عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  شعبہ روحانی علاج کی طرف سے جلال پور پیر والا میں روحانی علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن سے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد طیب عطاری( شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں سمجھائیں۔ (رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)