

دعوت اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ کے تحت 27 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کے علاقے صدر میں قائم اقصیٰ مسجد میں صدر اور رنچھور لائن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ارکین
کابینہ نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے
میں حاجی آصف عطاری نگران مجلس شعبہ اوراد عطاریہ نے شرکا کو عطیات باکس لگانے ،مزید عطیات جمع کرنے
اور مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ٹیلی تھون کے عطیات جمع کرنے والوں کو تحائف دیئے۔( اوراد عطاریہ محمد جنید عطاری مدنی)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گوادرزون تعویذات عطاریہ کے رکن زون و بستہ ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں گوادرزون تعویذات عطاریہ کے رکن زون و
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
گوادرزون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نگران مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ نے مشورے
میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ لینے ، بستوں پرحاضری کی پابندی
کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع
کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے جیسے کئی امور کے متعلق شرکا کی تربیت
کی ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)
مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے
زیرِ اہتمام فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں
رہرائی اجتماع

15 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ
کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں دہرائی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی
محمد آصف عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اور
اصلاحِ اعمال سے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دہرائی اجتماع میں بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری)

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار میں بستہ
ذمہ داران کا دہرائی اجتماع ہوا جس میں ڈیرہ اللہ یار زون کے
بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی حاجی آصف عطاری نگران مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
نے مشورے میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ لینے ، بستوں پرحاضری کی
پابندی کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو
صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے، مدنی کاموں میں عملی طور پر شریک رہنے جیسے کئی امور
کے متعلق شرکا کی تربیت کی ۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ)

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں سکھرزون کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی
اجتماع میں ہوا جس میں سکھرزون کے بستہ
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
دہرائی اجتماع میں
نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے ا سلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے امیر اہلسنت کے تعویذات اور مدنی
بھاروں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
غوثیہ عطاریہ مسجد
لاڑکانہ میں لاڑکانہ زون کے بستہ ذمہ
داران کا دہرائی اجتماع

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کے تحت پچھلے دنوں غوثیہ عطاریہ مسجد لاڑکانہ میں لاڑکانہ زون کے بستہ ذمہ داران کا دہرائی
اجتماع میں ہوا جس میں لاڑکانہ زون کے بستہ
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
دہرائی اجتماع میں
نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے ا سلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے امیر اہلسنت کے تعویذات اور مدنی
بھاروں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

2اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس اوراد
عطاریہ کے تحت اطراف کابینہ میاں جو گوٹھ گاؤں نم شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کی شخصیات اور کسان نے شرکت کی۔ رکن ریجن حاجی زاہد
عطاری نے ”شکر کرنے والوں کے واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
ناشکری کے فوائد اور نقصانات بیان کئے۔
کراچی کے
علاقے بھینس کالونی میں قائم عثمانی غنی مسجد میں مدنی مشورے کا سلسلہ

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و
اورادِ عطاریہ کے تحت 23ستمبر2020ء بروز
بدھ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں قائم عثمانی غنی مسجد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں بن قاسم کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد طارق عطاری رکن مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
نے مشورے میں بستوں کی مشاورت مکمل کرنے ، بستوں کا جائزہ
لینے ، بستوں پرحاضری کی پابندی کرنے، بستوں سے منسلک اسلامی بھائیوں کی ڈیٹا
انٹری کرنے،مدنی بہاریں جمع کرنے،گھریلو صدقہ بکس اور مدنی عطیات بڑھانے جیسے کئی
امور کے متعلق شرکا کی تربیت کی ۔(رپورٹ:محسن
عطاری زون ذمہ دار )
بذریعہ انٹر نیٹ
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے ریجن سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

26ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے ریجن سطح کے
ذمہ داران کا نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے مدنی مشورہ کیا ۔
مشورے میں نگران مجلس نے ریجن ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے طے شدہ مدنی پھولوں پر عمل
کرنے اور اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ نیز مدنی قافلوں کی ترغیب
دلائی اور ہر ریجن میں سے ایک زون ذمہ دار کو ایک
ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین
نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)
عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں استخارہ آفس کے مدنی
عملے کا مدنی مشورہ اور تربیت
کا سلسلہ

24ستمبر2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم استخارہ آفس میں مجلس مکتوبات و اورادِ
عطاریہ کے تحت استخارہ آفس کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ و تربیت کا سلسلہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی
آصف عطاری نگرانِ مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے استخارہ کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے اور استخارہ نمبر کے حوالے سے کلام
کیا۔
یاد رہے: 02134858711اس نمبر پر ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے یہ سروس آن رہتی ہے اتوار کو یہ
سروس بند ہوتی ہے ۔استخارہ کروانے والے اسلامی بھائی مذکورہ نمبر پر ہاتھوں ہاتھ
استخارہ کرواسکتے ہیں ۔
نوٹ:اس نمبر پر صرف اسلامی بھائی رابطہ فرمائے اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں
۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و
اوراد عطاریہ)
سلسلہ روحانی
علاج کے مبلغین اور مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے آفیشل فیز بک پیج کے مبلغین کا مدنی مشورہ

23 ستمبر2020ء بروز بدھ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سلسلہ روحانی علاج کے مبلغین اور مجلس
مکتوبات و اوراد عطاریہ کے آفیشل فیز بک پیج کے مبلغین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بذریعہ زوم ہند اور بنگلہ
کے مبلغین نے شرکت کی ۔
نگران مجلس حاجی آصف عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کے آفیشل فیز بک پیج کےو یورز کی
تعداد ایک لاکھ سے تجاوز ہونے کے متعلق آگاہی
فراہم کی۔( رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن
مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ)