4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دُکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پشاور
میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس
میں پشاور ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
عبدُ الرؤف عطاری(
شعبہ روحانی علاج)
نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں
بیان کیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے
عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)