباد مشاورت کے ذمہ داران کی تقرری کرتے
ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے
علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو مدنی چینل کو عام کرنے کا ذہن دیتے
ہوئےمدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت 15 دسمبر 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم
میں بذریعہ انٹرنیٹ علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 22 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا، اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جمعہ کی فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
اپنی اصلاح کرنے کے متعلق نکات سمجھاتے ہوئے نیک
اعمال کا رسالہ پر کرنے کا ذہن دیا ۔
Dawateislami