پچھلے دنوں سرگودھا میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی محمد یونس عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں سمجھائیں۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیااور 12 دینی کام کرنے ، غمخواری اُمّت کا جذبہ رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)