.jpeg)
مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں روحانی علاج بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں نگرانِ پاک مجلس مولانا انور رضا عطاری نے بستہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبے روحانی
علاج کے زیر اہتمام 13,14,15 فروری 2021 ء کو اسلام آباد ریجن کے شہر جہلم میں
قائم مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ میں روحانی علاج کا کورس کروایا
گیا جس میں 47 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس کے شرکا اپنے علاقوں میں
جاکر روحانی علاج کے بستے لگائیں گے اور پریشان حالوں کی غمخواری کریں گے۔ ہر طرح کے امراض و پریشان حالوں کا روحانی علاج
کریں گے ۔
یاد
رہے کہ فیضان مدینہ جہلم میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے
اور روحانی علاج بھی کیے جاتے ہیں۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج
چکوال زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس روحانی علاج مولانا محمد انور عطاری
نےشرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کا ذہن دیااور شعبے کے دینی
کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
رپوٹ:مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دار اسلام آباد ریجن )
خانپور ضلع
شکارپور میں مدنی قافلہ کے شرکا کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ

دعوت اسلامی کی مجلس روحانی علاج کے زیر اہتمام 07فروری
2021ء بروز اتوار خانپور ضلع شکارپور میں مدنی قافلہ
کے شرکا کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی رکن ریجن روحانی علاج محمد نوید
عطاری نےحاضرین کو اپنے علاقے میں بھر پور نیکی کی دعوت عام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:عبدالرزاق عطاری رکن زون)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ روحانی علاج کے تحت 13
جنوری2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جیکب آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن محمد اظہر عطاری نے شرکا کو مدنی
پھول بیان کئے اور بستے پر آنے والے مریضوں کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔نگران ڈویژن نے بستہ ذمہ داران کو 12 دینی
کاموں میں فعال ہونے اور ہر ماہ 3دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد اظہر عطاری، نگران ڈویژن جیکب
آباد)

3
جنوری2021ء بروز اتوار سیالکوٹ مرے کالج
روڈ میں واقع جامع مسجد ابو حنیفہ میں سیالکوٹ کابینہ کے شعبہ اوراد عطاریہ کے
بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ اسلام آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار مشرف علی نے کیا ۔
مدنی مشورے
میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو صبر کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے بستوں پر پابندی سے وقت دینے ،مستقل
مزاجی کے ساتھ بستے لگانے،مریضوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کروانے،مدنی قافلوں کا مسافر بنانے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلانے اور مدنی بہاریں جمع کروانے اور مدنی مرکز کو اپنی کارکردگی سے بر وقت اپڈیٹ
کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔
واضح رہے! کہ جامع مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ
سیالکوٹ میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے اور فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ بھی دئیے جاتے ہیں۔

دعوت
اسلامی کی مجلس شعبہ اوراد عطاریہ کے
تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ جہلم میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں جہلم کابینہ کے شعبہ اوراد عطاریہ کے بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
اسلام آباد ریجن
کے ذمہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا کو مدنی
مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی بستوں پر آنے والے مریضوں
کو شرکت کروانے کا ذہن دیتے ہوئے دکھیاری
امت کے لئے چکوال کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔
مشرف علی عطاری
نے شرکا کو بستوں پر پابندی سے بیٹھنے اور
دعائے صحت اجتماعات کرنے کی ترغیب دلائی،اور ساتھ ہی ساتھ مدنی بہاریں جمع کرنے
،عطاری نام جمع کرنے کا ذہن دیا۔ یاد رہے!
کہ فیضان مدینہ جہلم میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کیا جاتا ہے۔(رپورٹ: رکن زون
مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام
22 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چکوال
کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے
مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ
پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ
کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کےتحت 20 دسمبر 2020ء کو جامع مسجد فاروق واہ کینٹ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اوراد عطاریہ واہ کینٹ کابینہ کے بستہ ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے
مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ
پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ
کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس اوراد عطاریہ کےتحت 20 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کامرہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اوراد عطاریہ اٹک کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے
مدنی مذاکرہ دیکھنے، بستے پر درس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کےساتھ ساتھ
پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مدنی مشورے میں کامرہ
کابینہ میں اوراد عطاریہ کے بستے بڑھانےاور دعائے صحت اجتماعات کروانے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام
19 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اسلام آباد کابینہ کے تمام بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ اوراد عطاریہ اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار
مشرف علی عطاری نے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے،
مسجد درس دینے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مریضوں کو سفر کروانے کی ترغیب
دلائی۔مدنی مشورے میں دعائے صحت اجتماع کروانے اور بستوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا
گیا۔