دعوت ِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی  نشست کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اُنہیں 12دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور امت کی غمخواری کے جذبے کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کی اور تعویذات کی دہرائی کروائی۔

اس تربیتی نشست میں فیصل آباد ریجن کے تمام بستہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت11اگست 2021ءبروزبدھ فیصل آبادکے مدینہ ٹاؤن کابینہ  میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں د ینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس مولانا انور عطاری نے شعبہ کے تمام اراکین زون و ریجن ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے متعلق مدنی پھول دیئے ساتھ ہی 12دینی کامو ں کی ترغیب دلائی ۔ (رپوٹ:سُمیر عطاری دفتر ذمہ دار،: کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح پورمیں دہرائی اجتماع ہوا جس میں لیہ زون بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے تعویذات لکھنے کے متعلق ضروری احتیاطیں بیان کیں اور دہرائی کروائی۔ نگران شعبہ نے شرکا کو امت کی غمخواری کرنے کا جذبہ دلایا اور 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 14 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ مومن  دوہرائی اجتماع ہوا جس میں بھلوال زون بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انوار عطاری نے تعویذات لکھنے کے متعلق ضروری احتیاطیں بیان کیں اور دوہرائی کروائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 12 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد  G-11میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری اور نگران مجلس محمد انور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور پابندی سے بستوں پر وقت دینے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مزید بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


امت محمدیہ کی غمخواری کرنے والا شعبہ،شعبہ روحانی علاج کے تحت 8 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ ملیر، ساؤتھ کراچی زون کے کابینہ ذمہ داران اور ریجن ذمہ دار نے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سےاپڈیٹ مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: طارق امان عطاری، کراچی ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج)


6جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مشرف عطاری نے بستوں پر پابندی سے وقت دینے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشور ےکے بعد ریجن ذمہ دار نے اطراف خانپور کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کابینہ میں بستے بڑھانے کے لئے نگران ڈویژن مشاورت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں روحانی علاج کے بستے شروع کرنے کے لئے مقامات کا جائزہ بھی لیا۔

نوٹ: چکوال شہر میں تین مقامات پر عصر تا مغرب روزانہ روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے ۔

(1) مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ چواچوک چکوال (2) جامعہ سعیدیہ ون فائیو چوک تلہ گنگ روڈ چکوال (3) جامع مسجد رضویہ معصومیہ چھپڑ بازار چکوال2۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج )


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 جولائی 2021ء کو مدرسۃ المدینہ دھریالہ جالپ پنڈدادن خان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈدادن خان کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مشرف علی عطاری نے شرکا کو پابندی سے بستوں پر وقت دینے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مزید بستے بڑھانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے بعد مشرف عطاری نے نگران کھیوڑہ ڈویژن سے ملاقات کی جس میں ماہ ستمبر 2021ء میں کھیوڑہ شہرکے اندر دعائے صحت اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج )


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 5 جولائی 2021ء کو رضاء المصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کورنگی، لانڈھی اور محمود آباد  کابینہ کے بستہ ذمہ داران اور ریجن ذمہ دارنے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے شرکاکی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ بستہ لگانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ خیرپور ناتھن شاہ، زون لاڑکانہ میں 3 دن پر مشتمل ”روحانی علاج“ کورس ہوا جس میں نواب شاہ ، لاڑکانہ اور سکھر زون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

عدنان رضا عطاری اور عرفات رضا عطاری معلم کورس شعبہ روحانی علاج نے اسلامی بھائیوں کوتعویذ دینے ، لکھنے اور امت کی غمخواری کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔ (رپورٹ: نوید احمد عطاری، ریجن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں 3 دن پر مشتمل ”روحانی علاج“ کورس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ روحانی علاج محمد انور عطاری نے خیر خواہی امت اور دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور تعویذات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری ، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج )


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلام آباد مشرف علی عطاری نےشرکا کو پابندی سے بستہ لگانے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی بہار جمع کرنے کا ذہن دیا۔