9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				دارالسلام تنزانیہ میں
واقع علاقہ کریا کو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Tue, 6 Dec , 2022
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							عالمی سطح پر لوگوں کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دارالسلام تنزانیہ میں واقع علاقہ کریا کو میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا
آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے کیا گیاجبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی کا
تعارف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضری کو دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان شرکائے اجتماع
کو فیضانِ شریعت کورس اور مدنی قاعدہ کورس
میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار۔
                                 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	