.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی زیرِ
نگرانی 8اکتوبر2021ءبروزجمعہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ریجن
کے اراکین زون نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں رکنِ شعبہ محمد عامر عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے اراکین زون کی
تربیت کرتے ہوئے شعبہ کی ترقی کی حوالے سے
مختلف نکات پر گفتگو کی،ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدینہ ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام مدینہ
ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں5 ،6 ،7اکتوبر2021ء بروز منگل، بدھ
اور جمعرات روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف
اسلامی بھائیوں سمیت
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یونس عطاری نےشرکا کی
تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے، تعویذات دینےاور امت کی خیر خواہی کرنے
کاذہن دیا،دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سےبھی تربیت کا سلسلہ رہا
جس پر شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ روحانی علاج(دعوتِ
اسلامی)کے زیرِ اہتمام تین
دن کا روحانی علاج کورس
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کےتحت مدینہ
ٹاؤن فیصل آبادمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 ،3 ،4اکتوبر2021ء بروز اتوار،
پیر اور منگل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبہ روحانی علاج کے
پاکستان و بیرونِ ملک سے آن لائن شامل ہونے والے معلمین نےشرکت کی۔
اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد انور عطاری نے ملک و بیرون ملک سے شامل ہونے والے
شعبہ روحانی علاج کے معلمین کی تربیت ورہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے12دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیاجس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر
علی عطاری دفتر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سر گودھا علی ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج کے تحت
تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpg)
شعبہ روحانی علاج
دعوتِ اسلامی کے تحت 26،27،28ستمبر2021ءبروز
بروز اتوار ، پیر ، منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سر گودھا علی ٹاؤن میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں شرکا کو
تعویذات لکھنے ، تعویذات دینے اورامت کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا گیا۔
مبلغِ دعوت اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں جامع مسجد حنفیہ قادریہ دینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیاجس میں دینہ کابینہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے نیز امت کی غمخواری
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
شعبہ روحانی علاج(دعوتِ
اسلامی)کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جی 11 اسلام آباد میں23ستمبر2021ءبروزجمعرات اراکینِ زون
اسلام آباد کی میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد ریجن سے شعبہ روحانی علاج کے زون
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں
میں حصہ لینے اور امت کی غمخواری کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر
ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے
زیرِ اہتمام عزیزیہ مسجد واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد
کیا گیا۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی نیز دکھیاری امت کی مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کی کاٹ بھی
کی گئی، ہاتھوں ہاتھ استخارے کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ دیئے گئے۔
آخر میں اجتماعی طور پر دعا کابھی سلسلہ رہا جس
میں اسلامی بھائیوں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر کے اسلامی زندگی گزارنے کا پختہ
عزم کیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری
دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کے روحانی علاج کورس کا سلسلہ
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں کراچی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ کراچی ریجن حاجی محمد امین
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور
انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ مولانا انور رضاعطاری نے ذمہ داران کو 12دینی کاموں میں
شرکت کرنےکا ذہن دیتے ہوئے امت کی
غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ
دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کےزیرِ
اہتمام نشست کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی کے تمام بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے مدنی پھول دیئے نیز 12دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ،ساتھ ہی امت کی غمخواری کا ذہن
دیا۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے
لئے وقتاًفوقتاًکورس کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔اسی سلسلے میں فیصل آباد میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 29،30،31اگست2021ءکو روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن سے اسلامی بھائیوں
کی شرکت ہوئی۔
مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکاکو تعویذات لکھنے اور بنانے کی تربیت کی ساتھ ہی 12 دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے امت
کی غمخواری کا ذہن دیا۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ۔حیدر آباد ، آفندی ٹاؤن میں تین دن28,29,30 اگست2021ء بروز ہفتہ ، اتوار ،پیر
روحانی علاج کورس ہواجس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو تعویذات دینے ، لکھنے اور امت کی غم خواری کے
حوالے سے تربیت کی۔اس کورس میں حیدر
آباد ریجن (نواب شاہ زون ، حیدر آباد زون ، میرپور خاص زون) کے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت نیز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ایاز عطاری نےاسلامی بھائیوں کو مدنی پھول
بھی دیئے۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی کے تحت گزشتہ دنو جوہر
ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی ترغیب
دلائی اور امت کی غمخواری کے جذبے کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے بستہ ذمہ داران کی تربیت کی اور تعویذات کی دہرائی کروائی۔
اس
تربیتی نشست میں لاہور ریجن کے تمام بستہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔(رپوٹ: سمیر علی عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )