گزشتہ روز افریقی ملک تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف زبانوں میں ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانےکا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نگرانی کرنے اور افراد تیار کرنے کا طریقہ بتایا نیز دینی کام مستقل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں کون سے امور مددگار ثابت رہتے ہیں اس کے متعلق مدنی پھول دیئے۔