1(.jpg)
22
جولائی 2022 ء کو تحصیل کوٹری ، ڈسٹرکٹ جامشورومیں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی
عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جدول رہا جس میں ہاسپٹل کوٹری میں مریضوں سے
ملاقات اور درس کا اہتمام ہوا نیز مریضوں
کے لئے دعائے شفابھی کی گئی جبکہ ہاسپٹل
کے مینجمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں ہاسپٹل میں روحانی علاج بستے کے آغازکے حوالے
سے ذہن سازی کی ۔
اس کے علاوہ
کوٹری میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ ٔکرام سے ملاقات کی اور
شعبے کے متعلق گفتگو کی نیز شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔(رپورٹ: جنید
عطاری تحصیل ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpg)
20 جولائی 2022 ء کو شعبہ روحانی علاج کے تحت
تحصیل سیہون شریف کے مختلف مقامات پر
ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے جدول کیا جس میں شعبہ روحانی علاج تحصیل
ذمہ دار ودیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی
۔
اس جدول میں کنزالایمان مسجد نزد جہاز چوک ،
مانجھند اور مدینہ کالونی میں چوک درس ، نیکی کی دعوت ، سنتوں بھرے اجتماعات ہوئے جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی
نے ”انداز گفتگو اور توبہ کے فضائل “پر بیان کیا ۔(رپورٹ: عمران احمد عطاری تحصیل سہوں شریف ذمہ دار،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ہسپتال جامشورو میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

20 جولائی 2022ء بروز بدھ سندھ کی قدیمی لیاقت
یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ہسپتال
جامشورو میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج کے تحت سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں روحانی علاج کورس کے شرکا اور معلم سمیت صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں تحصیل نگران محمد اسد عطاری مدنی نے حلقے میں
شریک اسلامی بھائیوں کو ”نیکی کی دعوت اور فضائل استغفار“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
ڈاکٹر امید علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:جیند عطاری سٹی تحصیل ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں تعویذاتِ عطاریہ کے
حوالے سے نیو کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 18
جولائی 2022ء بروز پیر آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں تعویذاتِ عطاریہ کے حوالے سے نیوکورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن کے مختلف ڈسٹرکٹ سے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقاں رسول کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار طارق عطاری اور
ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے روحانی علاج کے بستوں پر پابندی کے ساتھ حاضری دینی کا ذہن دیا۔
مزید ذمہ داران نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالر حیم
عطاری سٹی حیدرآباد ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت روحانی علاج کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن سے
آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد طیب عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی
اور انہیں دم کرنے نیز کاٹ کرنے کا طریقہ
سکھایا۔
مزید معلمِ کورس نے اسلامی بھائیوں کو چند ضروری
احتیاطیں بتاتے ہوئے شعبے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹس بیان کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں دعوتِ اسلامی کے تحت روحانی
علاج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبہ روحانی علاج کے معلم حافظ محمد یونس عطاری نے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور انہیں
دم کرنے نیز کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا۔
مزید معلمِ کورس نے اسلامی بھائیوں کو چند ضروری
احتیاطیں بتاتے ہوئے شعبے کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹس بیان کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی 2022ء کو سعید آ باد ہالا اڈیرولال میں ہفتہ وار
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کے ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار شعبہ روحانی علاج امید علی عطاری
نے مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ ’’سیدنا
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت‘‘ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ان کی سیرت
پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے آخر میں روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس سے اسلامی بھائیوں نے اپنے مریضوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ حاصل
کئے۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے بستہ ذمہ داران اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اس دوران تقرری کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ: غلام مرسلین عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ
روحانی علاج مٹیاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

2
جولائی 2022ء کو قادری مسجد ٹنڈو محمد خان
میں دعائے شفا اجتماع منعقد ہوا جس
میں روحانی علاج ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار، جامعۃ المدینہ
کے طلبہ کرام و دیگر تعویذات و استخارہ سے
متعلق ا سلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران ذوالقرنین عطاری نے ’’بیماری
کے فضائل ، صبر و شکر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع پاک میں شریک اسلامی بھائیوں کو خیر خواہی امت کاذہن
دیتے ہوئے اتفاق سے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔آخر میں صلو ۃ
الحاجات نماز کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے صلوۃ الحاجات ادا کی۔ (رپورٹ: شاہنواز
عطاری تحصیل دادو ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام
خیر پور ناتھن ضلع دادو میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی
عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے نئے
بستوں کا آغاز کرنےاور قربانی کی کھالوں
کے متعلق اہم نکات پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شعبہ روحانی علاج کے تحت
لگنے والے بستوں کی تفتیش کی نیز ذمہ داران کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا
بھی شیڈول رہا۔(رپورٹ:محمد بشیر
عطاری تحصیل دادو ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ کے شہر سیہون شریف ڈسٹرکٹ جامشورو میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
کے ہیڈ اور مشہور و معروف آرٹس محمد سلطان کی وفات پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اس کے علاوہ شعبہ روحانی علاج کے تحت ڈویژن ذمہ دار
ڈاکٹر امید علی عطاری نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے روحانی
علاج کے نئے بستوں کا آغاز اور دعوتِ اسلامی کے تحت قربانی کی کھالوں کے متعلق
گفتگو کی۔
آخر میں ذمہ دار نے مقامی جامعۃ المدینہ بوائز
کا وزٹ کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت
کی۔ (رپورٹ:محمد عمران عطاری تحصیل
سیہون شریف ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

صوبۂ پنجاب پاکستان
کے شہر جھنگ میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن پر مشتمل (25، 26 اور 27 جون 2022ء) روحانی علاج کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ سے
آنے والے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس معلم محمد طیب
عطاری (شعبہ روحانی علاج ذمہ دار) نے شرکا کی تعویذات لکھنے
کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دم اور کاٹ کرنے کا طریقہ سکھایا نیز اس کی چند
ضروری احتیاطیں بیان کیں۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے امت کی غمخواری کا جذبہ دلاتے ہوئے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے حوالے سے
اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی
کے تحت 25 ،26 ، 27 جون 2022 ء کو پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد اور
ٹوبہ ڈسٹرکٹ سے آنے والے مختلف عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں حافظ
محمد یونس عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے
کے حوالے سے تربیت کی ، دم کرنے ، کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں ، ساتھ ہی شعبہ
کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا
جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )