شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر وہاڑی کی جامع مسجد بلال میں 3 دن پر مشتمل (27، 28 اور 29 اگست2022ء) روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے، دم کرنےنیز کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو شعبے کے دینی کاموں کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اوردعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)