دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے بستہ ذمہ دار ن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان کی نیز ان تمام چیزوں کی دہرائی کروائی۔

اس کے علاوہ معلم محمد طیب عطاری نے شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 مئی 2022ء بروزمنگل  صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر گڑھ میں شعبہ روحانی علاج کے بستہ ذمہ داران کے لئے دوہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویزات لکھنے، کاٹ اور دم کرنے کے متعلق چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔اس کے علاوہ معلم نے شعبے کی اپڈیٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ روحانی علاج کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی ذمہ داران سمیت دیگر اہم اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبےکی اپڈیٹس کےحوالے سے آگاہ کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ روحانی علاج صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شعبے کی اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی کارکردگی پر مشاورت کی اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر سرگودھا میں دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (27، 28، 29 مارچ 2022ء بروز اتوار، پیر اور منگل) روحانی علاج کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف  ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معلم محمد یونس عطاری نے شرکا کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔

اس دوران ذمہ دار نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر سبی میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف ڈویژن سے آنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس معلم محمد عدنان عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جبکہ اس کی چند ضروری احتیاطیں بھی بیان کی۔

بعدازاں معلم نے شرکائے کورس کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے شعبہ روحانی علاج کے مختلف ذمہ داران کے لئے 3 دن پر مشتمل کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس شعبہ ذمہ دار محمد انور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں روحانی علاج کورس کروانے والے معلمین کی تربیت کس طرح کی جائے اس حوالے سے چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ شعبہ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کورس کروانے کے حوالے سے احتیاطیں تدابیر بیان کیں اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور اہداف دیئے نیز دینی کاموں میں مزید اضافے کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری ا ور پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئےشعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ملک و بیرونِ ملک میں شعبہ روحانی علاج کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔نگران پاکستان مشاورت نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم اس شعبے کے تحت کس طرح آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی دکھیاری امت کی خدمت کرسکتےہیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام17، 18، 19 فروری 2022ء کوفیصل آباد میں  3 دن پر مشتمل استخارہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج صوبہ ٔپنجاب کے مختلف بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلم سیّد محمد یاسر عطاری نےاسلامی بھائیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اُن کی استخارے کے حوالے سے تربیت کی۔اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا محمد انور رضا عطاری نے بھی شرکائے کورس کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ ٔپنجاب کے ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ مولانا محمد انور رضا عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور گفتگو کرتے ہوئے نیو اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔بعدازاں ذمہ داران کے درمیان تعویذات لکھنے کے سلسلے میں دہرائی اجتماع کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تین دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معلم شعبہ روحانی علاج محمدیونس عطاری نے اسلامی بھائیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اُن کی تعویزات لکھنے کے حوالےسے تربیت کی اور اس کے متعلق احتیاطیں بتائیں۔بعدازاں کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)