
دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے تحت 11مارچ2020ء بروز بدھ فیضان عطار مسجد پی آئی بی کالونی کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں گلشن اقبال کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر
مجلس کے ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسلامی بھائیوں کو مدنی کام بڑھانے، رمضان عطیات جمع کرنے کے لئے کوششیں
کرنے اور مدنی مرکز کے بستے پر بھرپور وقت دینے کا ذہن دیا۔
فیضانِ جیلان مسجد کلفٹن اور ڈیفنس کابینہ کے تمام بستہ ذمہ داروں کا مشورہ


مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 5 مارچ 2020بروز جمعرات نورانی مسجد نشتر اسکوائر
ملیر میں ملیر کابینہ کے بستہ ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلسِ نے تربیت کرتے ہوئے رمضان میں مدنی عطیات
جمع کرنے اور بستے کی پابندی کرنے کا ذہن
دیا۔(رپوٹر: رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ محمد
جنید عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے تحت 2مارچ2020ء بروز
پیر شریف جامع مسجد آرام باغ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کھارادر
اور صدر کے تمام بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس حاجی آصف عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی
بستے بڑھانے، خوب خوب مدنی کام کرنے اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔ (رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی،
رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )
جامع مسجد فیضِ مدینہ میں نیو کراچی اور سرجانی کابینہ کے بستہ ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے تحت 27فروری2020ء بروز جمعرات جامع مسجد فیضِ مدینہ نارتھ کراچی میں نیو کراچی
اور سرجانی کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجں و
زون ذمہ دار اسلامی بھائی نےمدنی مشورے کے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے رمضان عطیات کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تعویذات کے ذریعے مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے، انہیں نمازوں کی
پابندی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے
تحت اٹلی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد

گزشتہ دنوں دعوت ِ
اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت اٹلی کےشہربوستو عزیزومیں دعائے
صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا ، جس میں
مبلغ ِ دعوت ِ اسلامی نے’’بیماریوں پر صبر کرنے ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر اجتماعی
دعاکا اہتمام کیا گیا ، نمازِحاجات ادا کی گئی اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا گیا ،اجتماع کے اختتام پرفی سبیلاللہتعویذات
بھی دئیے گئے ۔یاد رہے! مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے تحت بیرونِ ملک میں 301
مقامات پر بستے لگتے ہیں جہاں پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی
دُکھیاری اُمت کو فی سبیلاللہ تعویذات
دئیے جاتے ہیں ۔)رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ(
اورنگی کابینہ کے مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس
مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 19فروری2020ء بروز بدھ اورنگی کابینہ کے تمام
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بستہ ذمہ داران سمیت زون ذمہ دار اور مفتش اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
متعلقہ مجلس کے ریجن ذمہ دار محمد طارق عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو پابندی
سے بستے لگانے، دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، مدنی عطیات بکس رکھنے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:آصف
عطاری ، رکن زون گڈاپ مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ )

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت گزشتہ دنوں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں تین دن کا تعویذات تربیتی اجتماع ہوا
جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس اجتماع میں نگرانِ مجلس حاجی آصف عطاری نے عاشقانِ رسول کی تعویذات کے حوالے سے تربیت فرماتے
ہوئے تعویذات کے ذریعے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کے ساتھ غمخواری کرنے اور دعوتِ اسلامی
کے دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔
یاد رہے! مجلس کے زیرِ انتظام رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کے ساتھ غمخواری کے عظیم جذبے کے تحت فی
سبیلاللہ یعنی
بغیر کسی رقم کےتعویذات دیئے جاتے ہیں۔ (رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی، رکن
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے
تحت17فروری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گلشن اقبال کابینہ کے بستہ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ریجن و زون ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو مدنی عطیات جمع کرنے اور
12مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و اورادِ
عطاریہ)
علی
پور چٹھہ کابینہ کے شہر کلاسکے کی جامع مسجد فاروقیہ میں دعائے صحت اجتماع کا
اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے تحت16فروری 2020 ءبروز اتوار گوجرانوالہ زون علی پور چٹھہ کابینہ کے شہر کلاسکے
کی جامع مسجد فاروقیہ میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مجلس کے ریجن ذمہ دار نے صبر و شکر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرماتے ہوئے راہِ خدا میں عاشقانِ رسول کے
ساتھ ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر صلاۃ الحاجات ادا کی گئی اور
نگران کابینہ نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ اسلامی
بھائیوں کوتعویذات عطاریہ اور اوراد عطاریہ فی سبیل اللہ دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ استخارے کاسلسلہ
بھی ہوا۔
یاد رہے!علی پور چٹھہ فیضان مدینہ نزد ٹیلیفون ایکس
چینج میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کا بستہ لگایا جاتا ہے۔
(رپورٹ:مشرف علی عطاری،رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ
گوجرانوالہ زون)

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 8 فروری2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ زون کے شہر نارووال میں واقع اقبال انسٹیوٹ آف لائف سائینسز میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ نارووال نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اجتماع کے اختتام پرفی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دیے گئے اور ہاتھوں ہاتھ استخارے کیے گئے ہیں۔(رپورٹ:مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)
گوجرانوالہ فیضان مدینہ میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے عظیم الشان دعائے صحت اجتماع
