پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے اراکین ِزون نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین)