دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون میں ماہانہ سیکھنے سکھانے کا دینی حلقہ ہواجس میں  رکن زون شارٹ کورسز ذمہ دار اور جڑانوالہ اطراف کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس دینی حلقے میں شیڈول کےمطابق رکن زون شارٹ کورسز ذمہ دار نے 12 دن پر مشتمل رہائشی کورس کے حوالے سے تربیت کی ۔ اسلامی بہنوں نے رہائشی کورس کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور رہائشی کورس کیلئےاپنے نام لکھوائے۔